بھمبرکی خبریں 3.03.2013

اساتذہ محنت اور جان فشانی سے بچوں کی احسن خطوط پر تربیت کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں ملک اور قوم کو سنوارنے والے افراد تیار کیے جاسکیں

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اساتذہ محنت اور جان فشانی سے بچوں کی احسن خطوط پر تربیت کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں ملک اور قوم کو سنوارنے والے افراد تیار کیے جاسکیں موجودہ دورمیں سرکاری ادارے الخطات کا شکار ہیں جبکہ پرائیویٹ ادارے سرکاری اداروں کو مار رہے ہیں ایسے حالات میں سرکاری اداروں کے اساتذہ اور منتظمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں پوری تندہی ،دیانت اور محنت سے کام لیں ان خیالات کااظہار سیکرٹری تعلیم کالجز محمود احمد خان نے گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج دھندڑ کلاں میں پروفیسر محمد خالد جاوید کی ریٹائرڈ منٹ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سیکرٹری تعلیم کالجز نے کہاکہ سرکاری اداروں کے اساتذہ جو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ ہیں اور سرکاری خزانے سے بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں وہ اپنے پیشے سے مکمل انصاف کرنا چاہیے آج کا دور سخت مقابلے کا دور ہے اور یہ پرائیویٹ شعبہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے پروفیسر خالد جاوید نے اپنی سروس کے دوران بطور استاد اور بطور پرنسپل اچھے نتائج دکھائے ہیں اور ایک مثالی استاد اور منتظم ہونے کا ثبوت دیا ہے آزادکشمیر بھر کے دیگر اساتذہ اور اداروں کے منتظمین کو پروفیسر خالد جاوید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئی نسل کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پیشہ معلمی انتہائی مقدس اور متبرک پیشہ ہے اور یہ انبیاء کرام کی سنت ہے انہوں نے کہاکہ کالج اساتذہ کے مسائل سے محکمہ کے اعلیٰ حکام پوری طرح آگاہ ہیں وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کالجز کی سربراہی میں اساتذہ کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن اساتذہ کو بھی اپنی ذمہ داری کا بھرپور احساس کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ آپ کے احساسات سن کر مجھے لگتا ہے کہ ہمارا محکمہ ایک شفیق استاد سے محروم ہو اہے انہوں نے اپنی زندگی میں کردار اور منصب
کیساتھ انصاف کیاہے سروس کے مختلف ادوار میں مشکلات بھی آئیں مگر بڑی کامیابی کیساتھ اپنا سفر جاری رکھا انہوں نے کہاکہ آج کی تقریب کو منفرد پایا اس تقریب کوروایتی نہیں بلکہ حقیقی رنگ دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز محترمہ شہناز اعجاز نے کہاکہ مجھے پروفیسر خالد جاوید میں ایک شفیق ،ہمدرد ،استاد ،ساتھی اور خوبصورت باپ کا روپ نظر آیا ادارے کے طالبعلم خوش قسمت ہیں کہ ان کو اتنا شفیق روحانی باپ ملا کالج کے اس سفر میں با عزت ریٹائرڈ ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں طلباء انکی زندگی کو رول ماڈل بنائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل محمد خالد جاوید نے کہاکہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ اپنی محبتوں اور چاہتوں سے رخصت کررہے ہیں میرے گزرے ہوئے ساٹھ سال تجربات سے بھرے پڑے ہیں میرا خاندان 1947میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے گوجرانوالہ کے پسماندہ علاقے میں رہائش پذیر ہوا جہاں تعلیمی سہولیات نہ تھی میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ تمام دشوار گزار راستوں کے بعد بھی میں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور زندہ رہنے کے گر سیکھے انہوں نے کہاکہ جب آپ کے راستے میں مشکلات آئیں تو سیسہ پلائی دیوار بن کر اور مشکل کو بتاؤ کہ تم مجھ سے بڑی نہیں انہوں نے کہاکہ مجھے زندگی کی تمام نعمتیں میسر ہوئیں اور سب سے بڑی نعمت اچھے دوستوں کی ملی 1983میں بھمبر ملازمت کیلئے آیا مگر پیار اور خلوص کی وجہ سے مستقل سکونت اختیار کر لی ہم سب کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وہی کامیاب ہوتا ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے میں نے اپنے سماہنی میں19سالہ سروس کے دوران بچوں کو وقت پر سکول پہنچایا اور کالج بھی وقت پر پہنچ کر ذمہ داریاں ادا کی 30سال تک شعبہ تعلیم سے وابستہ رہا اور 100فیصد نتائج دیے انہوں نے کہاکہ استاد اچھے شاگردوں کی شکل میں زندہ رہتا ہے انہوں نے تمام سینئر و جونیئر سٹاف اور معززین علاقہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر فاروق ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ساجد عزیز نور،پرنسپل (ر) پروفیسر رشید احمد قاسمی ،پرنسپل (ر) پروفیسر محمد یونس سجاد ،پروفیسر فضل حسین مرزا،پروفیسر شاہد شریف سلیمی،مولانا محمد امین ،پروفیسر نعیم اقبال مرزا،پروفیسر ناہید،پرنسپل ایلائیڈ
سکول محترمہ نغمانہ خالد،ڈاکٹر سیماب خالد عینی اور حسن خلیل نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر انتہائی شفیق ،مہربان اور انسان دوست شخصیت تھے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر انتہائی شفیق ،مہربان اور انسان دوست شخصیت تھے مرحوم نے کم عمری میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریاست بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ان خیالات کااظہار پروفیسر راجہ فہیم گل ،راجہ وسیم گل نے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہاکہ راجہ ثاقب منیر انتہائی باصلاحیت ،قابل اور فرض شناس آفیسر تھے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے ادا کرتے ہوئے حکومت ،محکمہ اور علاقے کی نیک نامی کا باعث بنے مرحوم کی وفات سے ریاست ایک ذمہ دار فرض شناس اور انتہائی باصلاحیت انتظامی آفیسر سے محروم ہو گئی ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہواہے اس کو پر کرنے میں کافی وقت لگے گا انہوں نے کہاکہ حکومت مرحوم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع بھمبرکے اندر مرحوم کے نام سے کوئی ادارہ منسوب کرے انہوں نے کہاکہ ہماری اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان صبروجمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجید حکومت مسائل حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مجید حکومت مسائل حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جماعت اور حکومت کو بچانے کیلئے وزیر اعظم کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی،چوہدری مبشر اقبال روحیلہ،چوہدری خادم حسین آف برنالہ نے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے
ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر کا مہاجرین کے حلقوں میں دورہ انتہائی بری طرح فلاپ ہو گیا مہاجرین حلقوں میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے وزیر اعظم کیخلاف شدید احتجاج کرکے ثابت کر دیا کہ وہ موجود ہ حکومت کی کارکنوں کش پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر بھر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو جان بوجھ کر استحصا ل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وزیر اعظم اور اس کے چند وزراء کی کرپشن اور لوٹ مار سے حکومت اور پیپلزپارٹی کی بدنامی ہو رہی ہے جماعت اور حکومت کو بچانے کیلئے موجودہ وزیر اعظم کا تبدیل ہونا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے اگر وفاقی قیادت نے حالات اور وقت کی نزاکت کو نا سمجھا تو آنے والے دنوں میں نہ تو حکومت رہے گی اور نہ ہی جماعت انہوں نے کہاکہ ہم وفاقی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جماعت اور حکومت دونوں کو بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر کی سب سے بڑی نظریاتی اور انقلابی طلباء تنظیم ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر کی سب سے بڑی نظریاتی اور انقلابی طلباء تنظیم ہے پاکستان کے الیکشن میں PSFکے کارکنان بھرپور حصہ لیں گے ان خیالات کااظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا ،ضلعی جنرل سیکرٹری علی عمیر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن مرکزی چیئرمین سردار ضیاء القمر کی قیادت میںآزادکشمیر بھرکے اندر منظم اور مضبوط ہو رہی ہے طلباء کے اندر نظریاتی ،فکری اور انقلابی سوچ کو پروان چڑھ رہی ہے PSFاس وقت آزادکشمیر کی سب سے بڑی طلباء تنظیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے آزادکشمیر میں PSFکومنظم اور متحرک کرنے کا سہرا مرکزی چیئرمین سردار ضیاء القمر کے سر جاتاہے جنہوں نے بڑی محنت ،لگن اور جان فشانی سے کام کیا ہے انہوں نے کہاکہ PSFکے عہدیداران اور کارکنان پاکستان کے الیکشن میں بھرپور شرکت کرینگے اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو بڑھ چڑھ کر
چلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے عوام کو روٹی کے بعد اب بجلی سے بھی محروم کر دیا ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکمرانوں نے عوام کو روٹی کے بعد اب بجلی سے بھی محروم کر دیا ہے دن اور رات کو کئی کئی بار طویل لوڈشیڈنگ نے ہماری زندگیاں اجیرن کردی ہیں طویل لوڈ شیڈنگ سے نہ کاروبار ،گھروں اور مساجد میں پانی کا شدید بحران ہے رات کو بجلی بندش سے طلباء وطالبات کو امتحانات کی تیاریوں میں بھی پریشانی نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ان خیالات کااظہار بھمبر کے شہریوں ،مرزا احسن لطیف ،مشتاق احمد کاشر،عنصرآرائیں ،ولید پاشا،ظہیر عباس ٹھاکراور دیگر نے بجلی کی لوڈ شیدنگ کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے بجلی کی قیمتوں میںمن مانااضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وباء نے بھی شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات سرپر ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ سے انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی بندش سے کاروبار بھی تباہ اور گھروں اور مساجد کے اندر پانی کا بحران بھی پریشانی کا باعث بنا ہواہے انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات بھمبرکے آفیسران شہریوں کو شدید طور پر ذہنی ٹارچر کررہے ہیں میٹر ریڈر آفیسران کی شہر پر لوگوں کو زائد ریڈنگ کے بل جاری کرکے بھی پریشان کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام کے حال پر رحم کیا جائے اور بے جا لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی سے چھٹکارہ دلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائس کنٹرول کمیٹی بھمبر کے احکامات نظر انداز بیکری مالکان نے انتظامیہ کی ریٹ لسٹ ہوا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی بھمبر کے احکامات نظر انداز بیکری مالکان نے انتظامیہ کی ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دیں مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں تحصیلدار بھمبر کی قیادت میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے بیکری مالکان کو مٹھائی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کہاکہ تھا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور بیکری مالکان نے مٹھائی اور دیگر بیکری کی مصنوعات کے من مانے ریٹس پر عوام کو فروخت جاری رکھی ہوئی ہے بھمبرکے شہریوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔