بھمبرکی خبریں 30.7.2013
Posted on July 30, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
آزادکشمیر کی نام نہاد سیاسی قیادت صرف اور صرف اقتدار پرست ہے جسکا بین ثبوت حالیہ تحریک عدم اعتماد ہے
بھمبر(جی پی آئی)آزادکشمیر کی نام نہاد سیاسی قیادت صرف اور صرف اقتدار پرست ہے جسکا بین ثبوت حالیہ تحریک عدم اعتماد ہے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کی شہادتیں ،عفت مآب خواتین کی بے حرمتی اور اربوں روپے مالیت کی املاک کی تباہی سب کے سامنے ہے آزادکشمیر میں اقتدار کیلئے کھیلا جانے والا کھیل تحریکی جماعتوں اور کارکنوں کیلئے انتہائی مایوس کن ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر حکومت کا مستقبل وفاقی حکومت پاکستان سے منسلک ہے اگر وزیر اعظم پاکستان و مرکزی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف چاہتے تو چند گھنٹوں میں آذاد کشمیر کی حکومت تبدیل ہو جاتی لیکن فی الحال پاکستان کے حالات فوری طور پر آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے ساز گار نہیں ہیں آزادکشمیر حکومت کی کٹھ پتلیاں پاکستان کی حکومت کے ہاتھوں ناچتی ہیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے سیاستدانوںکی حیثیت برائے فروخت عہدے اور ریٹوں پر منتج ہے آزادکشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی پارٹی ڈسلپن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئی حالیہ تحریک عدم اعتماد اگر کامیاب ہو جاتی تو میاں نواز شریف کی پوزیشن کمزور وکٹ پر آجاتی اسلیے آئندہ مسلم لیگ ن جو بھی آزادکشمیر میں اقدام اٹھائے گی اس میںاپنی مرکزی قیادت کا مشورہ ضرور سامنے رکھے گی انہوںنے کہاکہ اب وقت ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے اور حالیہ تحریک عدم اعتماد میں اقتدار کیلئے استعمال ہونے والے ممبران اسمبلی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیکر دوبارہ عوام کے پاس رجوع کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ آزادکشمیر کی حالیہ سیاسی صورتحال میں حکومتی اور اپوزیشن کے کردار کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اسے تحریک آزادی کشمیر کیلئے انتہائی نقصان دہ سمجھتی ہے کیونکہ آزادکشمیر کے سیاستدانوں کے غیر جمہوری رویوں اور جائز اور ناجائز طریقوں سے اقتدار کیلئے کی جانے والی سازشوںکی وجہ سے بھی تحریک آزادی کشمیر کمزور پڑی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان مہاجرین کی سیٹوں کاخاتمہ کیاجائے اور پاکستان میں مقیم کشمیریوںسے دوہرے ووٹ کا حق واپس لیا جائے کیونکہ پاکستان کے اندر مہاجرین کی 12سیٹیں آزادکشمیر کے حکومتی سیٹ اپ کیلئے ہمیشہ بلیک میلنگ کا کردار ادا کرتی ہیں جبکہ آزادکشمیر میں تمام تر خرابیاں بھی ممبران اسمبلی کرتے ہیں ان کے اس کردار کو ختم کیے بغیر آزادکشمیر میں عوامی حکومت کا خواب پورا نہیںہو سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید کی آمد سے پہلے ضلع بھمبرکے اندر سیکورٹی پلان ترتیب دے
بھمبر(جی پی آئی)عید کی آمد سے پہلے ضلع بھمبرکے اندر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ضلع بھمبرکی حدود میں تمام داخلی و خارجی راستوںپرامن وامان کی غرض سے ہائی الرٹ کردیا ہے تھانوں میں اضافی نفری تعینات کرکے گشت کا موثر نظام قائم کردیاہے ان خیالات کااظہار ایس ایس پی بھمبر سردار محمدالیاس نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ رمضان شریف کے اختتامی عشرے کے بعد عید کی آمد سے قبل ضلع بھمبر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا ہے ضلع بھمبر کی حدود پر تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اورہر قسم کی گاڑیوں اور آنے جانے والے افراد کی بھرپور چیکنگ کی جائیگی جبکہ تھانوں کے اندر بھی پولیس لائن سے اضافی نفری بھی تھانوں میں تعینات کی گئی ہے عید کے دنوں میں گشت کا موثر پلان ترتیب دیاہے بازاروں اور چوکوں چوراہوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہونگے جبکہ سول کپڑوںمیں ملبوس اہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہونگے انہوںنے کہاکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ہم انشاء اللہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور رام بن کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں
بھمبر(جی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور رام بن کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور زیادتیوں کیخلاف کشمیری عوا م کی حمایت کریں کیونکہ بھارت کا مکرہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین اوورسیز کشمیری کمیونٹی راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے کشمیرکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آج مقوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوجی چھاؤنی بنایا ہوا ہے وہاں عفت مآب ماؤں بہنوں کی بے حرمتی ،نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں میں اذیت ناک سزائیں بھارتی فوج کے روز مرہ کے معمولات بن چکے ہیں انہوںنے مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے نمازیوں پر بھارتی افواج کی طرف سے فائرنگ کی اوورسیز کمیونٹی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اوورسیز کمیونٹی اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتی رہے گی انہوںنے کہاکہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبی کی سماجی شخصیت پرویز اختر چوہدری نے کھڑی پریس کلب کے سینئر نائب صدر سید مزمل حسین شاہ کے چچا سسر کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا
بھمبر(جی پی آئی)جبی کی سماجی شخصیت پرویز اختر چوہدری نے کھڑی پریس کلب کے سینئر نائب صدر سید مزمل حسین شاہ کے چچا سسر کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک عامر شہزاد ،عثمان غضنفر اور شفقت محمود نے عبدالحنان فاروق کو میٹرک امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے
بھمبر(جی پی آئی )ملک عامر شہزاد ،عثمان غضنفر اور شفقت محمود نے عبدالحنان فاروق کو میٹرک امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے اور اس توقع کااظہار کیا ہے کہ اپنی اس شاندار روایت کو مستقبل میں جاری رکھیں گے انہوںنے عبدالحنان فاروق کے بہتر مستقبل کیلئے دعا کی ہے عبدالحنان فاروق نے میٹرک امتحان میں 1050میں سے 996نمبر حاصل کیے۔