بھمبر کی خبریں 22.03.2013

گزشتہ روز ضلع کچہری بھمبرکے قریب پہاڑی سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی نعش کی شناحت

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گزشتہ روز ضلع کچہری بھمبرکے قریب پہاڑی سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی نعش کی شناحت منور حسین ولد صابر حسین ساکن منڈی جٹاں سرائے عالمگیر کے نام سے ہو گئی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی مقتول کے اغواء کا مقدمہ تھانہ بلانی میں چند روز قبل درج ہوا تھا بھمبر پولیس نے بھی مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ضلعی کچہری بھمبرکے قریب پہاڑی سے ملنے والی 32سالہ نوجوان کی لاش کی شناخت منور حسین ولد صابر حسین ساکن منڈی جٹاں سرائے عالمگیر کے نام سے ہو گئی ہے مقتول کے بارے میں معلوم ہو اہے کہ وہ ہوٹلوں کے اوپر روٹیاں لگا نے کا کام کرتا تھا مقتول چند روز سے لاپتہ تھا مقتول کے گھر سے غائب ہونے کی درخواست چند روز قبل پولیس بلانی سرائے عالمگیر میں درج کروائی گئی تھی کہ گزشتہ روز مقتول کی ڈیڈ باڈی بھمبر ضلع کچہری کے قریب پہاڑی سے ملی جسے آزار بند سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا مقتول کی ڈیڈ باڈی ملنے کی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی تھی تھانہ پولیس بھمبرنے بھی قریبی تھانوں کے اندر مسنگ پرسن کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی تھی جس پر تھانہ بلانی نے مسنگ پرسن کے حوالہ سے اطلاع دی اور مسنگ پرسن کے ورثاء سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مقتول کی شناخت کیلئے جسم پر مختلف نشانات بتائے جو تحقیق کرنے کے بعد درست ثابت ہوئے جس پر مقتول کے ورثاء بھمبر آ گئے اور لاش شناخت کرلی تھانہ پولیس بھمبرنے اپنی قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی مقتول کے ورثاء لاش لیکر اپنے گاؤں سرائے عالمگیر چلے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکاؤنٹس آفس میرپور بھمبر میں پنشن اور تنخواہیں کمپیوٹرائز ہونے کا عمل تیزی سے جاری
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اکاؤنٹس آفس میرپور بھمبر میں پنشن اور تنخواہیں کمپیوٹرائز ہونے کا عمل تیزی سے جاری ناظم اعلیٰ حسابات کے انقلابی اقدامات سے ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا تفصیلات کیمطابق اکاؤنٹس آفس میرپور اور بھمبرمیں پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی بذریعہ کمپیوٹرائز سسٹم ملنا شروع ہو گئی ہے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کے سلسلہ میں تنخواہوں کی طرز پر پنشن رول کا آغاز یکم مارچ سے ضلع میرپور ، بھمبر و دیگر اضلاع میں ہو چکا ہے ناظم اعلیٰ حسابات سید گلزار حسنین نے بحیثیت اکوؤنٹنٹ جنرل عہدہ سنبھالتے ہی جن انقلابی اصلاحات کا آغاز کیا تھا ان میں سے لوگوں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے مزید یہ کہ ناظم اعلیٰ حسابات نے پنشن فارم کی فری فراہمی کے ضلعی دفاتر میں بھی خصوصاً انتظامات کررکھے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بھمبر و میرپور نے پنشنروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پنشنوں کو کمپیوٹرائز کروانے کیلئے کسی دشواری کی صورت میں انکے ذاتی موبائل نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیںاس سہولت سے پنشنروں کو نہ قطار میں لگنا پڑے گا نہ انتظار کی زخمت کرنا پڑے گی اور وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے لگے اضافہ جات بھی خود بحود پنشن میں شامل ہو جا یا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر ہمارے والد کی بازیابی کیلئے مدد کریں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر ہمارے والد کی بازیابی کیلئے مدد کریں ہم نے میڈیا کے توسط سے اپنے والد کی گمشدگی کا معاملہ پاکستان و آزادکشمیر کی حکومتوں کے اعلیٰ حکام تک پہنچایا لیکن ابھی تک ہماری دادرسی نہ ہو سکی والدہ پہلے ہی قتل ہو چکی ہیں اب والد کی پر اسرار گمشدگی نے ہمیں بے حال کر کے رکھ دیا ہے والدنہ ملے تو ہم پانچوں
بہنیں 7سالہ ذہنی معذور بھائی کے ہمراہ خود سوزی کرلیں گے ذمہ دار حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر ہو گی مشعل اختر کی اپنے ذہنی معذور بھائی اور بہنوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کیمطابق بھمبرسے جون 2012کو پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے محمد اختر کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہونے پر اس کی 5بچیاں اور ایک معذور بیٹا والدین کی شفقت سے محروم دربدر ہیں اور اپنے باپ کی گمشدگی کی داستان سنانے صحافیوں کے پاس پہنچ گئے مشعل اختر دختر راجہ محمد اختر نے کہاکہ خانگی مسلہ پر ہماری خالہ اور ماں کو قتل کر دیا گیاہمارے ابو انکا مقدمہ لڑ رہے تھے لیکن 8ماہ قبل انہیں بھی اچانک غائب کروادیا گیا ابو ہمارا واحد آسرا تھے ہم پہلے ماں کی ممتا سے محروم ہو ئے اور اب والد کی شفقت بھی چھین لی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر سے مطالبہ ہے کہ ہمارے والد کی بازیاب کرایا جائے اور انکی گمشدگی کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم بین الاقوامی میڈیا کے سامنے خود سوزی کر ینگے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر پر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ہوٹلوں میں صفائی کا فقدان کم وزن روٹی کی فروخت جاری
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر ہوٹلوں میں صفائی کا فقدان کم وزن روٹی کی فروخت جاری جبکہ چائے کے کپ میں 5روپے کا خود ساختہ اضافہ انتظامیہ نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر میں ہوٹل مالکان نے کھانوں اور چائے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ہوٹلوں سے 2وقت کا کھانا کھانے والے مزدور طبقہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے جبکہ ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی برائے نام ہے دوسری طرف ہوتل مالکان کم وزن کی روٹی بھی فروخت کررہے ہیں جبکہ چائے کے 1کپ کی قیمت میں بھی 5روپے کا من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کشمیریوں کیخلاف ایک بار پھر سازش کررہا ہے حریت راہنماؤں کی بلا جوا زنظربندی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت کشمیریوں کیخلاف ایک بار پھر سازش کررہا ہے حریت راہنماؤں کی بلا جوا زنظربندی اور ان پر تشدد وادی میں کرفیو ناکہ بندی نوجوانوں پر تشدد اور خوف و ہراس کا ماحول برپا کرکے عملاً پولیس راج قائم کر دیا گیا ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے صحافیوں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ افضل گورو کی شہادت کے بعد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے بھارت نے اپنی فوج اور پولیس کو ایک بار پھر کھلی چھٹی دیکر کشمیریوں پر تشدد اور گھروں کی توڑ پھوڑ شروع کروا دی ہے جس سے وادی کے اندر ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں صحافی بھی اپنی بساط کیمطابق قلمی جہاد میں حصہ لیے ہوئے ہیں اور مسلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اپنی قلم کی طاقت کا بھرپور استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حریت قائدین کی مسلسل نظربندی اور انہیں مختلف جیلوںمیں منتقل کرنا باعث تشویش ہے جبکہ وادی کے اندر بھارتی پولیس و افواج کی جانب سے ایک بار پھر بے گناہوں کا قتل عام ،کرفیو کا نفاذ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف بڑی سازش کا پیش خیمہ ہے کشمیری قوم کو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا عالمی برادری بھارت کی طرف سے ایک بار پھر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی ریاست جموں وکشمیر کے عظیم سیاستدان تھے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی ریاست جموں وکشمیر کے عظیم
سیاستدان تھے مرحوم ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہے گے ریاست کے اندر وضع داری ،محبت ،بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا انکی کمی ہمیشہ محسوس ہو تی رہے گی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر ڈاکٹر شکیل احمد آف مکہال نے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی تشدد اور نفرت کی سیاست کیخلاف تھے اعلیٰ روایات اور سیاسی کردار کی وجہ سے پوری ریاست کے اندر عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے حق بات کہنا ،مظلوم کیلئے آواز بلند کرنا مرحوم کی زندگی کا طرہ امتیاز تھا جوآنے والی نسلوں کیلئے قابل تقلید ہو گا انہوں نے کہاکہ عظیم لوگ مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں چوہدری صحبت علی بھی ریاست کے عظیم انسان اور سیاستدان تھے وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہے گی اور ہم ہمیشہ انکی کمی محسوس کرتے رہے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبرکا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کشمیر پریس کلب بھمبرکا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا جلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ ،پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ کی تائی محترمہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں ناصر شریف بٹ،طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمان ناز،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طارق محمود شاکر ،ملک شوکت حسین ،عاطف اکرم،مرزا ندیم اختر،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،ظہور احمد رضا،سلیم ساگر ،فیصل صغیر شمیم ،عابد زبیر،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق،مرتضیٰ گیلانی ،وسیم نذر ،راجہ وحید مراد ،محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رینج آفیسر محکمہ جنگلات بھمبر راجہ منیر احمد،صدرصرافہ یونین بھمبرراجہ شوکت علی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رینج آفیسر محکمہ جنگلات بھمبر راجہ منیر احمد،صدرصرافہ یونین بھمبرراجہ شوکت علی،راجہ عطاء المنعم ،چوہدری حق نواز ساؤتھ افریقہ،سعید ولی مسلم یوتھ ونگ کے راہنما،مدثر اقبال بٹ،چوہدری تصدق ٹیپو،راجہ عامر زیب ،شیخ فیصل مقصود ،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا محمد اجمل ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ صدر بھمبربار،چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ،چوہدری محمدیوسف درائیاں چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بھمبربار ،چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ اور پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ کی تائی محترمہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔