بھمبر کی خبریں 26.06.2013

چوہدری پرویز اشرف لوگوں کے ذریعے میرے خلاف الزام تراشیاں کرنے کی بجائے خود سامنے آئیں :عدالت خان
بھمبر(جی پی آئی)وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کرائے کے لوگوں کے ذریعے میرے خلاف الزام تراشیاں کرنے کی بجائے خود سامنے آئیں میں وزیر موصوف کو مناظرہ کا چیلنج کرتاہوں میرے اوپر ایک بھی جرم ثابت کریں تو میں پھانسی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں پہلے بھی میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات قائم ہوئے جن کو نہیں کیا اور اپنی بے گناہی ثابت کی موجودہ مقدمات بھی جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر ہیں انشاء اللہ ان میں بھی اپنی بے گناہی ثابت کرونگا میرے اوپر گھٹیا الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اگر میرے خلاف بھتہ خوری ،قبضہ مافیا ،منشیات فروشی اور اجرتی قاتل کی ایک بات بھی ثابت ہو جائے تو میں نہ صرف آزادکشمیر پاکستان بلکہ پوری دنیا کا مجرم ہونگا میں سیاسی کارکن ہوں اور اپنے معاملات سیاسی طورپر حل کرنا چاہتا ہوں حلقہ برنالہ کی عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کرتا رہوںگا میرے مخالفین سیاسی میدان میں سیاسی انداز سے مقابلہ کریں ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین ضلع زکوة وعشر بھمبر چوہدری عدالت خان نے کیا انہوںنے کہاکہ میری دوستی بھی بھمبر والوں سے ہے اور میری دشمنی بھی بھمبر والوں سے ہے سٹوڈنٹ دور سے لیکر اب تک میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج ہوتے آ رہے ہیں میںنے ان تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورتمام مقدمات سے باعزت بری ہوا ہوں اب بھی مجھے دو جھوٹے مقدمے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جن میں سانحہ کچہری اور نندپور چوری کا کیس شامل ہے سانحہ کچہری سے 6ماہ قبل میںملک سے باہر چلا گیا اور وقوع کے 8ماہ بعد وطن واپس آیاہوں اس کے تمام ثبوت ضلعی انتظامیہ کو دے دیے ہیں جبکہ نند پور چوری کا واقعہ ایک ڈرامہ ہے جو وزیر ہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف کی ایماء پر رچایا گیا ہے اس کی تفتیش جاری ہے ان مقدمات میں بھی انشاء اللہ اپنی بے گناہی ثابت کرونگا انہوںنے کہاکہ اسلم نامی شخص کومیں جانتا تک نہیں کہ وہ کونساشخص ہے اور اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے آج تک اس نے نہ تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی کے کسی پروگرام میں شامل ہوا ہے اسلم کو میں نہ پہلے اپنا مخالف سمجھتا تھا اور نہ ہی آئندہ اس کو اپنا مخالف سمجھتا ہوں اس کو مخالف کہنا میری توہین ہے میرا مخالف میرا سیاسی حریف ہے جو کرائے کے لوگوں کے ذریعے میرے خلاف بیان بازی کروارہا ہے بیان بازی کرنے والے خود اپنے گریبان میں جھانکیں اسلم نامی شخص نے نند پور گاؤں کے لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے انہوںنے سکینہ بی بی جس کی کوئی اولاد اور عزیزرشتہ دار نہ ہے اس کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے الیاس بھٹی کی زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے اور عرصہ دراز سے ان کیساتھ عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں غضنفر علی ،افضال مہراور جاوید اقبال کیساتھ اس کے مقدمات چل رہے ہیں انہوںنے کہاکہ چند ماہ قبل اسلم کی رشتے دارخاتون شہناز بی بی نے اپنی زمین حاجی محمد بوٹا کو فروخت کی جس پر اسلم وغیرہ نے زبردستی قبضہ کر لیا زمینوں پر میں نہیں بلکہ اسلم خود قبضے کررہا ہے جس کے ثبوت واضح ہیں انہوںنے کہاکہ میں جھوٹے مقدمات سے نہ پہلے خوف زدہ ہوا ہوں اور نہ ہی آئندہ ہوںگا انہوںنے کہاکہ DIGمیرپور طاہر قریشی اور ایس ایس پی سردار محمد الیاس اچھے پولیس افسران ہیں میری ان سے اپیل ہے کہ وہ وزیر موصوف کے ہاتھوںمیں یرغمال بننے کی بجائے مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکریں غیر جانبدارانہ تفتیش کرنا یا کروانا ان آفیسران کی ذمہ داری ہے جھوٹ اور سچ کے درمیان حائل پردے کو ہٹائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ برقیات ٹاسک فورس کمیٹی نے بجلی چوری کرنے والوں کے اے سی، ہیٹر ،میٹر ، سروس تار قبضہ میں کرلی
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ برقیات بھمبر کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن لوکل گورنمنٹ کے سابق اکاؤنٹنٹ راجہ محمد رشید سمیت چھ افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے محکمہ برقیات ٹاسک فورس کمیٹی نے بجلی چوری کرنے والوں کے اے سی، ہیٹر، میٹر ،سروس تار قبضہ میں کرلی اور کنکشن منقطع کر دیے گئے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف تھانہ بھمبرمیں درخواست دے دی گئی تفصیلات کیمطابق بھمبراور گردونوح میں بجلی چوری کی شکایات زدعام تھی جس پر XEN برقیات بھمبر چوہدری احسان اللہ نے بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم کی جنہوںنے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے بھمبرمیں چھ افرادکو ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سابق اکاؤنٹنٹ راجہ محمد رشید ،محمد وزیر ،جاوید بٹ ،مقصود بٹ ،محمد صادق اور محمدعجائب شامل ہے ٹاسک فورس کمیٹی نے بجلی چوری کرنے والوں کے کنکشن منقطع کرتے ہوئے سروس تار ،میٹر ،ہیٹر اور اے سی وغیرہ بھی قبضہ میں کر لیے XEN برقیات نے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف FIRدرج کرنے کیلئے تھانہ بھمبرمیں درخواست دے دی گئی جب اس حوالہ سے XEN برقیات سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے صحافیوں کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں مختلف حوالوں سے شکایات آ رہی تھی کہ لوگوں نے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کررہے ہیں جس پر اے سی ،ہیٹر اور پانی کی موٹریں چلا رہے ہیں جس پر بجلی کی چوری کو روکنے کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم کی جنہوںنے کارروائی کرتے ہوئے مندرجہ بالا افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا یہ لوگ عرصہ دراز سے بجلی چوری کررہے تھے اور چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا تھے XENبرقیات نے مزید کہاکہ محکمہ برقیات کا کوئی اہلکار نقد رقم نہ لے سکتا ہے اور نہ ہی لوگ کسی اہلکار کو دیں اپنے بلات اوربقایا جات خود بنکوں اور ڈاکخانوں میں جمع کروا کہ رسید حاصل کریں اگر کوئی ملازم نقد رقم یا رشوت مانگتاہے تو اس کو تحریر ی درخواست XEN آّفس میں دے اس کیخلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھمبر ظہیر اقبال بابر نے میڈیکل سٹورزپر چھاپے ببوٹ میں قائم غیر قانونی اختر میڈیکل کلینک سیل کردیا
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھمبر ظہیر اقبال بابر نے کڈھالہ ،ملوٹ ،لکڑ منڈی اور ببوٹ میڈیکل سٹورزپر چھاپے ببوٹ میں قائم غیر قانونی اختر میڈیکل کلینک سیل کردیا اور کلینک کے مالک عطائی ڈاکٹر اختر حسین کیخلاف چالان مرتب کرکے ڈرگ کوٹ میں ارسال کر دیا اسی دوران ڈرگ انسپکٹر نے 4میڈیکل سٹورز کا ڈرگ رولز کی خلاف ورزی پر چالان درج کرلیا تمام سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ محکمانہ قواعد وضوابط کیمطابق کاروبار کریں سٹورز کو کلینک نہ بنائیں غیر رجسٹرڈ ادویات اور زائد المیعاد ادویات نہ رکھیں اگر کوئی ڈاکٹر غیر رجسٹرڈ ادویات تجویز کرتاہے تو سٹور مالکان ایسے نسخہ DHO کو یا ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں تاکہ نسخہ تجویز کردہ ڈاکٹر کیخلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے ادویات اور ویکسین کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھیں اور دھوپ اور نمی سے بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیشنل ایم ، این سی ، ایچ پروگرام کے جریدہ /غیر جریدہ ملازمین کوپانچ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال کی دھمکی
بھمبر(جی پی آئی)نیشنل ایم ،این ،سی ،ایچ پروگرام آزادکشمیر کے جریدہ /غیر جریدہ ملازمین کی گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال کی دھمکی ملازمین کو صرف جنوری 2013تک تنخواہ کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2012-2013 اختتام پذیر ہورہا ہے اعلیٰ حکام کی اس بے حسی کی وجہ سے جملہ ملازمین سخت مالی پریشانی سے دوچار ہیں مہنگائی کے اس دور میں ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین پریشا ن ہیں تووہ لوگ جنہیں پچھلے ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ان کا کون پرسان حال ہے جملہ ملازمین نے NMNCH پروگرام کے اعلیٰ حکام سے تنخواہ کی فوری ادائیگی کی اپیل کی ہے بصورت دیگر مرکزی ایکشن کمیٹی NMNCH پروگرام کے صدر راجہ ساجد اعظم ،راجہ ندیم سرور سیکرٹری ، امجد صدیقی پریس سیکرٹری، ثمینہ شاہ جوائنٹ سیکرٹری ،عدنان میر فنانس سیکرٹری اور غزالہ تبسم سینئر وائس پریذیڈنٹ نے باضابطہ ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے جس میں مذکورہ پروگرام کے تحت چلنے والے تمام سنٹرز جو آذاد کشمیر میں زچہ و بچہ کو 24گھنٹے مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں تنخواہ کی ادائیگی اور پروگرام کے مستقل ہونے تک بند کر دیے جائیں گے ملازمین کا اظہار ہے کہ پاکستان بھر میں مذکورہ پروگرام درست اور صحیح سمت میں چل رہا ہے اور ملاز مین کو تنخواہ کی ادائیگیاں بروقت ہورہی ہیں جبکہ ریاست جموں وکشمیر کے ملازمین کیساتھ سلوک روا رکھا جا رہا ہے منصوبہ بندی کمیشن آف پاکستان نے ادائیگی نہ کر کے ریاست بھرکے ملازمین اور حکومت کو یہ واضح پیغام دیاہے کہ وہ اپنا حق ان سے نہیں لے سکتے اس لیے مرکزی ایکشن کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان ،صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میںذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حکا م کو اس بات کا پابند کریں کہ ملازمین کو تنخواہ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔