بھمبر کے نواحی گاؤں پھلاڑی سنگڑھ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے غریب شخص کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا

بھمبر: بھمبرکے نواحی گاؤں پھلاڑی سنگڑھ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے غریب شخص کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا حکومت سے مالی امداد کی اپیل تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی گاؤں پھلاڑی سنگڑھ کے غریب شخص غفور حسین والد سراج دین کامکان گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کرخاکستر ہو گیا۔

آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے اندر موجود تمام سامان جل گیا غریب شخص نے کہاکہ میری ساری زندگی کی جمع پونجی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے حکومت آزادکشمیر سے اپیل ہے کہ وہ میری مدد کرے۔