بھمبر کی خبریں 18.06.2013

ہمارے والد کو لاپتہ ہوئے ایک سال گزر گیا چیف جسٹس سمیت کسی حکومتی شخصیت نے ہماری دادرسی نہ کی
بھمبر(جی پی آئی) ہمارے والد کو لاپتہ ہوئے ایک سال گزر گیا چیف جسٹس سمیت کسی حکومتی شخصیت نے ہماری دادرسی نہ کی ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میںانصاف نام کی کوئی چیز نہیں اور یہ ملک صرف مخصوص لوگوں کیلئے بنا ہے جنہیں عدالتیںاور حکومتیں پروٹوکول دیتی ہیں غریبوں اور عام لوگوں کا یہاں کوئی جگہ نہیں اگر حکومت ہمارے والد کو بازیاب نہیں کروا سکتی اور ہمیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی تو ہمیں کسی دوسرے ملک بدر کر دیاجائے ان خیالات کااظہار بھمبر سے ایک سال قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے والے بھمبر رجانی کے رہائشی محمد اخترکی بچیوں مشعل اختر،عروج اختر نے اپنی تین دیگر معصوم بہنوں اور ایک ذہنی معذور بھائی کے ہمراہ کشمیر پریس کلب میں اپنی درد بھری روداد سناتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 10 جون 2012 کو ہمارے والد کو دن دیہاڑے بھمبررجانی کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے غائب کروا لیا گیا انکی گمشدگی کی ہم نے تھانہ سٹی بھمبر میں درخواست دی ایس پی سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور سیاستدانوں کے نوٹس میں لایا اور راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب میںوالد کی گمشدگی کے حوالے سے مظاہرے بھی کیے لیکن میڈیا کے سوا ہماری کسی نے ایک نہ سنی اور طفل تسلیاں دیکر ٹرخا دیا انہوںنے بتایاکہ ہم نے اس سے قبل بھی متعدد بار میڈیا کے ذریعے انصاف پسند چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی نوٹس لینے کامطالبہ کیا اور کئی حکومتی زعماء کو خطوط بھی لکھے لیکن کسی جگہ بھی ہماری شنوائی نہ ہوئی انہوں نے کہاکہ ہماری والدہ پہلے ہی قتل ہو چکی ہیں اور والد ہی ہمارا واحد آسرا تھے جو کسی پس پردہ قوت نے ہم سے چھین لیے ہیں اور آج ہم پانچ بہنیں کرائے کے مکان میں اپنے معذور بھائی کے ہمراہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس ملک میں انصاف اور حکومت نام کی کوئی چیز نہ ہے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہیں مل سکتا تو ہمیں کسی دوسرے ملک بدر یا پھر دارامان میں پناہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف کی خصوصی ہدایت پر میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ اور ویٹرنری آفیسر کا ناقص
بھمبر(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف کی خصوصی ہدایت پر میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ اور ویٹرنری آفیسر کا ناقص اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے گوالوںکیخلاف آپریشن کلین اپ ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ مرتکبان کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تفصیلات کیمطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل مجسٹریٹ نے علی الصبح میرپور، گجرات اور سماہنی روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے گوالوں کو روک کر چیک تو متعدد گوالوں کا دودھ ملاوٹی ثابت ہوا جس پر میونسپل مجسٹریٹ نے دودھ تلف کرنے کے علاوہ جرمانے بھی عائد کر دیئے جبکہ بدوں لائسنس حدود بلدیہ میں دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کو موقع پر پیشہ وارانہ لائسنس بھی جاری کروائے بعد ازاں میونسپل مجسٹریٹ نے گوشت کی دوکانوں پر بھی چھاپے مارے دوکانوں پر بدوں جالی کام کرنے والے ناقص صفائی پر قصابوں کو جرمانہ بھی عائد کر دیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف نے قصابوں اور گوالوں کو متنبہ کیا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کیمطابق اشیاء خوردو نوش فروخت کریں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی عوامی سماجی حلقوں نے میونسپل مجسٹریٹ اور دیگر عملہ کی کارروائی کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام تنظیم ہا ملازمین ضلع بھمبر کا ایک مشترکہ اجلاس مورخہ 15 جون 2013 زیر صدارت چوہدری محمدایوب صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع بھمبر منعقد ہوا جلاس
بھمبر(جی پی آئی) تمام تنظیم ہا ملازمین ضلع بھمبر کا ایک مشترکہ اجلاس مورخہ 15 جون 2013 زیر صدارت چوہدری محمدایوب صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع بھمبر منعقد ہوا جلاس میں تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے عہدیداران چوہدرہ محمد ایوب صدر، ارشد محمود سینئر نائب صدر، عبدالمجید شاکر جنرل سیکرٹری، راجہ محمد جمیل نائب صدر مرکز ،چوہدری محمد اصغر، راجہ محمد عنصر نائب صدر ضلعی تنظیم، پٹواریاں و قانون گوئیاں ضلعی صدر طارق بیگ ،مظہر اقبال بھٹی جنرل سیکرٹری، تحصیل صدر ساجد پٹواری، جنرل سیکرٹری تحصیل میر اقبال و تنظیم فاریسٹ ایسوسی ایشن ضلعی صدر راجہ ناصر مقصود و جنرل سیکرٹری نے اکاؤنٹیٹ جنرل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے بھرپور و پر زور مطالبہ کیا کہ اکاؤنٹس آفیسر ضلع بھمبر کے پاس ضلع میرپور کا بھی چارج ہے جسکی وجہ سے وہ کئی ماہ سے صرف میرپور میں کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے ضلع بھمبر کے معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور ملازمین کوکئی کئی چکر میرپور کے لگانے پڑرہے ہیں جسکی وجہ سے ملازمین پریشان و مجبوری کا شکار ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی دفاتر بند ملازمین دفتر کے باہر بیٹھے احتجاج کرتے رہے
بھمبر(جی پی آئی) اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی دفاتر بند ملازمین دفتر کے باہر بیٹھے احتجاج کرتے رہے تفصیلات کیمطابق اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے حکومت پاکستان کی طرف سے منظور شدہ 20 فیصد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس کی منظوری اور 33 فیصد کوٹہ پرموشن کی بحالی کیلئے گزشتہ روز سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے نے سیکرٹری کشمیر کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ AG کے ملازمین کے مطالبات کو فی الفور منظور کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ
بھمبر(جی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میںکہاکہ واپڈا سماہنی کا بجلی کا بحران حل کرے سماہنی میں 24 گھنٹے میں 22 گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے اورجو بجلی ہو تی ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر جس پر کوئی کام نہیں ہو سکتا انہوںنے کہاکہ بھمبر گرڈ اسٹیشن سے جو لائٹ پنجاب کے علاقوں کو دی جارہی ہے وہ بند کی جائے ہم ارباب اختیار پر واضح کرتے ہیں کہ ایک گھنٹہ سے زائد لوڈ شیڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور بجلی پوری دی جائے پانی کا نظام اور دوسرے کام کاج سماہنی میںختم ہو چکے ہیں عوام نظام حکومت سے بیزار نظر آرہے ہیں انہوںنے کہاکہ سماہنی حلقہ کے غیور عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر بھارت کے سامنے کھڑے ہیں مگر رات کو مقبوضہ کشمیر میں بجلی ہوتی ہے لیکن سماہنی اندھیرے میںڈوبا ہوتا ہے دن رات بجلی کا کوئی شیڈول نہیں ہے غلط تاثر ابھر رہا ہے بارڈرلائن پر واقع حلقہ کا غلط پیغام جا رہا ہے وزیراعظم پاکستان، صدرپاکستان، جنرل کیانی، چیئرمین واپڈا، وزیراعظم آزاد کشمیر اسکا فوراً نوٹس لیں اور سماہنی کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے سماہنی کے عوام نے ہر دور میں بے پناہ قربانیاں دیں آج نئی پود مایوس ہورہی ہے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت فوری سماہنی میں اعلان کردہ گرڈ اسٹیشن قائم کرے اور فوری اقدامات کرتے ہوئے بجلی کا نظام بحال کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشترکہ بیان میں تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ راہنما اور جموں و کشمیر محاذ رائے شماری کے بانی صدر عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ کی وفات
بھمبر(جی پی آئی) مشترکہ بیان میں تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ راہنما اور جموں و کشمیر محاذ رائے شماری کے بانی صدر عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی ساری زندگی ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی مکمل آزادی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتے گزاری ایسے وقت میں جب آزاد کشمیر و مبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیادت سری نگر و مظفرآباد کی کٹھ پتلی حکومتوں کیلئے محو رقص تھی مرحوم نے پوری ریاست جموںوکشمیر کی مکمل آزادی کو اپنا مرکز ومحور قرار دے کر جدوجہد شروع کی انکی شروع کی ہوئی جدوجہد کو مقبول بٹ شہید نے اپنی جان کی قربانی دے کر پروان چڑھایا اور آج ریاست جموں و کشمیر کابچہ بچہ ان کے نقش قدم پر چلے ہوئے ہیں ظلم وستم، استحصال اور لوٹ گھسوٹ سے پاک ایک باوقار ریاست جموں و کشمیر کے قیام کیلئے مصروف عمل ہے۔