بھمبر کی خبریں 14.06.2013

آفات سماوی میں فوت ہونے والوںکے ورثاء میں ڈیتھ کلیم چیک تقسیم کیے گئے
بھمبر( جی پی آئی) آفات سماوی میں فوت ہونے والوںکے ورثاء میں ڈیتھ کلیم چیک تقسیم کیے گئے ڈیتھ کلیم چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں منعقد ہوئی تفصیلات کیمطابق آفات سماوی میں فوت ہونے والے لوگوں کے ورثاء میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے ڈیتھ کلیم چیک تقسیم کیے چیک وصول کرنے والوں میں کوثر بی بی بیوہ محمد امین ساکن ابووالہ برنالہ، نظام دین ولد بدر دین ساکن چٹی مٹی سماہنی، افتخار احمد ولد الف دین ساکن نہالہ چاہی، صوبیہ جاوید بیوہ جاوید اقبال ساکن ملوٹ برنالہ، محمد مشتاق ولد محمد عظیم ساکن تھاتھی گجراں سماہنی، ولایت علی ولد مہندی ساکن چھنگڑ سماہنی، فوزیہ
بی بی بیوہ مرتضیٰ علی ساکن گاہی سماہنی صحبت علی ولد صلاح محمد ساکن ببوٹ شرقی برنالہ، نسیم بیوہ محفوظ حسین ساکن چوکی سماہنی، محمد بوستان ولد محمد اسماعیل ساکن بندلی سماہنی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹس سردار عارف شاہد شہید کمپین کی دستاویزات پر آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے ایک ہزار سے زائد سے زائد سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی راہنماؤں کے دستخطوں پر مبنی دستاویز کی تکمی
بھمبر( جی پی آئی ) جسٹس سردار عارف شاہد شہید کمپین کی دستاویزات پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے ایک ہزار سے زائد سے زائد سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی راہنماؤں کے دستخطوں پر مبنی دستاویز کی تکمیل پر آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے کارکنا ن موومنٹ نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کہا کہ سردار عارف شاہد کشمیری دانشور ، پرامن جدوجہد کے داعی جموں و کشمیر لبریشن کانفرنس کے صدر اور آل پارٹیز نیشنل الائنس کے چیئرمین تھے جنہیں 13 مئی کو ان کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے قتل کردیا گیا تھاایک ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس کی طرف سے قاتلوں کو پکڑنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اسلیے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیںکہ سردارعارف شاہد شہیدکے قاتلوں کوگرفتار کر نے کیلئے فوری احکامات جاری کیے جائیں علاوہ ازیں جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالتی کمیشن مقررکرنے کیلئے بھی میاں شہباز شریف خصوصی احکامات جاری کریں اور ورثاء کو تحفظ یقینی بنایا جائے انہوںنے کہاکہ عارف شاہد شہید کے قتل کا الزام آزاد کشمیر کی قوم پرست جماعتوں کی طرف سے حکومتی اداروں پر لگا یا جا رہا ہے جوکہ انتہائی خطرناک ہے اگر قاتل نہیں پکڑے جاتے اور نہ ہی قاتلوں کی نشاندہی ہوتی ہے تو پھر الزامات حقیقت پر مبنی ہو جائیں گے اس لیے عارف شاہد شہید کے قتل کے واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے اس موقع پر کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبرکے صدر چوہدری محمود الحسن منشاء ایڈووکیٹ ، کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع کوٹلی کے صدر گلزیب، کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد منشاء وقار ،کشمیر فریڈم موومنٹ بھمبر سٹی صدر مشتاق احمد کاشر، کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ، چیئرمین KDF چوہدری ظفر اقبال دھمیال، وائس چیئرمین KDF حاجی محمد اختر، کشمیر پریس کلب بھمبر کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین آزاد، کشمیر فریڈم موومنٹ کے نوجوان راہنما رومان رضا، روٹری کلب پاکستان کے اسسٹنٹ گورنر ڈاکٹر طارق شاکر، راولپنڈی میں معروف سیاسی و سماجی کشمیری لیڈر سردار اسرار احمد عباسی سمیت کارکنان کی آزاد کشمیر بھر سے کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوڈیشل حوالات بھمبرکے حالات فوری طور پر درست کیے جائیں بیشتر اس کے کہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو جائے
بھمبر(جی پی آئی) جوڈیشل حوالات بھمبرکے حالات فوری طور پر درست کیے جائیں بیشتر اس کے کہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو جائے کیونکہ آئے روز حوالات میں قیدیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات ہورہے ہیں اور اسی طرح جوڈیشل حوالات میں تعینات پولیس اہلکار وں اور قیدیوں کے درمیان بھی لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں ان تمام معاملات کی فوری انکوائری ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے جوڈیشل حوالات کی بدترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آوازخلق کو نکارہ خدا سمجھو کیونکہ ہر خاص وعام کی زبان پر جوڈیشل حوالات کے عملہ کے بارے میں مختلف کہانیاں ہیں کوئی کہتا ہے کہ ہر قید ی کے ریٹ لگ ہوئے ہیں منشیات کی سپلائی کا دھندہ بھی عروج پر ہے یہ سب لڑائی جھگڑے کرپشن ک وجہ سے ہو رہے ہیں ان تما م معاملات کی ہم بھرپو رمذمت کرتے ہیں اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے تاکہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔