بھمبرکی خبریں 04.08.2013
Posted on August 5, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیپلزپارٹی عوام کے مینڈیٹ سے بر سراقتدار آئی ہے پانچ سال اسکی آئینی مدت ہے
بھمبر(جی پی آئی)پیپلزپارٹی عوام کے مینڈیٹ سے بر سراقتدار آئی ہے پانچ سال اسکی آئینی مدت ہے حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میںاللہ کے فضل وکرم سے دور اقتدار پورا کرے گی شہید بھٹو کی جماعت سے غداری کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا ان خیالات کااظہار پیپلزپرٹی ضلع بھمبرکے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کشمیر پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو صدر پاکستان آصف علی زرداری اورممبران اسمبلی کا مکمل اعتماد حاصل ہے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی تمام سازشیں خاک میں مل چکی ہیں پیپلزپارٹی کی موجودہ عوامی حکومت آزادخطے کے غیور باشعور جیالے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے موجودہ حکومت اپنا پانچ سالہ دور اقتدار پوراکرے گی انہوںنے کہاکہ چوہدری عبدالمجید پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن اورآزادکشمیر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو شہید کے مشن کے وارث ہیں انہوںنے بھرپور عوامی مینڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی ی مضبوطی اور خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب شروع کیاہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عبدالمجید کے 2سالہ مختصر ابتدائی دور میںآزادکشمیر میں تعمیروترقی کے مثالی کام ہوئے ہیں اور بے شمار پر پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے آزادکشمیر تعمیروترقی کا شاہکار نمونہ بن جائے گا انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے جو تعلیمی اصلاحات کی ہیں اور میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام سمیت سینکڑوں اسکولز کو اپ گریڈ اور سکولوں کی نئی بلڈنگز اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام منہ بولی کارکردگی کا ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے ہرآڑے اور مشکل وقت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیروکار بن کر عوام اور پارٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی جمہوریت کے استحکام اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جماعت بھی عوام کے اندر اپنی جڑیں مضبوط کرنے کیلئے اپنے نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں کو صوابدیدی عہدوں ہر ایڈجسٹ اور حکومتی دھارے میں شامل کرنا چاہیے تاکہ غیر نظریاتی اور وقتی طور پر فائدے اٹھانے والوںکا پارٹی سے خاتمہ ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ سماہنی میرا گاؤںہے سماہنی کے عوام بھی نام نہاد فصلی بٹیروں سے تنگ ہیں اور چاہتے ہیںکہ جو عوام کے اندر مقبولیت اور پارٹی وفادار ہو کو ایڈجسٹ کرکے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو انہوںنے کہاکہ ہم وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں متحد ومتفق ہیں اور انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور صدر پاکستان آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برسلز بیلجئم میں اوورسیز کشمیری راہنما عمران بیگ کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات کشمیر فریڈم موومنٹ کے اعزاز میںافطار ڈنر سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوںکی بھرپور شرکت
بھمبر(جی پی آئی)برسلز بیلجئم میں اوورسیز کشمیری راہنما عمران بیگ کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات کشمیر فریڈم موومنٹ کے اعزاز میںافطار ڈنر سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوںکی بھرپور شرکت تفصیلات کیمطابق برسلز بیلجئم کے دورہ پر آئے ہوئے معروف کشمیری راہنما ومرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطار ڈنر دیا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلہ کشمیر اڑھائی کروڑ انسانوں کے بنیادی حق خودارادیت کا مسلہ ہے ریاست جموںوکشمیر کے 84471مربع میل رقبہ پر بھارت ،پاکستان اور چین کا قبضہ ہے کشمیری عرصہ دراز سے اپنے سلب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے لیکن عالمی برادری نے مسلسل خاموشی اختیار کررکھی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے حکمران اپنے کاسہ اقتدار کیلئے رسہ کشی میں مصروف ہیں جسکے باعث تحریک آذادی کشمیر کوناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اوورسیز کشمیری تحریک آزادی کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیںپوری کشمیری قوم کو متحد ہو کر ریاست جموںوکشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی اس موقع پر عمران بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت و پاکستان سے ہمارے نام نہاد سیاستدان مراعات لیکر ہماری غلامی کو مزید طویل کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دو ممالک نے ہمیں جبری طور پر تقسیم کررکھاہے اور کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق سے بھی محروم کررکھا ہے انہوںنے کہاکہ گزشتہ 2دہائیوں کے دوران دولاکھ چار ہزار بچے یتیم ہوئے اور ہزاروں عفت مآب ماؤں بہنو ںکی عصمت دری کی گئی اقوام متحدہ اور دنیا کے انصاف پسند ممالک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے میں کردار اداکریں اس موقع پر افطار ڈنر میں صدرپریس کلب بیلجئم ندیم بٹ ،سیکرٹری عمران ثاقب ،محمداقبال سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر عید کی آمد آمد منشیات فروش عید کے موقع پر ٹن برادری کے لئے شراب اکٹھی کرنے میں مصروف ہو گئے
بھمبر (جی پی آئی)بھمبر عید کی آمد آمد منشیات فروش عید کے موقع پر ٹن برادری کے لئے شراب اکٹھی کرنے میں مصروف ہو گئے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک متحرک تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دن قریب آتے ہی بھمبر اور گردونواح میں عید کے موقع پر ٹن برادری کے مو ج میلے کے لئے منشیا ت فرو شو ں نے شراب اکٹھی کر نی شروع کر دی ذرا ئع سے معلو م ہو اہے کہ منشیات فروش نیٹ ورک نے را بطے تیز کر دیے ہیں گزشتہ روز بھی بھمبر میں پولیس نے 2منشیات فروش بھاری مقدار شراب سمیت گرفتار کر لیے تھے جنہ ں نے انکشاف کیا ہے کہ عید پر موج میلے کے لئے شراب کی سپلائی کو تیز کرنے اور ٹن برادری کو بر وقت لال پری پہنچانے کے لئے منشیات فروش نیٹ ورک متحرک ہو گے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ایس پی بھمبر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھمبر پولیس کو منشیات فروشوں کے متحرک نیٹ ورکس کے خلاف کا رروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی جائے اور عید کے پر مسرت اور مذہبی تہوار پر بدامنی پھیلانے اور شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔