بھمبرکی خبریں 21.7.2013

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت نے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوںپر بھرپور کام سمیت مختلف علمی اداروں کا قیام عمل میں لاکر الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کر دیے ہیں
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت نے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوںپر بھرپور کام سمیت مختلف علمی اداروں کا قیام عمل میں لاکر الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کر دیے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کرکے آزادکشمیر کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم انکی دہلیز پر مہیا کی ہے جو قابل تحسین ہے پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ کی بناء پر حکومت میںآئی ہے کوئی جلدی میں نہ رہے انشاء اللہ حکومت عوام کی حمایت سے 5سال مکمل کرے گی ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری PSFضلع بھمبر محمد علی عمیر نیکشمیر پریس کلب میںصحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر بھرمیںمیرٹ پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہوئے ہے اور بلا تفریق ترقیاتی سکیمیں عوام کو دی جارہی ہیںحکومت نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی الیکشن میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا پیپلزپارٹی کے نوجوان ورکروں کو میرٹ پر صوابدیدوں عہدوں پر ایڈجسٹ کیا گیاجس سے نہ صرف پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ دوسری پارٹیوں کے لوگ پیپلزپارٹی میںشامل ہونا شروع ہوگئے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کے عظیم کارناموں میںمیڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کاقیام عمل میں لایا گیاہے اب میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام پیپلزپارٹی کا ایک اور تاریخ ساز کارنامہ ہوگا انہوںنے کہاکہ چند سازشی عناصر حکومت کے خاتمے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ہم انہیںباور کردینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی صورت میں PSFکے نوجوان راست اقدام سے گریز نہیں کرینگے پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی حمایت سے قیام میںآئی ہے اور عوامی حمایت سے ہی 5سالہ مدت پوری کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پریس کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ڈڈیال پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد مغل کی اچا نک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور لواحقین سے دلی ہمدرری کا بھی اظہار کیا اس موقع پر راجہ نعیم گل نے اور سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافتی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مرحوم انتہائی ملنسار شخص تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی غیر جانبدارانہ اور مثبت صحافت کے فرو غ کے لئے گزاری مرحوم ظہور احمد مغل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اجلاس کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں طارق محمود ثاقب، عزیز الرحمن ناز ،چوہدری سلیم ساگر ،چوہدری عاطف اکرم، ڈاکٹر طا رق محمود شاکر، جہانگیر پاشا، قا ضی انصر زمان ،مرزا ندیم اختر ،شیراز پرویز مشتاق ،عابد زبیر، محمد یٰسین تبسم ،مرزا عمر فاروق ،ارشد چوہدری ،شیخ فیصل مقصود ،راجہ وحید مراد،چوہدری ارشد غازی ،وسیم نذر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر پولیس کی تین مختلف کا ررائیوں میں اشتہاری ،منشیات فروش سمیت مویشی چور گرفتار
بھمبر (جی پی آئی)بھمبر پولیس کی تین مختلف کا ررائیوں میں اشتہاری ،منشیات فروش سمیت مویشی چور گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی بھمبر سر دار محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او سٹی تھا نہ بھمبر فیض عبا سی،ائے ایس آئی افتخا ر شاہ نے نفر ی کے ہمرا ہ تین مختلف کا رروائیاں کرتے ہوئے بھمبر کے رہائشی منشیات فروش کا مران عرف کامی اور انوار ساکن بڑھنگ سے 1/2کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س (گر دا)بر آمد کر لی جبکہ دوسری ایک کارروائی میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ظہیر ،ذوالفقار ساکنان پنڈی کس، گلزار ساکن درائیاں اور اشفاق ساکن تھلا کو گرفتار کر لیا جبکہ علاقہ میں کافی عرصہ سے بکری چوری وارداتوں میں ملوث چوروں کا گروہ سرغنہ نوید اشرف ساکن بنڈالہ ،جاوید اصغر ساکن بڑھنگ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں برآمد کر لیں۔