بھمبرکے نواحی گاؤں گڑھا للیاں میں چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر معززین علاقہ کی ایس ایس پی بھمبر سے ملاقات
Posted on June 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : بھمبرکے نواحی گاں گڑھا للیاں میں چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر معززین علاقہ کی ایس ایس پی بھمبر سے ملاقات اور گرفتاریاں نہ ہونے پر شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق ایک ہفتہ قبل بھمبرکے نواحی گاں گڑھا للیاں میں معروف بزنس مین چوہدری محمد یعقوب اور انکے اہل خانہ کو ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر مارا پیٹا اور بازو توڑ دیا۔
واقعہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر گاں کے معززین نے گزشتہ روز ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس نے انکے آفس میں ملاقات کی اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔
ایس ایس پی نے وفد کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا لوگوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرے گی امن وامان قائم کرنے کیلئے لوگ بھی پولیس کیساتھ تعاون کریں۔