بھمبرکی خبریں 12.08.2013 page-2

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر بھمبرمیں بھی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر بھمبرمیں بھی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوامی سیاسی و سماجی نمائندوں سمیت سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اشرف نے کہاکہ بھارت نے اپنے فوجیوںکو ہلا ک کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں پڑگیا ہے کشمیری آزادکشمیر کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے اور کسی بھی بھارتی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے حکومت کشمیریوں پر ہو نے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے سمیت آزادی کی جدوجہد جاری رکھیںگے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدرانجینئر خالد پرویز بٹ نے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے بھارت ایسی کوئی بھی جرات کی تو آزادکشمیر کا خطہ بھارت کیلئے قبرستان ثابت ہو گا حکومت آزادکشمیر کو بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر پوری کشمیری قوم کو اعتماد میں لیکر متفقہ فیصلہ کیا جائے جو پوری کشمیری قوم کا ترجمان ہو انہوںنے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ کسی بھی ناگہانی صورت میں کشمیری قوم کا ہر اول دستہ ثابت ہوگی اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ بار بھمبر عامر رسول بٹ نے بھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا دریں اثناء مظاہرین نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کی اور بھارتی جارحیت کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عز م کیا اس موقع پر کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے پاک فو ج کے جوانوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر کا مسلہ کوئی زمین کا مسلہ نہیں ہے بلکہ ایک تاریخی ثقافت اور تہذیب رکھنے والی قوم کے مستقبل کا مسلہ ہے ریاست کے وسائل کی بندر بانٹ کرنے والوںکو خوش کے ناخن لینے چاہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر کا مسلہ کوئی زمین کا مسلہ نہیں ہے بلکہ ایک تاریخی ثقافت اور تہذیب رکھنے والی قوم کے مستقبل کا مسلہ ہے ریاست کے وسائل کی بندر بانٹ کرنے والوںکو خوش کے ناخن لینے چاہیں انہیں ا ب یہ باور ہوجانا چاہیے کہ کشمیری قوم اب جاگ چکی ہے اور وہ اس اہمیت کو سمجھ چکی ہے کہ وہ مسلے کے اہم فریق ہیں انکی مرضی کیخلاف کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا ان خیالات کااظہار محمد سہیل چوہدری صدر کشمیر یوتھ لیگ نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ کشمیر یوتھ لیگ کے زیر اہتمام کشمیری آزادکشمیر کے اس خطے کو حقیقی معنوں میںبیس کیمپ بنا کر دم لیںگے کشمیر یوتھ لیگ کا بنیادی مقصد ریاست کے اس خطے میں لوگوں کے اندر تحریک آزادی کشمیر کا شعور بیدار کرنا اور ان کے ذمے تحریک آزادی کشمیر کے فرائض سے اگاہ کرنا ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے ارادے مضبوط ہیں ہم انشاء اللہ آزادکشمیر کے اندر جمود کی دیواریں توڑیںگے اور نوجوانوںکو انکے اصل مقصد تحریک آزادی کشمیر پر انکی صلاحتیں مرکوز کروائیںگے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں پیدا ہونے والا بچہ آزاد فضاؤںمیں سانس لے گا اور ریاستی تشخص کیساتھ اپنا لوہا منوائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے میں امن اور بھائی چارے کافروغ بنتی ہے میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا جرائم کی نشاندہی کرے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے میں امن اور بھائی چارے کافروغ بنتی ہے میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہیمیڈیا جرائم کی نشاندہی کرے انشاء اللہ اس کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میںلائیںگے ان خیالات کااظہار ایس ایس پی بھمبرچوہدری غلام احمد نے اپنے آفس میںصحافیو ںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے
کیاانہوںنے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے میڈیا مثبت رپورٹنگ کے ذریعے معاشرے کے اندر اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے میڈیا کی مثبت پالیسیوںسے معاشرے کے اندر امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتاہے اور برائیوںکا خاتمہ ہوتا ہے علاقے میں لوگوںکی حفاظت اور امن وامان کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ عوام علاقہ کو پرامن ماحول فراہم کرے گی پولیس کے اندر موجود خامیوںکو دورکرنے کی کوشش کرینگے میڈیا معاشرے میںہونیوالے جرائم کی نشاندہی کرے انشاء اللہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپو ر کارروائی عمل میںلائیںگے اس موقع پر صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ملک شوکت حسین ،چوہدری عاطف اکرم ،شیراز پرویز مشتاق ،طارق محمود ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کشمیر پریس کلب کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میںکوٹلہ پریس کلب کے صدر چوہدری عرفان شریف کے والد محترم سینئر صحافی چوہدری محمد شریف آزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا گیا اس موقع پر مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،ملک شوکت حسین ،عزیز الرحمن ناز،عاطف اکرم ،سلیم ساگر ،فیصل صغیرشمیم،ڈاکٹر طارق شاکر ،جہانگیر پاشا،مرزا ندیم اختر،قاضی انصر زمان ،شیراز پرویزمشتاق،یاسین تبسم اور دیگر نے شرکت کی۔