بھمبرکی خبریں 06.08.2013

سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی انصرزمان مغل نے کارکنان حلقہ 6سماہنی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابن الوقت اور مفاد پرستوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے
بھمبر(جی پی آئی)سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی انصرزمان مغل نے کارکنان حلقہ 6سماہنی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابن الوقت اور مفاد پرستوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے اب حویلی سماہنی میں میرٹ اور قانون کی عمل داری ہو گئی ہم نے پہلے بھی یہ مکروہ چہرے دکھانے کی کوشش کی تھی حالیہ بحران میںوقت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ کسی کے بھی خیر خواہ نہیں بلکہ ہوا کے رخ پر چلنے کے آدھی ہیں اور اصول نام کی کوئی چیز ان کے پاس نہیں انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں اپنے محسنوں کیساتھ دغا بازی اور اپنے حلف سے انحراف کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں عوام بھی جلد ان کو اپنے حلقہ کی نمائندگی سے محروم کردینگے انہوںنے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت اور چوہدری محمد یسین کی راہنما ئی پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم اور پارٹی کے دیگر سرکردہ راہنماؤں کی موجودگی میں کوئی آزدکشمیر کی عوام کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا انہوں نے وزیر اعظم آذاد کشمیر سے مطالبہ کیاکہ حلقہ 6سماہنی میںہونے والی میرٹ کی خلاف ورزی فنڈز کی خردبرد اورغیر قانونی تقرریوں کانوٹس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی پالیسی کے تحت صدر جماعت آزادکشمیر پیپلزپارٹی اور صدر پیپلزپارٹی پاکستان کی تمام پالیسیوں کی تائید کرتے ہیں
بھمبر( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی پالیسی کے تحت صدر جماعت آزادکشمیر پیپلزپارٹی اور صدر پیپلزپارٹی پاکستان کی تمام پالیسیوں کی تائید کرتے ہیں اور کرتے رہے گے ہم درمیان سے کوئی راستہ نکالنے کے قائل نہیں ہیں یہ بھٹو شہید اور محترمہ شہید کا فلسفہ ہے انہوںنے کہاکہ پارٹی ڈسپلن ،نظم وضبط کی پابندی پر پارٹی راہنما اور کارکن کیلئے فرض کی حیثیت رکھتی ہے انہوںنے یہ بھی کہاکہ آنے والے تلخ دور کیلئے پیپلزپارٹی کو آزادکشمیر میںٹھوس بنیادوں پرمضبوط کرنے کی ضرور ت ہے چوہدری گلزاراحمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ پارٹی مسائل کو پارٹی کے اندر ہی حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سماہنی کے اندر پارٹی کے حوالے سے ایک مضبوط لابنگ کی ضرورت ہے اور درست لائحہ عمل کی طرف اگر قدم بڑھائے گے تو پیپلزپارٹی سماہنی کے اندر مضبوط ہو گی انہوںنے کہاکہ انہوںنے سماہنی اور بھمبر کے اس اس پیپلزپارٹی کا علم بلند کیا جب لوگ یہاں نام لینے سے ڈرتے تھے اور کئی لوگ کہیں کے کہیں چلے گئے سماہنی کے اندر انہوں نے پیپلزپارٹی کو مضبوط کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وائس چیئرمین اوورسیز کشمیری کمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق آف بنڈالہ ایک ماہ کے دورے پر اٹلی سے پاکستان پہنچ گئے
بھمبر( جی پی آئی)وائس چیئرمین اوورسیز کشمیری کمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق آف بنڈالہ ایک ماہ کے دورے پر اٹلی سے پاکستان پہنچ گئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوست احبابنے والہا نہ استقبال کیا اپنے قیام کے دوران موصوف مختلف تقریبات میںشرکت اور مختلف جماعتوں کے راہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے تفصیلات کیمطابق یورپ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران خالق آف بنڈالہ وائس چیئرمین اوورسیز کمیونٹی یورپ گزشتہ روز ایک ماہ کے دورہ پر اٹلی سے پاکستان پہنچ آئے موصوف اپنا پاکستان قیام کے دوران آزادکشمیر اور پاکستان کی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مختلف تقریبات میں بھی شرکت کرینگے گزشتہ روزدوست احباب کی بڑی تعداد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انکا والہانہ استقبال کیا اور گاڑیوں کے قافلے کے ہمرا ہ بھمبرلایا۔