بھمبر کی خبریں 7.10.2013

اصلاحی کمیٹی سیرلہ علاقے میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام علاقہ کی فلاح وبہبود کے مشن پر عمل پیرا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اصلاحی کمیٹی سیرلہ علاقے میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام علاقہ کی فلاح وبہبود کے مشن پر عمل پیرا ہے قبرستان کی حفاظت واٹر سپلائی نظام کی بہتری عید گاہ وجنازہ گاہ کی مرمت ودیگر تعمیر سمیت متعدد فلاحی منصوبے اصلاحی کمیٹی کی نمایاں کارکردگی ہیں نوجوان بھی فلاحی کاموں میں اصلاحی کمیٹی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار صدر اصلاحی کمیٹی سیرلہ راجہ نعیم نجمی نے ماہانہ کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اصلاحی کمیٹی کے تمام ممبران بے لوث عوامی خدمت میں مصروف ہیں ان کا کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہ ہے کمیٹی علاقے میں فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے نوجوان معاشر ے کا اہم سرمایہ ہیں انہیں بھی بڑھ چڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ لینا چاہیے اس موقع پر اجلاس میں سیکرٹری جنرل ماسٹر مظہر اقبال، نائب صدر مرزا غلام فاروق، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال سونی، راجہ ساجد اقبال، مرزا اشفاق احمد، شوکت اعوان، راجہ تصدق، راجہ عارف، مرزا سہیل اسحاق، عدنان مرزا، وقاص راجہ شمیت دیگر ممبران نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ان کے نمائندے عوام پر مہنگائی کے شدید ترین ڈرون حملے کر رہے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کو نسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ان کے نمائندے عوام پر مہنگائی کے شدید ترین ڈرون حملے کر رہے ہیں ان میاں براداران جو اپوزیشن میں رہ کر وعدے عوام کو اقتدار حاصل کرنے کے لئے چکمے دیتے ہیں لگتا ہے کہ کہیں گھی پی کر سو چکے ہیں اور عوام سے ان کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پہلے ہی شدید ترین مہنگائی کا شکار تھے مگر اب تو مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں متعدد ممالک میں پٹرول مصنوعات میں ٹیکس تین فیصد اور دس فیصد سے زائدنہ ہے جبکہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر وصول کیا جا رہا ہے ہندوستان اور بنگلا دیش میں فیول کے ریٹ اور ٹیکس بہت کم ہیں خواجہ اسحاق دار اور خواجہ آصف ڈار اس پر توجہ کریں ٹی وی ٹاک شو میں بڑے بڑے مذا کرے کرنے والے اب کہاں ہیں حکمرانوں کو اپنی بڑی بڑی رہائش گاہوں سے نکل کر خود آٹے دال کا بھائو معلوم کرنا چاہئے بازاروں کے اندر عام اشیاء کے استعمال کی من مانی قیمتیں مقرر کرنے والے سخت سزائوں کے حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ غلط معاہدے کرنے والے بڑ ے بیورو کریٹس اور سیاستدانوں کو بھی کڑی سزائیں دینے کی ضرورت ہے مہنگائی عوام اور عام آدمی کی پہنچ اور آمدنی کے مطابق ہونے چاہئے بلاجواز اور بے تکے طریقے سے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانا بہت بڑی زیادتی ہے عوام کو آئینی ترامیم کی نہیں بلکہ روزمرہ کے درپیش عام مسائل کے حل کی ضرورت ہے بھٹو شہید نے عام اور غریب آدمی کو ہمیشہ ریلیف دیا اور آج بھی لوگ بھٹو شہید کا نام احترام سے لیتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں