بھمبر کی خبریں 14.09.2013

تجاوزات کی آڑ میں شہریوں کی قیمتی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تجاوزات کی آڑ میں شہریوں کی قیمتی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے بھمبر شہر میں 1992 اور 1999 میں دوبار تجاوزات کے نام پر شہریوں کی قیمتی پراپرٹی کو مسمار کیا گیا اب باربار شہریوں کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری محمد عارف کاکانے کیا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے تمام محکمے بغیر پلاننگ کے کام کررہے ہیں اگر کسی جگہ پر کوئی سڑک تعمیر ہوتی ہے تو اس کی تعمیر کے بعد دوسرے محکمے آکر اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دیتے ہیں بھمبر شہر کے اندر بننے والی مین سڑک اور گلیوں کو تعمیر کے چند ماہ کے بعد واٹر سپلائی ،ٹیلی فون کیبل والوںنے اکھاڑ پچھاڑ کر کے انکا ستیا ناس کردیا اب شہر کی مزید تباہی کیلئے تجاوزات مہم شروع کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر کے اندر 2 بار 1992 اور 1999 میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ہو چکا ہے اگر کوئی محکمہ چند سالوں کے بعد کوئی نیا قانون بنالیتا ہے تو اس میں شہریوں کا کیا قصور ہے ضلعی انتظامیہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے سے بازرہے اب شہریوں کی قیمتی پراپرٹی کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرہ ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے خطرہ ہے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں اطراف کے کشمیری مصیبت میں مبتلاء ہیں اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں سے کیے ہوئے وعدوں پر عملدرآمد کروانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے آزاد حکومت متاثرین کنٹرول لائن کی بھرپور مالی معاونت کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی برٹن کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے بھارتی افواج دنیا کا ہر ظلم کشمیری قوم پر ڈھا رہی ہے لیکن کشمیری قوم کے جذبہ آزادی میںکوئی لرزش نہیں آئی بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی دفاعی حصار ہیں مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں کشمیری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اگر بھارت نے جارحیت نہ چھوڑی تو کشمیری پاکستان کی بہادر اور دلیر افواج کیساتھ ملکر بھارتی افواج کو عبرتناک سبق سکھائیں گے انہوںنے حکومت آذاد کشمیر سے اپیل کی کہ وہ کنٹرول لائن کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے تاکہ عوام دفاع وطن کیلئے زیادہ سے زیادہ قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ عرفان سلیم آزاد کشمیر پولیس ماتھے کا جھومر ہیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ عرفان سلیم آزاد کشمیر پولیس ماتھے کا جھومر ہیں موصوف انتہائی ایماندار، فرض شناس، باکردار اور باصلاحیت انتظامی آفیسر ہیں انکی SSP مرپور تعیناتی خوش آئند ہے موصوف عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اتریں گے ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں ،ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس کوہل، چوہدری محمد عارف کاکا،سابق چیئرمین ضلع زکوة وعشر چوہدری فضل علی نے مشترکہ بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ موصوف نے ہمیشہ محکمہ پولیس اور حکومت کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے انکے میرپور میں SSP تعینات ہونے سے میرپور میں جرائم کی رو ک تھام ہوگی عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا عام اور غریب آدمی کو ریلیف اور انصاف ملے گا۔