بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 10/11/2015

Bhimbar News

Bhimbar News

Bhimbar News

Bhimbar News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر جنگلات کے محافظ ہی جنگلات کے دشمن بن گئے جنگلات بھمبر کے آفیسران کی ملی بھگت سے سما ہنی کے جنگل سے چیڑھ کے قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی عروج پر ٹمبر مافیا قیمتی در ختوں کی کٹائی کر نے لگا جنگلات بھمبر کے ذمہداران کے دعوے جھوٹ ثابت ،قیمتی جنگلات کا تیزی سے صفایا ہونے لگا۔

ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے آفیسران ، ملازمین ہزاروں کی دیہا ڑیا لگانے لگے عمران شفیع کے ڈی ایف او بھمبر تعینات ہونے پت ٹمبر مافیا کوکھلی چھٹی مل گئی ڈی ایف او اور ٹمبر مافیا نے ملکر حکومت کا سر سبز کشمیر کا نعرہ ہوا میں اڑ گیا محکمہ جنگلات بھمبر کے ڈی ایف او اور ٹمبر مافیا ہزاروں کی دیہاڑی لگا نے لگے جنگلات کی تیزی سے بے دریغ کٹائی پر عوام علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ جنگلات بھمبر کے آفیسران اور ملازمین جنگلا ت کلی حفا ظت کی بجا ئے ٹمبر مافیا سے ملکر سما ہنی کے قیمتی جنگلات کا صفایا کرنے لگے۔

تحصیل سما ہنی کے گھنے جنگلات کے علاقوں ،سونا ،بڑوھ ،جنڈی چونترہ ، کا لچھ ،تو نین ،کڈ یا لہ میں دن دیہا ڑے ٹمبر ما فیا سر سبز چیڑ ھ کے قیمتی در خت کا ٹ رہے ہیں جس سے سما ہنی کے جنگلات کا صفا یا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ جنگلا ت کی بے در یغ کٹائی محکمہ جنگلات کے آفیسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے ہورہی ہے محکمہ کے ذمہداران اور ملازمین چند ہزا رروپو ں کی خا طر لا کھوں کے قیمتی درخت کٹوا کرنا صرف علاقہ کی خوبصورتی کو مسخ کر رہے ہیں۔

بلکہ ضلع بھمبر میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلوں کا باعث بن رہے ہیں سما ہنی کے پہاڑوں سے درختوں کا صفایا ہونے کے باعث علاقہ میں لینڈسلائنڈنگ اور زیرزمین پانی کے خزانوں میں کمی ہونے کیسا تھ سا تھ جنگلی پر ندوں اور جا نوروں کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ مہینے اخبارات میں دربار بابا شادی شہید اور پیر پہاڑ بادشاہ سمیت علاق بھر کے ہوٹلوں پر چیڑ ھ کے قیمتی درختوں کی لکڑ ی فروخت اور جلانے کی خبر یں شائع ہونے پر ڈی ایف او بھمبر نے ایکشن لینے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ جنگل سے قیمتی درخت کا ٹنے والوں کیخلا ف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئینگے۔

جس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے بلکہ عمران شفیع کے ڈی ایف او بھمبر تعینات ہونے پر ٹمبر مافیا کی موجیں لگ گئیں ہیں ڈی ایف او اور ٹمبر مافیا ملکر علاقہ میں بدستور درختوں کی بے دریغ کٹائی کے ساتھ ساتھ ہو ٹلوں اور تندروں پر چیڑ ھ کی قیمتی لکڑی فروخت اور جلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہو ئے ہیں عوام علاقہ نے جنگلات میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری ،وزیر جنگلا ت،سیکرٹری جنگلات اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس گھناونے کا روبار میں ملو ث آفیسران اور ملازمین کیخلاف سخت کارروائ یعمل میں لائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں امن وامان کی صورتحال تشویش ناک ہوتی جارہی ہے ،دھندڑ، برسالی اور بھمبر شہر میں سنگین واقعات کے ملزمان کا گرفتارنہ ہونا قابل تشویش ہے ، سینئر ڈسٹرکٹ افسران اپنا قبلہ درست کریں ،ڈپٹی کمشنر محکمہ مال کی خرابیاں دور کریں ،ایس پی بھمبر معمول کی مصروفیات سے وقت نکال کر امن و امان کے مسائل پر توجہ دیں ،مختلف اداروں کے سربراہان کئی کئی ہفتے دفاتر کا چکر نہیں لگاتے جس سے شہریوں اور سائلین کو دشواریوں کا سامناہے ،بلدیہ حدود میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر کام کروائے جا رہے ہیں ، منشیات فروشی میں بعض پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کی خبریں تشویش ناک ہیںذمہ دار اداروں کو منشیات فروشی کی خبروں پر توجہ دینی چاہیے ،پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام بری طرح ناکام کر دیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف سینئر ضلعی افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بھمبر کے لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں محکمہ مال کے متعلق لوگوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنربھمبر کو دلچسپی لے کر ان کا ازالہ کرنا چاہیے چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بھمبر شہر اور گردونواح میں کئی سنگین وارداتیں ہو رہی ہے جن کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام رہی ہے۔

،برسالی میں قتل وغارت گری ،دھندڑ میں سنگین وارداتوں کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے گئے جو پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں بعض پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کی خبریں تشویش ناک ہیں ان کی چھان بین ہونی چاہیے اور پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے اگر حالات اسی ڈگر پر چلتے رہے تو آنے والے دنوں میں جرائم پیشہ عناصر زیادہ تیزی سے متحرک ہو سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایس پی ضلع کومعمول کی مصروفیات سے ہٹ کر امن و مان کے مسائل پر سنجیدہ توجہ دینی چاہیے اگر بھمبر کی بیوروکریسی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کا سیاسی ۔ محاسبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) 2 ہفتو ں سے سیر لہ میں واٹر سپلا ئی کی بندش کیخلا ف سیر لہ کے رہا ئشیو ں کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر کے با ہر شد ید احتجا ج محکمہ اور ایکسین پبلک ہیلتھ کیخلا ف نعرے با زی احتجا ج 3 گھنٹے جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کے 2 میں واٹر سپلا ئی کی بحا ل کروانے کی یقین دھا نی پر احتجا ج مو خر تفصیلا ت کے مطابق بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 1 سیر لہ میں گزشتہ دو ہفتو ں سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلا ئی بند ہے جس کیخلا ف چند روز قبل بھی احتجا ج کیا گیا تھا ایکسین پبلک ہیلتھ نے 4 دن میں وا ٹر سپلا ئی بحا ل کروانے کی یقین دھا نی کروا ئی تھی ۔

لیکن دن گزر نے کے با وجود واٹر سپلا ئی بحا ل نہ ہو سکی جس کے خلا ف سیر لہ کے رہا ئشیو ں نے گزشتہ روز محکمہ پبلک پبلک ہیلتھ بھمبر کے دفتر کے با ہر شدید احتجا ج کیا احتجا جی مظا ہر ین کے نعروں کی آواز سن کر دفتر ی عملہ دفا تر کو تا لے لگا کر غا ئب ہو گیا جبکہ ایکسین احتجا ج کی اطلا ع ملنے پر دفتر ہی نہ آیا احتجا جی مظا ہر ین نے3گھنٹو ں تک محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر کے با ہر شدید احتجا ج اور نعرے با زی کی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود نے احتجا جی مظا ہر ین سے مذا کرا ت کئے۔

احتجا جی مظا ہر ین نے اسسٹنٹ کمشنر اور صحا فیو ں کو بتا یا کہ سیر لہ بلد یہ بھمبر میں سب سے زیا دہ ٹیکس دے رہا ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے بلا ت بھی باقا عدگی سے ادا کر رہے ہیں لیکن گزشتہ دوہفتو ں سے واٹر سپلا ئی بند پڑ ی ہے رہا ئشی پا نی کی بو ند بو ند کو تر س رہے ہیں ہما ری مائیں بہنیں سروں پر گھڑ ے اٹھا ئے لو ئر سیر لہ سے پا نی لا نے پر مجبو ر ہیں اس سے قبل بھی پبلک ہیلتھ کے دفتر احتجا ج کیا اور ڈپٹی کمشنر کو بھی صورتحا ل سے آگا ہ کیا لیکن کو ئی شنوا ئی نہ ہو ئی جس کی وجہ سے آج مجبو راًاحتجا ج کر نا پڑ رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے مظا ہر ین کو یقین دلا یا کہ دو دنو ں کے اندر اندر واٹر سپلا ئی بحا ل ہو جا ئے گی جس پر احتجا جی مظا ہرین نے اپنا احتجا ج مو خر کر دیا احتجا جی مظا ہر ین نے اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کہ اگر دو دنو ں کے اندر واٹر سپلا ئی بحا ل نہ ہو ئی تو احتجا جاًاور مجبو راًبھمبر میر پو ر رو ڈ بلا ک کر کے احتجا ج کر ینگے۔