بھمبر شہر میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار شہری اور دوکاندار عاجز آگئے اجنبی نوجوان خواتین ہر شخص سے اسرار کیساتھ بھیک مانگنے میں مصروف

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر شہر میں نوجوان بھکارنوں کی یلغار شہری اور دوکاندار عاجز آگئے اجنبی نوجوان خواتین ہر شخص سے اسرار کیساتھ بھیک مانگنے میں مصروف شہر میں ہونیوالی وارداتوں اور سابقہ کئی وارداتوں میں بھی ایسی خواتین کے ملوث ہونے کے باعث عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کوئی خطرناک واردات یا واقعہ بھی رونما ہوسکتاہے۔

شہری حلقے تفصیلات کیمطابق ضلعی صدر مقام بھمبر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں جگہ جگہ بسوں ویگنوں کے سٹاپوں پر اجنبی نوجوان خواتین بھیک مانگنے میں مصروف ہیں بھیک کی آڑ میں مکروہ دھندے بھی جاری ہیں۔

اس سے قبل شہر میں چوری کی وارداتوں میں ایسی خواتین کا ہاتھ بھی شامل رہا ہے خواتین اسرار کیساتھ حق سمجھتے ہوئے راہ گیروں اور دوکانداروں سے بھیک طلب کرتی ہیں شہری عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔