بھمبر کی خبریں 23.03.2013

بزرگ سیاستدان سینئر پارلمنٹیرین آزادحکومت کے سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی رسم چہلم بھمبرمیں ادا کی گئی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بزرگ سیاستدان سینئر پارلمنٹیرین آزادحکومت کے سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی رسم چہلم بھمبرمیں ادا کی گئی دعائیہ تقریب میں صدر ریاست حاجی محمد یعقوب خان ،سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان آزادحکومت کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ،وزیر حکومت عبدالسلام بٹ ،اعلیٰ فوجی حکام ،عمائدین حکومت ،عوامی نمائندوں ،اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری صحبت علی مرحوم کے عقیدت مندوں سیاسی پیروکاروں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیلات کیمطابق آذادحکومت کے سابق سینئر وزیر و بزرگ سیاستدان سینئر پارلمنٹیرین اور ہر دلعزیز عوامی شخصیت چوہدری صحبت علی کی رسم چہلم بھمبرمیں اد اکی گئی اس سلسلہ میں بھمبرمیں ایک بہت بڑی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں صدرآزادکشمیر حاجی سردار محمد یعقوب خان ،سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ،وزیر شہری دفاع عبدالسلام بٹ ،اعلیٰ فوجی حکام سیکرٹری حکومت خواجہ ضیاء اللہ ،سیکرٹری حکومت چوہدری خورشید احمد ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر حاجی اسلم شاہین ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنی ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر (ر) کرنل وقار احمد نور،(ر) ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد محبوب ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد نسیم ،سابق ممبر ضلع کونسل میجر غلام حسین ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے صدر راجہ اظہر اقبال ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبرمرزااجمل جرال ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالقیوم ،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف ،سابق چیئرمین ضلع زکوة وعشر ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی ،سابق چیئرمین تحصیل زکوة راجہ طارق پرویز ،سابق چیئرمین چوہدری محمد مقبول،سابق چیئرمین راجہ پرویز اقبال ،سابق چیئرمین چوہدری محمد اشرف،سابق تحصیل چیئرمین راجہ مسعود اسلم پوٹھی،سابق چیئرمین چوہدری محمد فاضل ،سابق چیئرمین چوہدری محمد یوسف،سابق کونسلر بلدیہ راجہ فرمان علی خان، سابق کونسلر راجہ محمد آصف ،سابق کونسلر چوہدری نذر حسین ،نمبردار چوہدری غلام حسین ،راجہ فہیم اختر بڑھنگ ،راجہ طاہر عاشق بڑھنگ،چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں،چوہدری محمدیونس آف بروٹی ضلعی انتظامیہ ،سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری صحبت علی کے عقیدت مندوں سیاسی پیروکاروں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار چوہدری غلام حسین آف کانگڑہ فکروٹ نے بھمبرمیں صحافیوں سے گفتگو
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار چوہدری غلام حسین آف کانگڑہ فکروٹ نے بھمبرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق سینئر وزیر اور سینئر پارلمنٹیرین چوہدری صحبت علی مرحوم نے عمر بھر غریب اورپسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی اور غیر مراعات یافتہ طبقے کو عزت سے جینے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کا نہ صرف شعور دیا بلکہ عزت سے جینے کا حق دلایا مرحوم انصاف پسند سیاسی راہنما تھے انتہائی سادہ زندگی گزاری اور ہمیشہ غریب آدمی اور مظلوم کا ساتھ دیا انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی جیسی نابغہ روز گار شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا مرحوم نے غیر موروثیوں کو مالکانہ حقوق دلائے برادری ازم اور قبیلائی تعصبات کا خاتمہ کیا اور عام لوگوں کو عزت سے جینے کا حق دلایا علاقہ اور عوام کی بلا تحصیص خدمت کی مظلوم کے حقوق کیلئے بڑے سے بڑے جابر حکمران سے بھی ٹکرا گئے یہ چوہدری صحبت علی کی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ آج غیر مراعات یافتہ طبقہ عزت سے زندگی گزار رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرحوم چوہدری صحبت علی زیرک سیاستدان اور ہر دلعزیز راہنما تھے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرحوم چوہدری صحبت علی زیرک سیاستدان اور ہر دلعزیز راہنما تھے انہوں نے عمر بھر مظلو م کے حقوق کی جدوجہد کی مرحوم تحریک آزادی کے روح رواں تھے اور اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتے تھے اسمبلی فلور پر جرات سے عوامی نمائندگی کا حق اداکرتے تھے ان خیالات کااظہار آزادجموں وکشمیر کے صدرحاجی سردار محمدیعقوب خان نے بھمبرمیں سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کی رسم چہلم کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صدر آزادکشمیر نے کہاکہ چوہدری صحبت علی سینئر راہنما تھے انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز ڈوگر ہ عہد میں کیا اور پسے ہوئے مظلوم عوام کے حقوق اور آزادی کیلئے آواز بلند کی چوہدری صحبت علی تحریک آذادی کے اولین علمبرداروں میں سے تھے اور عمر بھر آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رہے چوہدری صحبت علی نے ریاست کی سیاست میں انصاف،دیانتداری اور مظلوم کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور علاقائی اور برادری ازم کے بت پاش پاش کیے بے زمین لوگوں کو مالکانہ حقوق دلائے ریاست کی تعمیروترقی اور آئین سازی کے مراحل میں یاد گار اور قابل تحسین خدمات انجام دیں مرحوم پیپلزپارٹی کے بانی راہنما اور ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے معتقد تھے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزرگ سیاستدان چوہدری صحبت علی عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والے ایسے سپہ سالار تھے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بزرگ سیاستدان چوہدری صحبت علی عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والے ایسے سپہ سالار تھے جنہوں نے ہمیشہ ظالم کو للکارا اور مظلوم پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی بات کی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیساتھ ملکر آزادخطہ میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی ان خیالات کااظہار آزادحکومت کے وزیر شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے آزادکشمیر کے سابق سینئر وزیرچوہدری صحبت علی کی رسم چہلم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالسلام بٹ نے کہاکہ مجھے 1990کی حکومت میں
کچھ عرصہ چوہدری صحبت علی کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا مرحوم کی زندگی پسند اور متحرک عوامی راہنما تھے اور غریب آدمی کی حالت بدلنے کا عزم رکھتے تھے انہوں نے غریب طبقہ کو حقوق دلانے اور تحریک آزادی کیلئے کام کیا انکے جانشین پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری انوارالحق اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مرحوم کے مشن کو جاری رکھے ہو ئے ہیں انہوں نے کہاکہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدماے مدتوں یاد رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مظلوم کے حقوق کی آواز اٹھانے والے ایسے راہنما تھے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مظلوم کے حقوق کی آواز اٹھانے والے ایسے راہنما تھے جنہوں نے اپنی اندگی کا بیشتر حصہ مظلوم کے حقوق کی جدوجہد میں گزارہ انہوں نے ڈوگرہ عہد کے ظلم و استبداد کیخلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے زمانہ طالبعلمی میں اپنا سیاسی سفر شروع کیا اور عمر بھر ظلم کیخلاف جنگ جاری رکھی ان خیالات کااظہار آزاد جموں وکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے بھمبرمیں چوہدری صحبت علی کے رسم چہلم کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی نے 1946میں جو سیاسی سفر شروع کیا ہمیشہ اس پر کار بند رہے اور مظلوم طبقات کو عزت دلائی مرحوم چوہدری صحبت علی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مستند ساتھی تھے اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور عمر بھر بھٹو کے فلسفے کیمطابق عوامی خدمت جاری رکھی انہوں نے پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے انتہائی جدوجہد کی جس کے صلہ میں انہیں سینئر وزیر کے عہدہ جلیلہ پر فائز کیا گیا چوہدری محمدیاسین نے کہاکہ چوہدری صحبت علی نے جس سیاسی سفر کا آغاز کیا اور جدوجہد کی اس کے نتیجہ میں علاقہ سے پسماندگی اور جہالت کا خاتمہ اور غریب مظلوم طبقے کو عزت سے جینے کا حق ملا انکی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری جہانداد ماہر قانون دان اور مدبر شخصیت ہیں انکا جج ہائی کورٹ تعینات ہونا انتہائی خوش آئندہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری جہانداد ماہر قانون دان اور مدبر شخصیت ہیں انکا جج ہائی کورٹ تعینات ہونا انتہائی خوش آئندہے اور حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد نسیم نے چوہدر ی جہانداد خان کو آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ کا جج مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا چوہدری محمد نسیم نے کہاکہ چوہدری جہاندادنے بطور وکیل اعلیٰ اوصاف کا مظاہرہ کیا اور انکی بطور جج تعیناتی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ بطور جج ہائی کورٹ اعلیٰ روایات قائم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی انتخابات جیت کر ایک بار پھر حکومت قائم کرے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی انتخابات جیت کر ایک بار پھر حکومت قائم کرے گی صدرزرداری کا ایران اور چین سے کیا گیا معاہدہ آنے والے وقتوں میں ملکی ترقی کیلئے اہم ذینہ ثابت ہو گا ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبرچوہدری محمد اسلم شاہین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام پیپلزپارٹی کیساتھ اور جیل کے خوف سے بھاگنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ملک کو دلیر قیادت کی ضرورت ہے مچھروں سے خوف زدہ لوگ پاکستان کی قیادت کے اہم نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ آزادحکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور آمدہ انتخابات میں 40لاکھ کشمیری پیپلزپارٹی کی حمایت کرینگے۔