بھمبر میں گرمی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی درجہ حرارت 42 سے 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
Posted on June 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : بھمبرمیں گرمی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی درجہ حرارت 42 سے 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں نہ ہونے کے باعث طلباء و طالبات سخت پریشانی مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں رواں ہفتے میںگرمی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے صبح اور رات کے اوقا ت کے علاوہ دن کا بیشتر حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
سورج کے دن بھر آگ برسانے کے باعث بھمبرشہر اور گردونواح میں درجہ حرارت 42سے 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے گرمی کی شدت کے باعث بالخصوص سکولوں میں جانے الے طلباء و طالبات شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ سکولوں میںابھی تک گرمی کی تعطیلات بھی نہیں کی گئی ہیں۔
دوسری طرف دن چڑھتے ہی بازار ویران ہوجاتے ہیں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کیلئے دن بھر گھروں میں دبکے رہتے ہیں شدیدگرمی کے باعث لو لگنے سمیت پیٹ اور آنکھوں کے امراض میں بھی اضافہ ہو گیاہے جبکہ شہر میں غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔