بھمبرکی خبریں 30.7.2013 page 2

بھمبر میرپور روڈ کھمب کے مقام پر بااثر افراد کا پلیوں پر قبضہ پلیاں کھلوانے جانے والے انتظامیہ آفیسرا ن بااثر افراد کی منت سماجت پر مجبور ایکسیویٹر مشین کے شیشے توڑ دیے گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر میرپور روڈ کھمب کے مقام پر بااثر افراد کا پلیوں پر قبضہ پلیاں کھلوانے جانے والے انتظامیہ آفیسرا ن بااثر افراد کی منت سماجت پر مجبور ایکسیویٹر مشین کے شیشے توڑ دیے گئے عوام علاقہ کا انتظامیہ کی بے بسی پر شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق بھمبر میرپور روڈ کھمب کے مقام پر بااثر افراد کی طرف سے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی پلیاں بند کردینے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے بارشی پانی سڑک کے اوپر کئی کئی فٹ کھڑا ہے جس کے باعث گزرنے والی ٹریفک اہل علاقہ اور دیگر راہگیروںکو گزرنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے سڑک پر کھڑے پانی کے باعث ایمبولینس گاڑیاں جبکہ کئی آفیسران کی بھی گاڑیاں پانی میںبند ہو گئی اور آفیسران بھی گاڑیوں کو دھکے لگاتے نظر آئے میڈیا نے اس مسلہ کی توجہ متعد د بار مبذول کروانے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد پلیاں بند ہونے کے باعث پانی قریبی گھروں میں داخل ہو گیا جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر کے حکم پر انتظامی آفیسران افسر مال نزاکت حسین کی سربراہی میں ہمراہ پولیس نفری اور عملہ محکمہ شاہرات پلیاں کھلوانے کیلئے بھیجا گیا لیکن مال افسرمقامی بااثر افراد کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے منتوں سماجتو ں پر اترآئے لیکن انہوںنے ایک نہ سنی جبکہ اس دوران مشتعل افراد نے پلیاں کھولنے کیلئے جانے والی ایکسیویٹر مشین کے شیشے بھی پتھر مار کر توڑ دیے اور اس دوران انتظامی آفیسران سمیت پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی عوام علاقہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر پولیس کا کھڑاک مختلف کارروائیوںمیں ریپیٹر گن سمیت مختلف بور کا اسلحہ برآمد
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر پولیس کا کھڑاک مختلف کارروائیوںمیں ریپیٹر گن سمیت مختلف بور کا اسلحہ برآمدملزمان گرفتارتفصیلات کیمطابق بھمبرپولیس نے گزشتہ روز 4مختلف کارروائیوںکے دوران مختلف ممنوعہ بور اسلحہ جس میں 12بور ریپیٹر گن بمعہ 90کارتوس احاطہ کچہری سے برآمد کرکے ملزم ریاست علی رستم علی ساکن فیصل آبادکو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائیوںمیں اصغر علی ولد فرید علی ساکن فیصل آباد سے 30بور پستول جبکہ محمدیاسین ولد غلام حیدر سے 11عدد روند انور شاہ ولدگل حسین ساکن سماہنی سے 30بور پستول بمعہ 82روند برآمد کرکے گرفتار کر لیا مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت آذادکشمیر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پانچ سالہ دور اقتدار پورا کرے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت آذادکشمیر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پانچ سالہ دور اقتدار پورا کرے گی حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی جس نے بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے خون سے بے وفائی کرنے کی کوشش کی رسوائی اس کا مقدر بنی ہے ہم وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے کشمیر پریس کلب بھمبرمیں صحافیوںسے خصوصی نشست کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میان نواز شریف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اندر باغی گروہ کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرکے ریاست کے اس پارمقبوضہ کشمیرمیں مثبت پیغام بھیجا ہے اورآزادکشمیر کے عوام کا دل جیت لیا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجید آزادخطے کے اندر تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں وزیر اعظم نے آزادکشمیرکے اندر کیے گئے وعدے نبھائے ہیں میڈیکل کالجز یونیورسٹیاں اور میرپور میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی منظوری دیکر ایک تاریخ رقم کی ہے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی سیاست کا محور انسانیت کی فلاح و بہبود ہے ان کے مثبت کردار سے آزادکشمیر کے اندر استحصالی کلچر کا خاتمہ قانون و انصاف کی حکمرانی اور گڈ گورننس کو فروغ ملا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر میںچوہدری عبدالمجید کی قیادت میںپانچ سالہ دور اقتدار مکمل کرکے آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آر ایس پی کے زیر اہتمام سی پی کے تعاون سے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی فنی معاونت سے زرعی ترقیاتی سکیموں کے مکمل منصوبہ جات کے چیکوں کی تقسیم تقریب رنڈیام میں منعقد ہوئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر ایس پی کے زیر اہتمام سی پی کے تعاون سے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی فنی معاونت سے زرعی ترقیاتی سکیموں کے مکمل منصوبہ جات کے چیکوں کی تقسیم تقریب رنڈیام میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب ،ڈی پی او یاسر بشیر ،لوکل گورنمنٹ اے ڈی محمد اسلم ،آر ایس پی کے ریجنل چیف فاروق بانیاں نے شرکت کے زرعی ترقیاتی سکیم رنڈیا م کے مکمل منصوبہ سب مرسی پمپ ترقیاتی تنظیم ڈیرہ اور ترقیاتی سکیم ملحقہ چھپر شمالی کے مکمل منصوبہ سب مرسی بل پمپ کے چیک ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آذادکشمیر برائے اٹلی ڈاکٹر امتیاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ مجید حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی تھی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آذادکشمیر برائے اٹلی ڈاکٹر امتیاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ مجید حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی تھی قائد کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری ان کیخلاف عدم اعتماد آزادکشمیر کی عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کی مجید حکومت کی کرپشن کی داستانیں زد عام ہونے سے ملکی وغیر ملکی سطح پر کشمیریوں کاامیج متاثر ہورہا تھا اور تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا تھا وزراء عوامی خدمت کے منصوبوں کی بجائے اپنی جیبوں کو بھرنے میں مصروف تھے قومی خزانے کو گھر کی لونڈی کی طرح استعما ل کیاجارہا تھا ان خیالات کااظہار انہوںنے اٹلی سے صحافیوں کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ مرکزی قیادت مجید حکومت کی کرپشن کانوٹس لے اور مجید حکومت کے غیر مناسب رویے کے باعث پیپلزپارٹی کے کارکنان کے اندر پیداہونے والی بے چینی دور کی جائے اور مرکزی قیادت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پارٹی اور کارکنان کو تقسیم ہونے سے بچائے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملکی و غیر ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوںکا بھرپور لوہا منوایا ہے انہوںنے اپنے دور حکومت کے اندر تعمیر وترقی کی مثالیں قائم کیں اور تحریک آزادی کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا انہوںنے کہاکہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیساتھ کھڑے ہیں اور انکے ہر حکم پر لبیک کہیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے قائم کی گئی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے قائم کی گئی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کثر بیشتر اپنے پروگراموں میں کرتے رہتے ہیں اسلیے پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی کو بغاوت کے ذریعہ آشیر باد دیکر اگر مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیں حکومتی تبدیلی لائی ہے تو یہ غیر جمہوری اقدار نہیں بلکہ قوم سے بہت بڑی بددیانتی ہو گی ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پاس صرف ایک ہی ھل ہے کہ آزادکشمیرمیں نئے الیکشن ہوں اور وہ فاقی حکومت کے سہارے آزادکشمیر میںحکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوں بصورت دیگر پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر مسلم کانفرنس کا موجودہ حکومت کو سہارا دینا بھی سردار عتیق احمد خان کی قوم سے بددیانتی ہے اور اگر فارورڈ بلاک بناکر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر حکومت بناتے ہیں تو یہ اس سے بھی بڑی بددیانتی ہو گی اس لیے اصولی موقف یہی ہے کہ چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر کو مجبور کریں کہ وہ آزادکشمیر اسمبلی برخاست کریں یا پھر پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک کے ممبران کی فلور کراسنگ کی وجہ سے رکنیت اسمبلی ختم ہو تو وہ ممبران دوبارہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لیکر مسلم لیگ ن یا پھر مسلم کانفرنس کیساتھ ملکر حکومت بنائیں انہو ںنے کہاکہ آزادکشمیر میں غیر جمہوری طرز عمل قابل مذمت ہے کیونکہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں 65سالوں بعد بھی غیر جمہوری طرز عمل کو آزادکشمیر میں جاری رکھنا تمام سیاسی قوتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس لیے آزادکشمیر کو تختہ مشق نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے پورا نظام کرپشن زدہ ہو گیا ہے اور بالخصوص سرکاری ملازمین کرپشن کے بادشاہ بن گئے ہیں اب عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام کے داعی سیاستدانوں کا محاسبہ کریں۔