بھمبر کی خبریں 4.10.2013

چوہدری محمد رفیق سابق چیئرمین میرپور کارپوریشن انتہائی ملنسار، نیک پرور سیاسی شخصیت تھے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری محمد رفیق سابق چیئرمین میرپور کارپوریشن انتہائی ملنسار، نیک پرور سیاسی شخصیت تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ان کی اچا نک مو ت سے جو خلا ء پیدا ہو گیا ہے وہ شاید مدتوں پورا نہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما شیخ محمد صادق نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد رفیق کی سیاست کا محور عوامی خدمت تھا انہوں نے بلاتفریق سیاسی جماعتوں کے عوامی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ان کی اچانک وفات سے میرپور سمیت دیگر علاقوں کے لوگ ایک شفیق اور ملنسار شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں ان کی کمی مدتوں پوری نہ کی جا سکے گی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی آخرت کی منزل آسان کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس میں چوہدری خورشید احمد صدر معلم گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کی باعزت ریٹائر منٹ پر مبارک باد پیش کی اس موقع پر ان کی تعلیمی شعب ہمیں گراں قدر خدمات و سلام پیش کیا گیا اور امر کا اظہار کیا گیا کہ وہ آئندہ بھی شعبہ تعلیم میں راہنمائی اور خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے رہینگے ہم انہیں بہترین انداز میں سروس مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اجلاس میں ملک شوکت حسین، راجہ جاوید اقبال سو نی، مرز اغلام فاروق، ماسٹر مظہر اقبال ،مرزا عبدالرحمن، را جہ ساجد اقبال، اشفاق احمد، سہیل اسحاق اور مشتا ق احمد کاشر نے بھی شرکت کی۔