بھمبر کی خبریں 30.7.2013
Posted on July 31, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
آر ایس پی کے زیر اہتمام سی پی کے تعاون سے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی فنی معاونت سے زرعی ترقیاتی سکیموں کے مکمل منصوبہ جات کے چیکوں کی تقسیم تقریب رنڈیام میں منعقد ہوئی
بھمبر (جی پی آئی) آر ایس پی کے زیر اہتمام سی پی کے تعاون سے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی فنی معاونت سے زرعی ترقیاتی سکیموں کے مکمل منصوبہ جات کے چیکوں کی تقسیم تقریب رنڈیام میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب ،ڈی پی او یاسر بشیر ،لوکل گورنمنٹ اے ڈی محمد اسلم ،آر ایس پی کے ریجنل چیف فاروق بانیاں نے شرکت کے زرعی ترقیاتی سکیم رنڈیام کے مکمل منصوبہ سب مرسی پمپ ترقیاتی تنظیم ڈیرہ اور ترقیاتی سکیم ملحقہ چھپر شمالی کے مکمل منصوبہ سب مرسی بل پمپ کے چیک ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آذادکشمیر برائے اٹلی ڈاکٹر امتیاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ مجید حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی تھی
بھمبر(جی پی آئی)سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آذادکشمیر برائے اٹلی ڈاکٹر امتیاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ مجید حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی تھی قائد کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری ان کیخلاف عدم اعتماد آزادکشمیر کی عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کی مجید حکومت کی کرپشن کی داستانیں زد عام ہونے سے ملکی وغیر ملکی سطح پر کشمیریوں کاامیج متاثر ہورہا تھا اور تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا تھا وزراء عوامی خدمت کے منصوبوں کی بجائے اپنی جیبوں کو بھرنے میں مصروف تھے قومی خزانے کو گھر کی لونڈی کی طرح استعما ل کیاجارہا تھا ان خیالات کااظہار انہوںنے اٹلی سے صحافیوں کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ مرکزی قیادت مجید حکومت کی کرپشن کانوٹس لے اور مجید حکومت کے غیر مناسب رویے کے باعث پیپلزپارٹی کے کارکنان کے اندر پیداہونے والی بے چینی دور کی جائے اور مرکزی قیادت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پارٹی اور کارکنان کو تقسیم ہونے سے بچائے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملکی و غیر ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوںکا بھرپور لوہا منوایا ہے انہوںنے اپنے دور حکومت کے اندر تعمیر وترقی کی مثالیں قائم کیں اور تحریک آزادی کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا انہوںنے کہاکہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیساتھ کھڑے ہیں اور انکے ہر حکم پر لبیک کہیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے قائم کی گئی ہے
بھمبر(جی پی آئی)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے قائم کی گئی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کثر بیشتر اپنے پروگراموں میں کرتے رہتے ہیں اسلیے پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی کو بغاوت کے ذریعہ آشیر باد دیکر اگر مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیں حکومتی تبدیلی لائی ہے تو یہ غیر جمہوری اقدار نہیں بلکہ قوم سے بہت بڑی بددیانتی ہو گی ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پاس صرف ایک ہی ھل ہے کہ آزادکشمیرمیں نئے الیکشن ہوں اور وہ فاقی حکومت کے سہارے آزادکشمیر میںحکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوں بصورت دیگر پیپلزپارٹی کیساتھ ملکر مسلم کانفرنس کا موجودہ حکومت کو سہارا دینا بھی سردار عتیق احمد خان کی قوم سے بددیانتی ہے اور اگر فارورڈ بلاک بناکر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر حکومت بناتے ہیں تو یہ اس سے بھی بڑی بددیانتی ہو گی اس لیے اصولی موقف یہی ہے کہ چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر کو مجبور کریں کہ وہ آزادکشمیر اسمبلی برخاست کریں یا پھر پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک کے ممبران کی فلور کراسنگ کی وجہ سے رکنیت اسمبلی ختم ہو تو وہ ممبران دوبارہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لیکر مسلم لیگ ن یا پھر مسلم کانفرنس کیساتھ ملکر حکومت بنائیں انہو ںنے کہاکہ آزادکشمیر میں غیر جمہوری طرز عمل قابل مذمت ہے کیونکہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں 65سالوں بعد بھی غیر جمہوری طرز عمل کو آزادکشمیر میں جاری رکھنا تمام سیاسی قوتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس لیے آزادکشمیر کو تختہ مشق نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے پورا نظام کرپشن زدہ ہو گیا ہے اور بالخصوص سرکاری ملازمین کرپشن کے بادشاہ بن گئے ہیں اب عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام کے داعی سیاستدانوں کا محاسبہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( جی پی آئی)آزادجموںوکشمیر تعلیمی بورڈمیرپور کے سالانہ امتحان 2013کے نتائج میںلٹل اینجلز پبلک ہائی سکول بھمبر کا رزلٹ 100فیصد نتائج کیمطابق نفیسہ منور 912،بد رمنیر نے 912،آمنہ بی بی 901،شرجیل ریاض 894،عائشہ فاروق 821نمبرات حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر طلباء کے والدین نے شاندار نتائج پر سکول کے پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت کو بچانے اور عدم اعتماد کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے و
بھمبر( جی پی آئی) سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت کو بچانے اور عدم اعتماد کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے وفاقی قیادت پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کرے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیا انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کے نظریاتی اور مخلص کارکنان اور جیالوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کریں آزادحکومت کے اندر پارٹی کارکنان اور عہدیداران کی مشاورت سے تبدیلی لائی جائے آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی اور حکومت کو بچانے میں سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت آزادکشمیر کے اندر پارٹی کے ورکروں کو ان کا جائز مقام دے ناراض وزراء کو راضی کیا جائے اور پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے انہوںنے کہاکہ دوسری جماعتوں کے لوگوں کی منتیں کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے ناراض وزراء اور ممبران اسمبلی کی شکایات دور کی جائیں۔