بھمبر کی خبریں 18/11/2013
Posted on November 18, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
سانحہ راولپنڈی کیخلاف سنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سانحہ راولپنڈی کیخلاف سنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ، احتجاجی ریلی میں کشمیر فریڈم موومنٹ، جماعت اسلامی، انجمن تاجران، جماعت الدعوة ، مدارس کے طلباء اور کشمیر پریس کلب کے ممبران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اہلسنت و الجماعت کی طرف سے راولپنڈی سانحہ کیخلاف یوم سوگ کی کال پر بھمبر میں بھی سنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف تنظیموں کشمیر فریڈم موومنٹ، جماعت اسلامی، جماعت الدعوة، اشاعت توحید، انجمن تاجران، ذمہ داران، کارکنان سمیت مدارس کے طلباء ، شہریوں اور کشمیر پریس کلب کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میرپور چوک سے شروع ہوئی ریلی میں موجود افراد نے بڑی تعداد میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ راولپنڈی اور قرآن کی بے حرمتی کے حوالے سے مذمتی تحریریں درج کی گئی تھیں ریلی مین بازار، سماہنی چوک ، لاری اڈہ، سبزی چوک سے ہوتی ہوئی میلاد چوک میں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے واقعہ نے پاکستان کے ہر مسلمان کا دل دکھی کر دہا ہے یوم عاشورہ کے موقع پر راولپنڈی کی عظیم درسگاہ کو خون میں نہلا یا گیا اور معصوم طالب علموں کا بہیمانہ قتل کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمرانوں کو اپنی پالیساں تبدیل کرنا ہونگی بصورت دیگر ملک پاکستان کا قائم رہنا مشکل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونیوالے افراد کی نعشیں ہمارے حوالے کی جائیں مقررین نے کہا کہ اگر ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی اور پورا ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں آجائیگا سانحہ پر میڈیا کی بے حسی اور حکمرانوں کی عدم دلچسپی لمحہ فکریہ ہے علماء اکرام کے فیصلوں پر لبیک کہیں گے حکومت تمام مکاتب فکر کی مذہبی رسومات اور دیگر پروگراموں کو ان کی عبادت گاہوں تک محدود کرے اس موقع پر بھمبر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لائوڈ سپیکر کے استعمال بارے امتیازی سلوک برتنے پر انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی مقررین نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث ملزمان کون کیفر کردار تک پہنچائے اور اس سازش کی کڑیاں عوام کے سامنے لائے تا کہ عوام حقیقت سے آشنا ہو سکیں احتجاجی ریلی سے مولانا ندیم احمد، قاری شہزاد، فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر خالد پرویز بٹ،رہنما جماعت اسلامی محمد علی اختر، جماعت الدعوة کے بھمبر کے رہنما اسامہ بھائی، صدر سنی ٹرسٹ شجاج الرحمان، مولانا ابرار نذیر اور سید اعجاز گیلانی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بھمبر کے رہنما محمد رشید آرائیں کی والدہ محترمہ گذشتہ روز اچانک انتقال کر گئیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بھمبر کے رہنما محمد رشید آرائیں کی والدہ محترمہ گذشتہ روز اچانک انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ جنگلات والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض، تحصیلدار اقبال انقلابی، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، چوہدری سلیم ساگر، ملک شوکت حسین، چوہدری عتیق الرحمان برسالوی، ماسٹر جاوید اقبال سونی، حافظ اظہر حسین، چوہدری کمال سبحانی، سید مرتضیٰ گیلانی، چوہدری سجاد انور، ماسٹر محمد اکرم پپو، بائو تنویر احمد، ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر راجہ طفیل، ڈاکٹر اظہر حسین، ڈاکٹر محمد انور، سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال، ملک محمد سلیم، عمر ریاض ساگر، عبدالطیف بھٹی، محمد یٰسین تبسم، عنصر آرائیں، میجر محمد آصف، شیخ محمد صادق سمیت شہریوں، تاجروں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com