بھمبرکی خبریں 11.08.2013
Posted on August 11, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کشمیر کونسل برسلز کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ ہم کشمیر کی وحدت کی بحالی اور آزادی کیلئے کام کر ر ہے ہیں۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر کونسل برسلز کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ ہم کشمیر کی وحدت کی بحالی اور آزادی کیلئے کام کر ر ہے ہیں ہمارا نظریہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانا اور اٹھائیس یورپی ممالک میں مسئلہ کشمیر بارے شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار عالمی اداروں اور حکومتوں کو کشمیریوں کا موقف پہنچانا ہے خطہ ایشیامیں پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے میں مضمر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام ایک پر تکلف عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل یورپ کے اندر ایک چھوٹی سے آرگنائزیشن کے طور پر کام کر رہی ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں کونسل کا نظریہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارایت دلوانا ہے ہم نے متعدد یورپی ممالک میں مسئلہ کشمیر پر حق خود ارایت کی حمایت میں قراردادیں پاس کروائی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر حل کروانے میں ایک اہم رول ادا کرے یورپ انڈیا کا بڑا بزنس پارٹنر ہے اور وہ بہتر انداز میں انڈیا کو اس نقطہ پر قائل کر سکتے ہیں عنقریب یورپی ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کو برسلز میں اکٹھا کرکے حق خودارایت کی آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ یورپ افریقی ممالک کو ترجیح دے رہا ہے لیکن ہم نے کشمیر کونسل کے پلیٹ فارم سے یونیورسٹی لیول کے نوجوانوں اور پرائمری لیول کے بچوں میں مسئلہ کشمیر بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار ز منعقد کرنے سمیت پمفلٹ اور ٹیبلوز کے ذریعے آگاہی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک کی جدوجہد میں ہر طور پر شامل لوگوں اور جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں اور متحد ہو کر کوآرڈنیشن سے تحریک آزادی میں اور بھی بہتری لا سکتے ہیں آزاد کشمیر سے یورپ میں جانے والے سیاسی لیڈروں سے کہہ دیا ہے کہ وہ پارٹیاں ختم کرکے نقطہ آزادی پر متفق ہوں یورپین ممالک اپنی علیحدہ علیحدہ شناخت کیساتھ قائم ہیں اور اپنے اپنے حق خود ارادیت کا تحفظ کر رہے ہیں ایشیا کے خطہ میں پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت تبھی دی جا سکے گی جب نصف صدی سے موجود مسئلہ کشمیر کا پر امن حل اورکشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا کشمیر فریڈم موومنٹ کی تحریک آزادی پر جدوجہد قابل ستائش ہے فریڈم موومنٹ کیساتھ تحریک آزادی کشمیر میں کوآرڈنیشن کرینگے اس موقع پر سابق مرکز ی صدر کشمیرفریڈم موومنٹ چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یکم اگست 1978 کو جس تحریک کا آغاز کیا اس دن سے لیکر آج تک تحریک آزادی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کشمیر فریڈ م موومنٹ سیاسی اور سفارتی سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے کشمیریوں کو متحد ہو کر کشمیر کی آزادی کی تحریک کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کہا کہ کشمیریوں کو اس بات کا حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ طور پر کر سکیں غیر ریاستی جماعتوں کے آ جانے سے کشمیریوں کے حقوق غصب ہو رہے ہیں اور غیر ریاستی لیڈر شپ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو اپنی انگلیوں پر نچا کر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے میں مصروف ہیں اور امداد کی صورت بھیک کی صورت کشمیریوں کو دی جانے والی امدادکشمیریوں کا استحصال کر رہی ہے جس کی ذمہ دار کشمیری لیڈر شپ ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے ہماری مدد کریگا ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے اس موقع پر چیئرمین کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن چوہدری ظفر اقبال اور ڈاکٹر طارق شاکر نے بھی خطاب کیا عید ملن تقریب میں ڈاکٹر اعجاز احمد کشمیری ، حوالدار محمد اکرم، محمد منشاء وقار، شیخ عابد حسین، چوہدری عبدالحمید، سہیل بٹ، طارق قمر، محمد یٰسین تبسم، چوہدری سلیم ساگر، شبیر احمد، عنصر آرائیں،ملک شوکت اعوان، احسن لطیف، سجاد اعظم، چوہدری عاطف اکرم، رومان رضا، خلیل احمد ساقی، چوہدری ذوالفقار احمد، محمد شریف بٹ ، احمد برکت، ریٹائرڈ صوبیدار ذوالفقار علی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیرپریس کلب بھمبر کا اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیرپریس کلب بھمبر کا اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹلی چوہدری ابرار اعظم کو ڈپٹی کمشنرراولاکوٹ تعینات ہونے پر مبارکباد پیشکی گئی اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ موصوف اپنی بھر پور صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہیں بہترین انتظامی خدمات سر انجام دینگے اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین، چوہدری عاطف اکرم، طارق ثاقب، عزیز الرحمن ناز، ڈاکٹر طارق شاکر، فیصل صغیر شمیم، چوہدری سلیم ساگر، جہانگیر پاشا، مرزا ندیم اختر، عنصر زمان عنصر، شیراز پرویز مشتاق، محمد یٰسین تبسم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر عید کے دوسرے اور تیسرے روز پاکستانی اضلاع جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر نواحی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکل سوار سیر و تفریح کیلئے وادی سماہنی اور دربار باباشادی شہید پہنچ گئے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر عید کے دوسرے اور تیسرے روز پاکستانی اضلاع جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر نواحی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکل سوار سیر و تفریح کیلئے وادی سماہنی اور دربار باباشادی شہید پہنچ گئے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی جبکہ بھمبر سماہنی روڈ پر تین گھنٹے سے زائد ٹریفک جام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے اور تیسرے روز ملحقہ پاکستانی علاقوں جہلم، کھاریاں، سرائے عالمگیر، کوٹلہ ارب علی خان، وزیرآباد ، گجرات ، جلالپورجٹاں ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، پسرور ، ہیڈ مرالہ سے ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکل سوار سیرو تفریح کی غرض سے بھمبر کی وادی سماہنی اور دربار بابا شادی شہید پر پہنچ گئے اس دوران بھمبر سماہنی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا جس کے باعث تین گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی جبکہ کئی موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے اور سلپ ہو کر گرنے سے درجنوں نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ بھمبر چلڈرن پارک میں منچلے نوجوانوں اور ٹھیکیدار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی اس دوران نوجوانوں نے پارک ٹھیکیدار اور ایک پولیس سپاہی کو شدید زدو کوب کیا جس پر تھانہ پولیس بھمبر نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد صابر آف بنڈالہ کی ہمشیرہ اور چوہدری ظہور احمد کی والدہ گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری محمد صابر آف بنڈالہ کی ہمشیرہ اور چوہدری ظہور احمد کی والدہ گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ احاطہ کالج گرائونڈ سماہنی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں انفارمیشن آفیسر میرپور راجہ اظہر اقبال، ماسٹر ریاض عاطف، چوہدری محمد نسیم سابق ڈسٹرکٹ کونسلر، ایڈمنسٹریٹر تحصیل سماہنی راجہ اقبال ، ڈاکٹر فضل کریم میرپور، چوہدری شمس الحق، چوہدری خالد محمود، ڈاکٹر امداد حسین، بائو اعظم، ماسٹر ظفر اللہ، انجینئر رفیع اللہ چوہدری، راجہ نصیر اختر، چوہدری محمد رزاق پٹواری، معروف صحافی چوہدری سلیم ساگر، چوہدری غلام قادر، چوہدری غلام رسول، چوہدری محمد اسلم چیئرمین زکوٰة سمیت صحافیوں، تاجروں ، عوام علاقہ سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان سیری بنڈالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب کاایک مذمتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب کاایک مذمتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں سماہنی کے صحافی چوہدری ادریس کی فیملی کو شدید تشدد کانشانہ بنانے والے غنڈہ گرد عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر راجہ نعیم گل نے کہاکہ صحافی کو حق سچ لکھنے سے روکا نہیں جا سکتا اپنے مذموم مقاصد پورے نہ ہونے پر علاقہ کڈیالہ کے غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آئی جی آزادکشمیر پولیس سے مطالبہ کرتے ہیںکہ صحافی اور اسکی فیملی پر حملہ کرنے والے غنڈہ گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرے کے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے انہوںنے کہاکہ اگر مظلوم صحافی کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو آزادکشمیر کی پوری صحافتی برادری شدید احتجاج کرے گی اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین، چوہدری عاطف اکرم، طارق ثاقب، عزیز الرحمن ناز، ڈاکٹر طارق شاکر، فیصل صغیر شمیم، چوہدری سلیم ساگر، جہانگیر پاشا، مرزا ندیم اختر، عنصر زمان عنصر، شیراز پرویز مشتاق، محمد یٰسین تبسم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں عید کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مجموعی طورپر حالات پرامن رہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمیں عید کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مجموعی طورپر حالات پرامن رہے عوامی حلقوں کا بھمبرپولیس اور انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اس موقع پر مرکزی عید گاہ سمیت دیگر مساجد میں پولیس اہلکاروںکی بڑی تعدادتعینات کی گئی اور بازاروںمین شاہراؤںپر گشت کا موثر نظام ترتیب دیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث ضلعی بھمبرمیں مجموعی طور پر حالات پرامن رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیںہوابھمبرکے عوامی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب اور ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔