بھمبر کا ٹیچر حسن رضا جلاد بن گیا نویں جماعت کے طالبعلم عاقب حسین پر وحشیانہ تشدد طالبعلم دادرسی اور تشدد کی داستان سنانے کشمیر پریس کلب پہنچ گیا
Posted on June 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : مسلم ہینڈ ماڈل سکول بھمبر کا ٹیچر حسن رضا جلاد بن گیا نویں جماعت کے طالبعلم عاقب حسین پر وحشیانہ تشدد طالبعلم دادرسی اور تشدد کی داستان سنانے کشمیر پریس کلب پہنچ گیا۔
تھانہ بھمبر میں بھی استاد کیخلاف درخواست دے دی گئی تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈ ماڈل سکول بھمبر کے طالبعلم عاقب حسین ولد محمد وحسین ساکن قاسم آباد کھمب نے پریس کلب میں اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نویں جماعت کا طالبعلم ہوں اور آرٹس رکھی ہوئی ہے آج میں سوکس کی کلاس پڑھنے کیلئے کلاس روم میں آیا تو کلاس میں موجودٹیچر حسن رضانے مجھ سے پوچھا کہ تمارے پاس موبائل فون ہے۔
تو میں نے کہاکہ ہاں ہے تو اس نے کہاکہ موبائل مجھے دے دو میںنے موبائل فون اسے دے دیا جس کے بعد ٹیچر نے آہنی راڈ سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا کہ تم نے کس کی اجازت سے موبائل فون رکھا ہوا ہے۔
میں استاد سے معافیاں مانگتا رہا لیکن اس نے میری ایک نہ سنی طالبعلم نے صحافیوں کو تشدد کے نشانات بھی دکھائے طالبعلم نے بتایاکہ اس سے قبل میںنے دادرسی کیلئے تھانہ پولیس بھمبر میں بھی استاد کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔