بھمبرکی خبریں 25.7.2013
Posted on July 26, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
گیمن کمپنی کا بنایا گیا کرو ڑو ں روپے ما لیت کاپل تاریخ رقم گیا تکمیل کے چند سال بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)گیمن کمپنی کا بنایا گیا کرو ڑو ں روپے ما لیت کاپل تاریخ رقم گیا تکمیل کے چند سال بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا محکمہ شاہرات اور گیمن کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ناقص میٹریل اور ناقص تعمیر کرنے والی کمپنی کو آزادکشمیر میں تعمیرات پر پابندی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق پوٹھی کس پر بننے والا پل تکمیل کے چند سال بعد ہی اپنی جگہ سے سرک گیا اس وقت کے XENضیاء السلام اور گیمن کمپنی کی ملی بھگت سے پل کی تعمیر میںناقص میٹریل استعمال کیا گیا بلاکی کرپشن کی گئی چند سال بعد ہی پل کا ٹوٹنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پل بناتے ہوئے نیک نیتی سے کام نہیں لیا گیا گیمن کمپنی کابنایا ہوا یہ پل کسی بڑے انسانی المیے کاباعث بن سکتا ہے عارضی طورپر تو موجودہ ایکسین شاہرات بھمبر چوہدری ندیم اقبال نے فلنگ کرواکر پل کو آمدورفت کے قابل تو بنادیا ہے لیکن یہ پل مستقبل میں کسی بھی حادثے کو جنم دے سکتا ہے عوام علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے عوام نے علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھرمیں گیمن کمپنی کو دیے گئے دیگر پلوں کے ٹھیکے منسوخ کیے جائیں اور پلوں کی پائیداری اور ان میںاستعمال ہونے والے میٹریل کی تحقیقات کیلئے ایک غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی سانحے اور ناقص تعمیرات سے بچاجا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طویل جہدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار نہیںہو سکی جبکہ قربانیوں کا لامتناعی سلسلہ جاری ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طویل جہدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی جبکہ قربانیوں کا لامتناعی سلسلہ جاری ہے یہ وہ سوال ہے جو محب وطن کشمیری کی زبان پر ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ بلاشبہ تحریک آزادی کی ناکامی کی بنیادی وجہ آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں ،انکے قائدین ان ہی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ ہے کیونکہ تحریک کی کامیابی کو یہ اپنی ناکامی سے تعبیر کرتے ہیں اسلیے کہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی سے انکی حیثیت متاثر ہو ئی ہے کیونکہ جس طرح موجودہ صورتحال میں یہ آزادکشمیر کے چھوٹے سے خطے میں اقتدار کے مزے لے رہے ہیں شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ریاست کی مکمل آزادی کی صورت میں انہیں یہ مراعات حاصل نہ ہو سکیں جسکا ثبوت پچھلے سات سال سے آذادکشمیر میں حکومتوں کے گرانے اور بنانے کے عمل سے صاف نظر آرہا ہے آج بھی صورت حال سب کے سامنے ہے کہ ایک بار پھر عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش ہو چکی ہے انہوںنے کہاکہ آج آزادکشمیر مادرپدر آزادہے جس میں قانون ساز اسمبلی موجود ہے لیکن قانون سازی کا اختیار اس کے پاس نہیں ہے تحریک آزادی کشمیر کو درکار حمایت کا بھی موجودہ اسمبلی کے پاس نہیں ہے صرف اور صرف بیانات کے ذریعے حمایت کااختیار موجودہ اسمبلی کے پاس ہے آزادکشمیر کی موجودہ حیثیت پاکستان کی کالونی کی سی ہے جب تک حکومت پاکستان آزادکشمیر کی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتی اور کشمیری عوام اور لیڈڑ شپ کو فری ہینڈ نہیں دیتی اور کشمیریوں کو پوری دنیا میں اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے فلسطینیوں کی طرز لائحہ عمل اختیار کیے بغیر آذادی ممکن نہیںہو گی لیکن یہاں توصورتحال ہی بالکل برعکس ہے جسکی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی صرف اور صرف ان ہی کی قربانیوں کی مرہون منت ہے آزادکشمیر کی حکومت سے امید یں وابستہ کرنا کہ یہ کوئی کردارادا کرے گی ممکن نہیںہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسائیٹ ماڈل کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک کے نتائج میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسائیٹ ماڈل کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک کے نتائج میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ثانوی بورڈ کے نتائج میں انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر کے طالب علم اسدفاروق ولد محمد فاروق نے 1008نمبرات حاصل کرکے آزادکشمیربھرمیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسی کالج کی طالبہ ثمن اسلم دختر محمد اسلم نے انیسویں پوزیشن حاصل کی ہے ادارہ ہذاء کے 60طلباء امتحان میں شامل ہوئے اور سب طلباء AاورA+گریڈ میں کامیاب ہوئے طالب علم اسد فاروق برونز میڈل کے حق دار ٹھہرے عوام علاقہ نے بانی و پرنسپل ادارہ ہذاء عمر گل اور سٹاف کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔