گورنمنٹ سٹی سکول بھمبر کو آزاد کشمیر کا مثالی ادارہ بنانا میرا خواب ہے۔ ماسٹر محمد اسلم
Posted on February 26, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, میرپور / کشمیر
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ سٹی سکول بھمبر کو آزادکشمیر کا مثالی ادارہ بنانا میرا خواب ہے اپنی تعیناتی کے بعد سکول میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں سٹی سکول کے طالبعلم وجیہہ الحسن نے آزاد کشمیر کے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی حال ہی میں سیرت کانفرنس میں بھی پہلی دو پوزیشنیں بھی سٹی سکول کے طلباء نے حاصل کیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سٹی سکول بھمبر میں اس وقت اساتذہ کی بہترین ٹیم کام کر رہی ہے۔
انشاء اللہ آنے والے امتحانات کے اندر ہمارے سکول کا بہترین رزلٹ آئے گا پچھلے سال امتحانات میں تعلیمی بورڈ میرپور میں سٹی سکول کے 26طلباء نے میٹرک کا امتحان پاس کیا جب سے ادارہ قائم ہو اہے اتنی تعداد میں پہلی مرتبہ طلباء نے میٹرک کا متحان پاس کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے جب سکول کا چارج سنبھالہ تو اس وقت سکول میں طلباء کی تعداد ایک سو کے قریب تھی آج تعداد200کے قریب ہے آنے والے دنوں میں طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com