بھمبر کی خبریں (جی پی آئی )07-02-2013

بھمبر (جی پی آئی)جموں وکشمیر نیشنل انڈیپنڈنٹس الائنس کی کال پر 10فروری کو کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام قائد کشمیر مقبول بٹ شہید کی 29یوم شہادت کے موقع پر برمنگھم میں جلسہ عام منعقد ہوگا جلسہ عام سے محب وطن ،ترقی پسند راہنما اور حریت کانفرنس کے قائدین خطاب فرمائیں گے تفصیلات کیمطابق برطانیہ میں جموں وکشمیر انڈیپنڈنٹس لائنس کی کال پر 10فروری بروز اتوار دن 2بجے کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام قائد کشمیر مقبول بٹ شہید کی29یوم شہادت کے موقع پر برمنگھم میں یوتھ اینڈ کمیونٹی ہال میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے کشمیر فریڈم موومنٹ ،قوم پرست جماعتوں اور حریت کانفرنس کے قائدین خطاب فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء کی ریاست گیر اور نمائندہ تنظیم ہے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ طلباء کے اندر سیاسی اور جمہوری سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے بھمبرمیں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر طلباء کے اندر سیاسی و جمہوری شعور پیدا کرنے میں PSFکا بڑا رول ہے ملک کے اندر سے آمریت کے خاتمے کیلئے بھی PSFکا بنیادی کردار رہا ہے آج ہم قائد عوام ذالفقار علی بھٹو شہید اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن اور فلسفے کو آگے بڑھا رہے ہیں ضلع بھمبر کے اندر PSFکی تنظیم سازی کی جاری رہی ہے اور اس کیلئے ضلع بھر کے اندر سٹوڈنٹس سے رابطے کیے جارہے ہیں اور بہت جلد ضلع بھمبر کے اندر تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کو اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے سازشیں تیار کی جارہی ہیں طاہر القادری اور عمران خان الیکشن ملتوی کروا کر زرداری کے ایجنڈے کی تکمیل کروانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کیلئے گٹھ جوڑ کیا جا رہا ہے مسلم لیگ مخالف قوتیں صدر زردار کیساتھ ملکر سازشیں تیار کر رہی ہیں طاہر القادری اور عمران خان کا اتحاد بھی اسی سازش کا حصہ ہے اور دونوں راہنما الیکشن کمشنر کی ازسر نو تشکیل کا مطالبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہاکہ مخالفین مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوام کی مرضی ومنشاء دیکھ کر خوف زدہ ہیں کہ اگر الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کیخلاف جتنے مرضی اتحاد بن جائیں اور جتنی مرضی سازشیں کر لی جائیں پاکستان کے 18کروڑ عوام ان تمام سازشوں کو ناکام بنا کر مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو اقتدار میں لائیں گے اب مسلم لیگ کا راستہ روکنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)مجلس انتظامیہ وقف ایسوسی ایشن فارڈس ایبل آرفن (واپڈو)نے ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے نومنتخب عہدیداران صدر چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ ،نائب صدرراجہ ندیم انور خان،جنرل سیکرٹری جمیل کامران اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ افراسیاب خان کو مبارکباد دی ہے اور ان خیالات کا اظہار کیا کہ نئی منتخب شدہ بار ایسوسی ایشن اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کے علاوہ ملک میں رول آف لاء اور قانون کی بالا دستی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوںسے کام لیتے ہوئے بار اور بینچ کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں گے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بار ایسوسی ایشن اپنے عرصہ کے دوران تاریخی اقدامات اٹھائے گی جو آئندہ آنے والے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہونگے واپڈ و انتظامیہ کے اجلاس میں راجہ خورشید احمد ،محمد رفیق جسیال ،چوہدری محمد رفیق پنڈی ،حاجی محمد فاروق ،ڈاکٹر اسحاق ،محمد ریاض منہاس ،محمد یوسف ،راجہ انور اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)تحصیلدار بھمبر کا یڈیشنل SHOکے ہمراہ بیکریوں اور گوشت کی دوکانوں کی چیکنگ غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر قصاب گرفتار جبکہ بیکری مالکان اور قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانہ
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیلدار بھمبر منیر احمد نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کی ہدایت پر ایڈیشنل SHO اور نفری کے ہمراہ بھمبر کے مختلف بازاروں میں گوشت کی دوکانوں اور بیکریوں کی چیکنگ کی ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے اور ایک قصاب کو گرفتار جبکہ دیگر کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا جبکہ بیکریوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے اور بعض بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے انتظامات ناقص ہونے پر بیکری مالکان کو ہزاورں روپے جرمانہ کیا اس موقع پر تحصیلدار بھمبر منیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک روز قبل ان دوکانداروں کو وارننگ دی تھی آج دوبارہ چیکنگ کی اور ہماری ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے کیے ہیں اور آئندہ بھی بھمبر کے اندر صفائی ستھرائی کے معیار اور ریٹ لسٹوںکو آویزاں کروانے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)میرپور میں وکلاء پر لاٹھی چارج ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ایم ڈی اے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ڈی جی MDAکرپشن مافیا کا سرغنہ ہے اس کو فی الفور تبدیل کیا جائے بھمبر کے وکلاء میرپور کے وکلاء کا بھرپور ساتھ دینگے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے صدر چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدر ی جمیل کامران ایڈووکیٹ نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میرپور بار کے وکلاء MDAکی طرف سے شہریوں کیساتھ ہونیو الی زیادتی کیخلاف پر امن احتجاج کیا اور ڈی جی کی کرپشن کیخلاف آوازبلند کی جس پر حکومت نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرتے ہوئے وکلاء پر پولیس سے لاٹھی چارج کروایا جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ MDAمیں تعینات کرپٹ ڈی جی کو فی الفور تبدیل کرکے کسی ایماندار شخص کو لگایا جائے وکلاء پر لاٹھی چارج کروانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار بھمبرکے وکلاء میرپور کے وکلاء کی ہر کال پر لبیک کہیں گے میرپور بار کے وکلاء جو بھی فیصلہ کرینگے ہم اس کا بھرپور ساتھ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر راجہ محمد اسحاق نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں نبی کریمۖ کی اطاعت اصل میں اللہ کی اطاعت ہے ان خیالات کا اظہا انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سرور کونین کانفرنس تحصیل سطح کے حسن قرآت،نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب کی صدارت نائب صدر معلم چوہدری محمد ارشاد نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نبی کریمۖ کی سیرت پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کے سنہری اصولوں پر ہم عمل پیرا ہو کرقوم و ملک اور نئی نسل کی آبیاری کو یقینی بناسکتے ہیں تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر مردانہ چوہدری محمد اشرف اور اسکائوٹس ایسوسی ایشن کیا گیا ۔تحصیل بھر کے سکولوں کے بچوں نے مقابلہ جات میں حصہ لیا ایسی تقاریب کا انعقاد نیک شگون ہے۔