بھمبر کی خبریں 28.04.2013

محکمہ برقیات اور پبلک ہیلتھ نے بھمبرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی نہ بجلی نہ پانی کاروبار زندگی تباہ دن رات کا سکون ختم
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ برقیات اور پبلک ہیلتھ نے بھمبرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی نہ بجلی نہ پانی کاروبار زندگی تباہ دن رات کا سکون ختم شہری ذہنی کوفت میں مبتلاء تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات بھمبراور پبلک ہیلتھ نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا 24گھنٹے میں سے 18,18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو پینے اور دیگر استعمال کیلئے پانی بھی نہیں مل رہا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں بجلی پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیساتھ محکمہ برقیات کی بدمعاشیاںبھی عروج پرہیں محکمہ برقیات کی طرف سے 18,18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونے کے باوجود شہریوں کو پہلے سے زائد بل رہے ہیں شہری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ تو دن کوکوئی کام کرسکتے ہیں اور نہ ہی رات کو سکون کی نیند ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف ایکسین اور SDOبرقیات دونوں بھائیوں نے محکمہ برقیات کویرغمال بنارکھا ہے چند مخصوص ملازمین کی لابی بنا رکھی ہے جو شہر سے منتھلی وصول کرکے بجلی چوری کروارہے ہیں اور چوری ہونے والی بجلی کا بل غریب اور مجبور شہریوں پر ڈال رہے ہیں دونوں بھائی محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کو حصہ دینے کی وجہ سے عرصہ درا زسے بھمبرکے شہریوں پر عذاب بن کر بیٹھے ہو ئے ہیں بھمبرکے سیاستدان بھی انکو یہاں سے تبدیل کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں شہریوں نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات کے کرپٹ دونوں بھائیوں ایکسین اور SDOکو بھمبرسے تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریڈفاؤنڈیشن کے ہزاروں طلباء نے ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک بنا ڈالی ہیٹ ٹرک میں سب سے زیادہ پڑھنے والے بچے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریڈفاؤنڈیشن کے ہزاروں طلباء نے ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک بنا ڈالی ہیٹ ٹرک میں سب سے زیادہ پڑھنے والے بچے سب سے بڑی کلاسسبق اور سب سے زیادہ کاغذی ٹوپیاں پہننے والے لوگ:تھے ریڈکا عالمی ریکارڈ توڑنے اور ریکارڈ بنانے کی کاوش ،تعلیمی اور آگاہی شعور بیدار کرنا مقصد تھاتفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبرمیں ریڈ فاؤنڈیشن کے ہزاروں طلباء نے سپورٹس اسٹیڈیم بھمبرمیں 4700طلباء نے ایک ساتھ ایک ہی مقام پر ایک ٹیچر کیساتھ 35منٹ تک سبق پڑھنے کا ریکارڈ توڑا جوکہ 4222بچوں نے 2001میں نائیجیریا میں قائم کیا تھا جبکہ دوسرے ریکارڈ میں 450بچوںنے پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمان سے سبق پڑھ کر دنیا کی سب سے بڑی کلاس بنائی جبکہ تیسرے ریکارڈ میں1577بچوں نے کاغذی ٹوپیاں پہن کرریڈ کا لوگو بنا کر توڑا جبکہ یہی ریکارڈ 2012میں جاپان کے 972بچوں نے بنایا تھا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی رنگا رنگ تقریب میں ہزاروں شائقین اورملک بھر سے میڈیانمائندگان نے شرکت کی ریڈ فاؤنڈیشن کے CEOفیاض خان بتا یا کہ ریڈ فاؤنڈیشن یقین رکھتی ہے کہ پڑھائی ،زبان کا فروغ اور خواندگی ہماری روز مرہ زندگی میں سوچ و ہنر میں سنگ بنیا دکی حیثیت رکھتی ہے اس لیے ہم کلی طور پر تعلیم پردھیان دیے ہوئے ہیں ہمیں یہ احساس ہے کہ عام آدمی کیلئے آج تعلیم حاصل کرنا بہت مشکل ہے ریڈ فاؤنڈیشن اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے ہمارے 340سکولوں میں76ہزار طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں آج کے ورلڈ ریکارڈ بنانے کامقصد یہی ہے کہ بالغوں اور بچوں کاایک ساتھ تعلیم وتعلیم کا پاکستانی عوام میں شعور پیدا کیا جائے روزانہ صرف چند منٹ کی پڑھائی بھی بچوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے یہ بچے کو آنے والے مقابلوں سے نمٹنے کیلئے تیار کرتی ہے انہوں نے کہاکہ ریڈ فاؤنڈیشن غیر سرکاری فلاحی ادارہ ہے جسکا قیام 1994میںعمل میں آیا ہم تعلیم کے ذریعے معاشرے کی ترقی کے مشن کوآگے بڑھانا چاہتے ہیں ریڈ فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے اندر 430پرائمری ،ہائی اور کالج کے درجے کے سکول چلا رہا ہے جس میں 76000بچے زیر تعلیم ہیں ریڈ فاؤنڈیشن اپنے سکولوں میں پڑھنے والے تقریباً 8ہزار یتیم بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کررہا ہے ان بچوں کو
مفت تعلیم یونیفارم کتابیں کاپیاں اور مالی اعانت فراہم کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے حادثاتی موت پر ساجد حسین کے ورثاء کو دس لاکھ کا چیک دے دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے حادثاتی موت پر ساجد حسین کے ورثاء کو دس لاکھ کا چیک دے دیا تفصیلات کیمطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے اپنے پالیسی ہولڈر ساجد حسین ولد امانت حسین ساکن ڈھیری رنڈیام کی حادثاتی موت واقع ہوجانے پر ڈیتھ کلیم کے تحت دس لاکھ روپے کا چیک مرحوم کے ورثاء کو گزشتہ روز رنڈیام میں ایک تقریب میں دے دیا تقریب میں سیکٹرہیڈ بھمبرچنگیز اخترکیانی ،ایریا منیجر علی اصغرشاہین ،سیلز منیجر اخترحسین ،چوہدری سیلز آفیسر اظہراقبال چوہدری ،سیلزنمائندہ عارف حسین اور دیگر معززین علاقہ اور عزیزواقارب کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ میں مسلہ کشمیرکو بھرپور انداز میں پیش کررہی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ میں مسلہ کشمیرکو بھرپور انداز میں پیش کررہی ہے آج ہمارے کارکن برطانیہ کی سیاست میں بھی اپنا کرداراداکررہے ہیں کونسلر سے لیکر ممبران پارلیمنٹ تک ہمارے لوگ مختلف سیاسی حیثیتوںمیں موجود ہیں ان خیالات کااظہار صدر کشمیرفریڈم موومنٹ برطانیہ وسیاسی راہنما لیبرپارٹی برطانیہچوہدری غلام حسین نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے برطانیہ میں ہمیشہ نیشنل الائنس میں رہ کر تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا بہترین کرداراداکرنے کی کوشش کی ہے ہم نے مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کی واپسی کی تحریک کا آغاز کیا جس میں محمد افضل گورو شہید کی شہادت اس تحریک نے مزید زور پکڑ لیا اور اسطرح پوری دنیا میں ان دونوں
شہداء کی باقیات کا مطالبہ زورپکڑ گیا اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارے روابط حریت کانفرنس کے قائدین سے ہیں بالخصوص فریڈم پارٹی کے چیئرمین سید شبیر شاہ سے ہم مستقل روابط میں ہیں انہوں نے کہاکہ تنظیمی و تحریکی صورتحال پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدرانجینئر خالد پرویز بٹ نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ زون کے عہدیداران اور کارکنان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کیلئے آزادکشمیر کی آزادی پسند جماعتوں سے بہترطور پر اداکر سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک آزادخودمختار اور فلاحی ریاست کے شہری ہیں جبکہ آزادکشمیر میںآزادی پسندجماعتیں آزادانہ کرداراداکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے پاکستان جوکہ کشمیریوں کا وکیل بنا ہوا ہے وہ بھی دوغلاکرداراداکررہا ہے پاکستان میں جاری الیکشن مہم میں پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کے ایجنڈا میں کشمیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے آزادکشمیر کے اقتدار پرست سیاستدانوں کا کرداربھی سوالیہ نشان ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی تحریک کو پاکستان سے باہر منتقل کریں اور یہ بھاری ذمہ داری بیرون ممالک مقیم کشمیری ہی ادا کر سکتے ہیں اسلیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں وہ فرسودہ قراردادیں ہیں جن میں کشمیری فریق ہی نہیں اور پھر اس میں ہمارے حق خودارادیت کی بات ہی نہیں کی جارہی وہ صرف اور صرف پاکستان یاہنڈوستان سے الحاق چاہتے ہیں یاپھر آزادخودمختار رہنا چاہتے ہیں اور یہی ہمارا حق خودارادیت ہے استقبالیہ سے کشمیر فریڈم موومنٹ کے قائد و سابق صدرچوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،سابق صدرسلیم اکبر جرال ،چیئرمین KDFچوہدری ظفر اقبال دھمیال اور مرکزی راہنما ڈاکٹرطارق شاکر نے بھی خطاب کیا۔