بھمبر کی خبریں 14.03.2013

ضلعی چیئرمین جاوید اختر نے کہاکہ DHOبھمبر نے ملازمین میں افراتفری پیداکر دی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی وائس چیئرمین پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن راجہ پرویز اختر ،ضلعی صدر چوہدری غلام مصطفی ،ضلعی چیئرمین جاوید اختر نے کہاکہ DHOبھمبر نے ملازمین میں افراتفری پیداکر دی ہے ملازمین ضلع بھمبر میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے پسند و ناپسند کو ترجیح دی جا رہی ہے اپنے طمع نفسانی کی خاطر DHOبھمبر نے ملازمین کیخلاف خود ساختہ کیسز بنائے ہوئے ہیں اکثریتی ملازمین سروس ٹریبیونل کا رخ کررہے ہیں ہماری وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر صحت سے گزارش ہے کہ DHOبھمبر سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہاکہ آج تک اس نے گریڈ 1تا 4کے ملازمین کی اضافی انکریمنٹ اعلانیہ 2007سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ماسوائے DHOبھمبرملازمین بقایا ہے باقی پورے آزادکشمیر میں ادائیگی ہو چکی ہے DHOبھمبر 108696روپے تنخواہ لیتا ہے اور زوجہ محترمہ بھی 25638روپے تنخواہ لیتی ہے اور1996سے 1500سکوائر فٹ والے مکان میں رہائش پذیر ہیں اور آج تک ہاؤس رینٹ کی کٹوتی نہ ہوئی ہے مرکزی وائس چیئرمین راجہ پرویز اختر نے اعلان کیاکہ وزیر صحت DHOطارق محمود کی انکوائری کروائیں مگر انکوائری حلف پر ہو گی DHOاور وزیر صحت میرے ساتھ مکہ چلیں وہاں پر حلف ہو گا خرچہ میرے ذمے ہوگا انہوں نے کہاکہ جوآج کل اخبارات میں آرہا ہے وہ خلاف حقائق نہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ ساجد محمود عرف بھولانے کہاکہ DHOطارق محمود لوکل ہے لوکل DHOنے بھمبرمیں پریشانیاں پیدا کر دی ہیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری محمد اقبال آف گلبار ،اللہ دتہ آف گڑھا کنجال ،چوہدری منور اقبال آف کوہل،راجہ لیاقت علی آف پوٹھی راجگان ،راجہ ساجد محمود عرف بھولانے کہاکہ DHOطارق محمود لوکل ہے لوکل DHOنے بھمبرمیں پریشانیاں پیدا کر دی ہیں علاقائی ہونے کے باوجود ضلع بھمبر میں عوامی اور ملازمین کی شکایات کا انبار ہے چند لوگوں کو خوش رکھنے کیلئے ملازمین میں افراتفری پیدا کی ہوئی ہے ہماری وزیر صحت آزادکشمیر اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے گزارش ہے کہ DHOبھمبرنے قبیلائی نظام پیدا کیا ہوا ہے چوہدری منور آف کوہل نے کہاکہ موجودہ دور پیپلزپارٹی کا ہے اور میں واحد کارکن ہوں جو برسی بے نظیر کے موقع پر سالانہ ایک بوتل خون عطیہ کرتا ہوں اب اس خون کی خاطر وزیر صحت سے گزارش کرتا ہوں کہ ضلع بھمبرکو ظالم DHOسے نجات دلائی جائے وزیر صحت عرصہ تعیناتی 3سالہ کو بھی زیر بحث لائیں انہوں نے کہاکہ جس طرح بھمبرضلعی انتظامیہ میں باہر سے لوگوں کو ضلعی آفیسر تعینات کرکے بھمبرمیں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا ہے اسی طرح محکمہ صحت میں عرصہ دراز سے تعینات مقامی آفیسران کو یہاں سے تبدیل کر کے دیگر اضلاع کے آفیسران کو یہاں تعینات کرکے محکمہ صحت عامہ کی کارکردگی کا بہتر بنائیں اور لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدرراجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجد ارشاد کی اچانک وفات بڑا سانحہ ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدرراجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ جیل راجہ امجد ارشاد کی اچانک وفات بڑا سانحہ ہے مرحوم انتہائی باصلاحیت ،فرض شناس ،نیک سیرت اور اعلیٰ اخلاق واقدار کے مالک تھے اپنی سروس کے دوران انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں اور فرض شناسی کے باعث محکمہ پولیس اور حکومت کی نیک نامی میں اضافہ کا سبب بنے محکمہ جیل کے اندر دوران تعیناتی انہوں نے جیل اصلاحات کیساتھ ساتھ جیل میں بند قیدیوں کی اصلاح و احوال کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں انکی اچانک وفات ہمارے علاقے اور انکے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند کرتے ہوئے انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ہمیں ،علاقے اور انکے خاندان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا صدرپاکستان آصف علی زرداری کی کامیاب مفاہمتی پالیسی کی بدولت آج پاکستان کے اندر جمہوری حکومت نے اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹی بھمبر کے راہنما مرزا محمد اشرف جاپانی نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے ڈیڑھ سال کے اندر آزادخطے کے اندر تعمیروترقی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں بڑے بڑے میگا پراجیکٹس لانچ کرکے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے جبکہ میڈیکل کالجز ،خواتین اور آئی ٹی یونیورسٹی ،میرپور میںانٹر نیشنل ایئرپورٹ کا قیام موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آمدہ الیکشن کے اندر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کی بدولت پیپلزپارٹی الیکشن میں بھاری کامیابی حاصل کرے گی اور دوبارہ حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں ان خیالات کااظہار رینج آفیسر محکمہ جنگلات بھمبر راجہ منیر احمد ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،صدرصرافہ یونین راجہ شوکت علی مغلورہ نے الائیڈ سکول بھمبرکے احاطہ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگا نے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ درخت صدقہ جاریہ ہے درخت گندے ماحول میں صاف آکسیجن فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنتے
ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے خطے میں جو موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اسکی وجہ درختوں کی بے دریغ کٹائی ہے اگر ہم بہتر ماحول اور موسم انجوائے کرنا چاہتے ہیںتو ہم سب کو مل کر زیادہ سے زیادہ درختوںکی شجر کاری کرنی چاہیے اور درختوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سکولز اور کالجز کے اندر طلباء و طالبات کو آگاہی دی جا سکتی ہے انہوں نے کہاکہ معاشرہ کا ہر فرد ایک ایک درخت لگانے کی ذمہ داری لے لے تو ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین موسم فراہم کر سکتے ہیں اس موقع پر پرنسپل الائیڈ سکول ڈاکٹرطارق محمود شاکر ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت اعوان ،راجہ عطاء المنعم ،رومان رضا ،شیراز پرویز مشتاق ،مدثر اقبال ،فیصل بٹ،ملک اعجاز سمیت دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے بڑے بڑے تاجروں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر قیمتوں کا چیک اینڈ بیلنس نظام موجود نہ ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے بڑے بڑے تاجروں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر قیمتوں کا چیک اینڈ بیلنس نظام موجود نہ ہے پرائس کنٹرول کمیٹی چھوٹے دوکانداروں اور کھوکھوں ،ریڑ ھی بانوں کو جرمانے کرنے تک محدود ہے پرائس کنٹرول کمیٹی اپنا قبلہ درست کرے ان خیالات کااظہار سٹی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ مشتا ق احمد کاشر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھمبرمیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال اور ناکام نظرآرہی ہیں مختلف بازاروں کے اندر بڑے بڑے تاجر من مانے ریٹس پر اشیاء خوردونوش فروخت کررہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے کسی بھی قسم کی ریٹ لسٹیں دوکانداروں کو مہیا نہیں کی جارہی اور ہر کوئی اپنی من مرضی کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں انتظامیہ کبھی کبھار اخبارات میں خبروں کے بعد بازاروں میں آتی ہے اور چھوٹے دوکانداروں جن میں پکوڑے ،چاٹ اور اڈوں پر سستاکھانا فروخت کرنے والوں اور سبزی و فروٹ فروشوں کو جرمانے کرکے کاغذی
کارروائی کرکے دفتروں کو واپس چلے جاتے ہیں جبکہ مہنگائی کے منبے بڑے بڑے تاجروں اور ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کی قیمتوں کو چیک نہیں کیا جا تا انہوں نے کہاکہ صرف چھوٹے مظلوم اور غریب دوکانداروںکو جرمانے کرنے سے پرائس کنٹرول کمیٹی باز آئے اور مہنگائی کا باعث بننے والے تاجر مافیا کا احتساب کرے۔