بھمبر کی خبریں 13.08.2013 page 2

بھمبر کے نواحی علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ متعدد گھروں کو نقصان زمین کے بدستور سرکنے کے باعث مزید نقصان کا خدشہ
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ متعدد گھروں کو نقصان زمین کے بدستور سرکنے کے باعث مزید نقصان کا خدشہ حکومت آزادکشمیر ہماری مدد کرے متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرکے نواحی گاؤں ددام میں گزشتہ دنوںہونے والی بارش کے باعث پہاڑی کا ایک حصہ سلائیڈ ہوجانے کے باعث متعدد گھروںکو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی ایک گھروںکی دیواریں اور رہائشیں زمین بوس ہو گئیں تاہم لینڈ سلائیڈنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کے عین وسط میں بہنے والا برساتی نالہ بھی پہاڑی کے تودے گرنے کے باعث بند ہو گیا اور برساتی نالے کاپانی قریبی گھروںمیں داخل ہوجانے سے کئی ایک گھروںکی دیواریں اور بنیادیں بیٹھ گئیں علاقہ کے رہائشیوںنے صحافیوں کو موقع پر دورہ کے دوران بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھروںمیں بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور زمین کے مسلسل سرکنے کے باعث کئی گھروں اور گاؤ ںکی مرکزی جامع مسجد کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے عوام علاقہ ددام کے رہائشیوں نے کہاکہ ہماراکافی نقصان ہوا ہے حکومت آزادکشمیر ہمیںمتبادل جگہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ہماری مالی امداد کرے اور دیگر رہائشی مکانوں کو گرنے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے سرحدی علاقوں میں بسنے والے کشمیری پاکستان کا دفاعی حصار ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے سرحدی علاقوں میں بسنے والے کشمیری پاکستان کا دفاعی حصار ہیں بھارتی جارحیت کی صورت میں کشمیری مادر وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے اور بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوائیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے ایک بار پھر سیز فائر کا معاہدہ خت کرکے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ سے بھارت کا گھناؤنہ چہرہ بے نقاب ہو گیاہے کشمیری قوم اور پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا منہ تڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور جارحیت کی صورت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائیں گے انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں بھارت کی اس دہشت گردی کا نوٹس لیں اور اگر بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو جنوبی ایشیاء بارود کا ڈھیر بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے بھمبر پولیس کے آفیسران و اہلکاران سمیت متعدد حساس اداروں کے ملازمین اپنے پیاروں کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شامل نہ ہو سکے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے بھمبر پولیس کے آفیسران و اہلکاران سمیت متعدد حساس اداروں کے ملازمین اپنے پیاروں کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شامل نہ ہو سکے اپنے بیوی بچوں ،والدین ،بھائی بہنوں سے دور رہ کر عید کے موقع پر اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جذبہ حب الوطنی کے تحت شہریوں اور عوام علاقہ کی حفاظت پر معمور رہے تفصیلات کیمطابق بھمبر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے بھمبر پولیس کے آفیسران و اہلکاران سمیت متعدد حساس اداروں کے ملازمین اپنے پیاروںکے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شامل نہ ہو سکے اپنے بیوی بچوں ،والدین ،بھائی بہنوں سے دور رہ کر عید کے موقع پر اپنی جانوںکی پرواہ کیے بغیر جذبہ حب الوطنی کے تحت شہریوںاور عوام علاقہ کی حفاظت پر معمور رہے اس موقع پولیس اہلکاروں سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہاکہ اپنے والدین ،بیوی ،بچوں اور بھائی بہنوںکے بغیر عید کا رنگ پھیکا ضرور ہے لیکن شہریوں اور عوام علاقہ کی حفاظت کیلئے یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں اہمیت کی حامل نہیں ہیں اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے : پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بھارت سے صنعت کار کی بجائے 18کروڑ عوام کے نمائندہ بن کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان مسلہ کشمیر پر ایک مضبوط وکٹ پر کھڑاہے جبکہ عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کے اوپر بھارت کا موقف نہایت کمزور ہے دنیا بھارت کی مکاری اور چالبازی سے بخوبی آگاہ ہے موجودہ پاکستانی حکومت کو بھی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی طرح مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے بی جے پی بھارت میں جنگی ماحول پیدا کر کے کانگریسی حکومت کو بھی بلیک میل کررہی ہے جو قابل تشویش ہے انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کے ہاتھ بے گناہ کشمیری بچوں عورتوں اور بوڑھوںکے خون سے رنگے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر آئے روز ہونے والے مظالم اور کشمیریوں کو زیر تاب رکھنے پر بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے ہے عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے مظالم سے آگاہ ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ایک کروڑ بیس لاکھ انسانوں کی خاطر جراتمندانہ موقف اختیار کرکے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان مذاکرات سے قبل بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اپنی فوجیں 1965کی پوزیشن پر واپس لے جائے حریت کے قیدیوں کو آزاد کیا جائے اور کشمیریوں کو آپس میں میل جول کی اجازت دی جائے اور آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مسلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی معاشرہ کے اہم رکن ہیں ان کیساتھ ہونیوالی زیادتی قابل مذمت ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صحافی معاشرہ کے اہم رکن ہیں ان کیساتھ ہونیوالی زیادتی قابل مذمت ہے بھمبر پولیس صحافی اور اس کے خاندان پر تشدد کرنے والے غنڈہ گرد عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں سماہنی کے سینئر صحافی چوہدری محمد ادریس کی زخمی ہو نیوالی اہلیہ اور چچاکی عیادت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ صحافی اور انکے خاندان پر علاقہ کڈیالہ کے غنڈہ گرد عناصر کیطرف سے بلا جواز تشدد قابل مذمت ہے بھمبر پولیس ان غنڈہ گرد عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر صحافی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرے اس موقع پر انہوں نے صحافی چوہدری ادریس کو اپنی بھرپور حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔