بھمبر کی خبریں 15.04.2013

آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی کیلئے امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے رابطہ مہم تیز ناراض اور مخالف ووٹروں کو راضی کرنے کی سرتوڑ کوششیں

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی کیلئے امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے رابطہ مہم تیز ناراض اور مخالف ووٹروں کو راضی کرنے کی سرتوڑ کوششیں ضلع بھمبر کی دوسیٹوں کیلئے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع راجہ مظہر اقبال ،راجہ شفیق اللہ اور چوہدری لطیف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو گا تفصیلات کیمطابق آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضلع بھمبر کی دوسیٹوں کیلئے امیدواروں نے رابطہ مہم تیز کردی وکلاء حمایت حاصل کرنے ،ناراض اور مخالف ووٹرز کو بھی ساتھ ملانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ضلع بھمبر کی دوسیٹوں کیلئے اس وقت تین امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جاری ہے جس میں سابق وائس چیئرمین راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ شامل ہیں راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ کی پوزیشن زیادہ بہتر نظرآرہی ہے جبکہ راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ دوسرے تیسرے نمبر کے ساتھ میدان مارنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں آنے والے دنوں میں امیدواروں کی پوزیشن مزید نمایاں ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کی تنظیم سازی راجہ مظہر اقبال گروپ مکمل طور پر نظر انداز تفصیلات
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کی تنظیم سازی راجہ مظہر اقبال گروپ مکمل طور پر نظر انداز تفصیلات کیمطابق مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کی پہلے سے موجودتنظیم کو ختم کرتے ہوئے نئی تنظیم سازی کر لی نئی ضلع تنظیم سازی میں مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ گروپ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان کے اندر آمدہ الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس میں نوجوانوں کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے اندر آمدہ الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس میں نوجوانوں کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ ،یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما مدثر اقبال بٹ ،ریاض احمد بسرا نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زیادہ نوجوان ووٹر رجسٹر ہیں جو پاکستان کے الیکشن میں بڑا رول ادا کرینگے پاکستان کے نوجوان باشعور ہیں اور اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے میاں نوازشریف کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے ان مشکلات اور چیلنجز سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کئی سیاسی مداری نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کرنے پر لاحاصل کوششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن پاکستان کے باشعور نوجوان اس مرتبہ کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور پاکستان کی تقدیر بدلنے اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہو کر میاں نواز شریف کے ہاتھوں کو مضبوط بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد عوام کو طاقتور بنانے کیلئے ہے پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے پاکستان کے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد عوام کو طاقتور بنانے کیلئے ہے
پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے پاکستان کے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ملک کو مسائل ور درپیش چیلنجز سے نجات دلانے کیلئے پیپلزپارٹی پر عزم ہے اور لوڈ شیڈنگ اور بد امنی جیسے مسائل پیپلزپارٹی کی حکومت کو ورثے میں ملے تھے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمدآف مکہال نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور عوام کو طاقت کا سر چشمہ سمجھتی ہے عوام کو طاقتور بنانے اور انہیں حقوق دلانے کیلئے پیپلزپارٹی کی گراں قدر خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی آئینی اور جمہوری حکومت کو ختم کرنے کے بعد اقتدار میں آنے والے سیاستدانوں اور آمروں نے ملک کو معاشی طور پر دوالیہ کر دیا توانائی کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہ کیا بلکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے شروع کر دہ توانائی کے منصوبوں کو ختم کردیااس دوران ملک کے اندر معاشی بدحالی ،لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ،کرپشن،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے مسائل نے جنم لیااور یہ تمام مسائل پیپلزپارٹی کی حکومت کو ورثے میں ملے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی فہم و فراست اور مفاہمتی پالیسی کے ذریعے ا ن مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی اور ان پر کافی حدتک قابو پالیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں کے اندرحکومت بنائے گی اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام لاکھوں روپے سے بننے والی کس رنڈیام واٹرسپلائی زیادہ دیر نہ چل سکی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام لاکھوں روپے سے بننے والی کس رنڈیام واٹرسپلائی زیادہ دیر نہ چل سکی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی اور مقامی کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے پائپ چوری ہو گئے 500سے زائد گھرانے پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے پائپ چوری ہونے کا کوئی مقدمہ بھی
درج نہ ہو سکا واٹرسپلائی بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق سال 2005اور 2006میں محکمہ لوکل گورنمنٹ بھمبرکے زیر اہتمام لاکھوں روپے مالیت سے کس رنڈیام واٹر سپلائی سکیم شروع کی گئی جو کہ کڈیالہ کے قریب چشمہ سے شروع ہوئی اور کس رنڈیام کلے گاؤں پہل چوہان ،کریانہ،چٹی ڈھیری ،دندا ،سریانی ،ڈھیری ،مٹھالہ کے اندر پائپ لائن بچھائی گئی جس سے ان گاؤں کے قریب 500سے گھرانے کو پینے کا صاف پانی ملنا شروع ہو گیا واٹر سپلائی سکیم مکمل ہونے کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس کو نہ تو اپنے زیر لیا اور نہ ہی مقامی کمیٹی کے حوالے کیا یوں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور مقامی آبادی کی عدم دلچسپی کے باعث کچھ ہی عرصہ کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ سے ملی بھگت کرکے پائپ چووری کرنے شروع کر دیے اور آہستہ آہستہ لاکھوں روپے مالیت کے پائپ چور ی ہوگئے جس کی چوری کا بھی کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا یوں پائپ چوری ہونے سے کس رنڈیام کے گاؤں کریانہ ،چٹی ڈھیری ،دندا،ڈھیری ،سریانی اور مٹھالہ پینے کے صاف پانی کی سکیم سے زیادہ مستفید نہ ہو سکے واٹرسپلائی سکیم سے آج صرف کس رنڈیام کا ایک گاؤں پہل چوہان مستفید ہو رہا ہے پہل چوہان تک واٹرسپلائی سکیم کامیابی سے جاری ہے جبکہ باقی گاؤں کے اندر سے لوگوں نے واٹرسپلائی کے پائپ اکھیڑ لیے ہیں یوں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور مقامی آبادی کی عدم دلچسپی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی واٹرسپلائی سکیم ناکام ہو گئی جبکہ علاقے کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کس رنڈیام واٹرسپلائی کو دوبارہ بحال کیا جائے اور پائپ چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یزرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھمبرمیں 20اور 21اپریل کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈیزرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بھمبرمیں 20اور 21اپریل کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا فری میڈیکل کیمپ فوڈسٹریٹ گجرات روڈ پر لگا یا
جائیگا فری میڈیکل کیمپ میں گنگارام ہسپتال لاہور کے سینئر اور ماہر ڈاکٹرمریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دینگے تفصیلات کیمطابق 20اور 21اپریل کو بھمبر میں ڈیزرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا فری میڈیکل کیمپ میں گنگارام ہسپتال لاہور کے سینئر اور ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے اور ادویات دینگے مریضوں کے آپریشن کے اخراجات بھی ڈیزرو فاؤنڈیشن کے ذمہ ہونگے فری میڈیکل کیمپ میں گنگا رام ہسپتال لاہو ر کے میڈیکل سپیشلسٹ ،ماہر امراض زچہ ،ماہر امراض جلد ،ماہر امراض بچگانہ ،ماہر امراض گلہڑ ،ریڈیالوجسٹ مریضوں کو چیک کرینگے فری میڈیکل کیمپ فوڈ سٹریٹ گجرات روڈ بھمبر میں لگایا جائیگا فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کیلئے مریضوں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جو مریض چیک کروانا چاہتے ہیں وہ18اپریل سے قبل اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ بعد میں کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے آنے والے دنوں میں مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کی سیاست میں فعال اور متحرک کرداراداکرے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے آنے والے دنوں میں مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کی سیاست میں فعال اور متحرک کرداراداکرے گی مرکزی قیادت اورکارکنان نے میرے اوپرجس اعتمادکااظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا جلد حلقہ بھمبر کی تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گی ان خیالات کاظہار مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے نومنتخب صدر چوہدری محمد مژطفی آف کسگمہ نے کیاانہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر مسلم کانفرنس کا ہمشہ گڑھ رہا ہے ضلع بھمبر کے اندر مسلم کانفرنس کومضبوط ،منظم ،متحرک اور فعال کرنا میرا مشن ہے صدر جماعت سردارعتیق احمد خان نے جو ذمہ داری ڈالی ہے اس کو بھرپور نبھانے کی کوشش کرونگا حلقہ برنالہ اور حلقہ سماہنی کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے آنے والے دنوں میں حلقہ بھمبراورسٹی بھمبر کی تنظیم سازی کو بھی مکمل کر لیا جائیگا آنے
والے دنوں میںمسلم کانفرنس ریاسے بھر کے اندر اور بالخصوص ضلع بھمبر کے اندر سیاسی میدان میں فعال اور متحرک کردارادا کرے گی بھمبرکے اندر ضلعی کنونشن منعقد ہوگا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست جموںوکشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھرپور کردارادا کیا ہے آزادخطے کی تعمیر وترقی بھی مسلم کانفرنس کی مرہون منت ہے ضلع بھمبر کے اندر تمام بڑے پراجیکٹس مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں شروع اور مکمل ہو ئے آج بھی بھمبر میںمسلم کانفرنس کے شروع کر دہ منصوبوں پر تحتی لگائی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت اور کارکنان نے میرے اوپر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کو شش کرونگا۔