بھمبرکی خبریں 17.02.2013

الخیر یونیورسٹی بھمبر کیمپس تعلیم کے نام پر فراڈ ،نہ مطلونہ سٹاف نہ معیار تعلیم پچھلی تاریخوں میں ڈگریاں بانٹنے کا دھندہ عروج پر گلی محلوں میں بننے والی یونیورسٹی نے تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا طلبا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخیر یونیورسٹی بھمبر کیمپس تعلیم کے نام پر فراڈ ،نہ مطلونہ سٹاف نہ معیار تعلیم پچھلی تاریخوں میں ڈگریاں بانٹنے کا دھندہ عروج پر گلی محلوں میں بننے والی یونیورسٹی نے تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا طلباء بغیر یونیورسٹی آئے بغیر امتحان دیئے محض پیسوں کے عوض ڈگریاں لینے لگے حکومت نے آنکھیں موند لیں تفصیلات کیمطابق الخیر یونیورسٹی بھمبر تعلیم کے نام پر دولت کمانے کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے گلی محلوں میں دوکانیں سجا کر تعلیم کے نام پر کاروبار اور ڈگریاں بانٹی جارہی ہیں بھمبر کیمپس قائم ہوئے ابھی ایک سال ہو اہے ڈگریاں کئی سال پرانی تاریخوں میں دی جا رہی ہیں یونیورسٹی میں بظاہر کئی شعبے کام کررہے ہیں لیکن مطلوبہ معیار کا سٹاف کسی بھی شعبہ میں نہیں ہے طالبعلم گھر بیٹھے بغر پڑھے فیسیں دیکر ڈگریاں حاصل کررہے ہیں آزادکشمیر میں قائم سفارشی کلچر میں یہ ڈگریاں لیکر مستحق لوگوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے حکومت اور ذمہ داران اپنا حصہ بٹور کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور تعلیم کے نام پر مکروہ کاروبار جار ی ہے عوامی حلقوں تعلیمی حلقوں ، طلباء اور پڑھے لکھے بے روز گار نوجوان اس مکروہ کاروبار پر شدید بے چینی کا شکار ہیں اور حکومت آزادکشمیر اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک ہونے اور تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کو بچانے کیلئے غیر معیاری اور گلی محلوں میں کھلے نام نہاد تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے صدر چوہدری ظفراقبال مہر ،سٹی صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ چوہدری صحبت علی کی اچانک وفات پر دعا مغفرت کی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے صدر چوہدری ظفراقبال مہر ،سٹی صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ ،تحصیل سماہنی کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفراقبال کڈیالوی ،چوہدری وحید اکرم پونا ،تحصیل چیف آرگنائزر بھمبر چوہدری شکیل احمد مکہال،تحصیل بھمبر کے صدرطاہرسلیم ،سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر محمود،راجہ غفاراحمد گوگا ،مرزامحمد اشرف جاپانی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری صحبت علی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی آزادکشمیر کی سیاست کا ایک درخشندہ ستارہ ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی آزادکشمیر کی سیاست کا ایک درخشندہ ستارہ ہے زمانہ طالبعلمی سے لیکر زندگی کے آخری ایام تک حق و سچ کی سیاست کرتے رہے غریب اور مظلوم لوگوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن بولٹن گریٹرمانچسٹر کے صدرراجہ جلیل الرحمن آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ پورے آزادکشمیر کے اندر سیاست کے میدان میں ایک بااصول اور حقیقت پسند سیاستدان کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ضلع بھمبر کے اندر برادری ازم کے تعصب کو ختم کرنے میں انکا بنیادی کردار تھا آزادکشمیر بھر کے اندر رواداری ،اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا انکی اچانک وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہو اہے اس کو پر کرنے میں کافی عرصہ لگے گا انہوں نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

فضل گورو کی پھانسی عالمی امن کے آقاؤں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے بھارت کی مکاری نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور کشمیری کو سولی پر لٹکا دیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)افضل گورو کی پھانسی عالمی امن کے آقاؤں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے بھارت کی مکاری نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور کشمیری کو سولی پر لٹکا دیا ان خیالات کااظہار
پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنماچوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت جو پوری دنیا پر جمہوریت پسندی اور آزادی کا علم بلند کرنے کا دعوے دار ہے اس نے ایک بے گناہ کشمیری کو بغیر کسی ثبوت کے پھانسی پر چڑھا دیا بھارت کے اس گھناؤنے عمل سے عالمی برادری کی خاموشی بھی کشمیریوں کیلئے ایک المیہ اور لمحہ فکریہ ہے آج سے 29سال قبل ایک عظیم کشمیری حریت راہنما مقبول بٹ شہید کو اس بدنام زمانہ تہاڑ جیل دہلی میں پھانسی دیکر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن بھارت سرکار وحشیانہ تشدد کئی لاکھ کشمیریوںکی شہادت کے باوجود بھی کشمیریوں کے اس جذبہ کو سرد نہ کر سکی یہ کون سا قانون ہے کہ آزادی کا حق مانگنے والے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو گولیوں اور پھانسی پر چڑھا دیا جائے افضل گورو ایک امن پسند حریت راہنما تھے اور انہوں نے ہمیشہ پر امن رہ کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھی انہوں نے کہاکہ بھارت کا یہ اقدام غیرانسانی فعل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بھارت کے اس اقدام پر عالمی برادری کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے دوسری طرف پاکستانی سرکار بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو باعزت رہا کرنے کے درپے ہے آخر میں انہوں نے مقبول بٹ شہید اور محمد افضل گورو شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری صبحت علی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،طارق محمود ثاقب،عزیز الرحمان ناز ،ملک شوکت حسین،ڈاکٹر طارق محمود شاکر،عاطف اکرم ،چوہدری سلیم ساگر ،جہانگیر پاشا،مرزا ندیم اختر،قاضی انصر زمان ،فیصل صغیرشمیم ،ظہور احمد رضا،شیرازپرویزمشتاق،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،وسیم نذر،مرتضیٰ گیلانی ،چوہدری محمد ارشدسمیت دیگر نے شرکت کی۔