بھمبر کی خبریں Feb 25, 2013

آصف علی زرداری کے جرات مندانہ فیصلے کے باعث پاکستان عالمی برادری میں ایک با وقار خود مختار قوم اور ملک کے طور پر ابھرے گا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدرآصف علی زرداری کے جرات مندانہ فیصلے کے باعث پاکستان عالمی برادری میں ایک باوقار خود مختار قوم اور ملک کے طور پر ابھرے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نامساعد حالات میں پاکستان کی ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کے باعث بھارت آج پاکستان سے چھیڑ خانی سے باز ہے صدرزرداری کے گوادر پورٹ اور ایران سے گیس پائپ لائن کے فیصلے کے باعث پاکستان کا جرات مندانہ کردار ابھر کر سامنے آیا ہے مسلہ افغانستان پر پاکستان نے جو مثبت کردار ادا کیا ہے اور حالیہ لندن میں ہونے والی سہہ فریقی کانفرنس میں پاکستان کے کردار کو سراہا جانا بین الاقوامی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز راہنما قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے زمیندارہ ہاؤس بھمبر میں کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ کشن گنگا ڈیم سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مبنی بر انصاف نہیں ہے اور اگر اس میں پاکستان کے کسی کردار کی کوتاہی ہے تو حکومت پاکستان کو اس کا جائزہ لیکر اسے دور کرکے عالمی عدالت انصاف میں نظرثانی کی اپیل کرنا ہو گی ورنہ پنجاب سمیت آدھا پاکستان بنجر ہونے کا احتمال ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری خریت پسند افضل گورو کی پھانسی سے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری میں بے نقاب ہوا ہے افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو نیا ولولہ و جوش دیا ہے اور عالمی برادری نے بھارت کے اس مکروہ فعل کی مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری نے جو پھانسی کے کیسز ملتوی کیے ہیں اس سے بھی پاکستان کا ایک متحمل قوم کے طور پر امیج بنا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے مثبت کردار کے باعث امریکہ 2014میں اپنی فوجیں واپس بلا رہا ہے اور اس میں بھارت سمیت کسی بھی علاقائی ملک کا کوئی کردار نہیں ہے عالمی امور پر پاکستانکی دسترس کی ایک واضح مثال ہے انہوں نے کہاکہ ایران اور چین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور اس کا سہرا صدرآصف علی زرداری کے مدبر ،دانش مندی اور بین الاقوامی امور میں مہارت کے سر ہے انہوں نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں صدرزرداری نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا اور جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کو ہے انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ پاکستان کے انتخابات میں مجھ پت اعتماد کرتے ہوئے انتہائی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں حالیہ ملاقات میں صدرآصف علی زرداری نے مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مجھ پر جو ذمہ داریاں ڈالی ہیں ان سے پوری طرح عہدہ بھرا ہونگا پاکستان میں بسنے والے متاثرین منگلا اور کشمیری مہاجرین پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں انہوں نے پاکستان میںبدلنے والی تین حکومتوں کا سامنا کیا اور مالی مشکلات کے باوجود ریاست میں کسی مالی پریشانی کو پیدا نہیں ہونے دیا بہتر انتظام کار کے تحت آزادکشمیر میں میرے دور حکومت میں جو دو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ لگائے گئے ان پر کام مکمل ہونے کے بعد کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی انہوں نے کہاکہ موجودہ بحران بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں عوام کا اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر میراذاتی حلقہ ہے اور بھمبر کے عوام کو محرومی کا شکار نہیں ہونے ودنگا اس موقع پر وزیر برقیات چوہدری محمد ارشد ،سابق ممبر کشمیر کونسل حمید پوٹھی ،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری امجد ،پیپلزپارٹی میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدرٹھیکیدار محمد الیاس چوہدری ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری عارف کاکا ،چوہدری ظفر کڈیالوی،چوہدری خادم حسین سابق کونسلر اور دیگر بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نظریاتی اور جمہوری جماعت ہے جس کا ہر ممبر پارٹی ڈسپلن کا پابند ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلزپارٹی نظریاتی اور جمہوری جماعت ہے جس کا ہر ممبر پارٹی ڈسپلن کا پابند ہے تمام ممبران مرکزی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں آزادکشمیر کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے عدم اعتماد یا استعفیٰ کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے آزادخطے کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار وزیر اکلاس و ایریگیشن آزادحکومت فیصل ممتاز راٹھور نے بھمبر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیساتھ وفاکرنے والوں کو ہمیشہ عزت و احترام دیا گیا جن لوگوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ بے وفائی کی انکا مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو گیا پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی سیاست بھی ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے ان ہاؤس تبدیلی کی خبروں میں کوئی حقیقت نہ ہے تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر اور پاکستان کے اندر انتخابات کی آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی میں اختلافات کی باتیں کرنے یا حکومت کو کمزور نہ تو تحریک آزادی کیلئے اور نہ ہی پارٹی کیلئے سود مند ہیں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی اور عوامی خدمت کا سفر تیزی کسیاتھ جاری ہے وزیر اعظم کو آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور زرداری ہاؤس کی مکمل حمایت اور اعتماد حاصل ہے اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت پانچ سالہ اپنی آئنی مدت پوری کرے گی اس سے قبل وزیر اکلاس و ایریگیشن آزادحکومت فیصل ممتاز راٹھور زمیندارہ ہاؤس گئے جہاں پر انہوں نے سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی وفات پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر وجمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اسلام دشمن پاورز ملک دشمن عناصر کی سازشیں عروج پر ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اسلام دشمن پاورز ملک دشمن عناصر کی سازشیں عروج پر ہیں پاکستان کا قیام نظریہ اسلام کی بنیاد پر عمل میں آیا تھا اور پاکستان کی بقاء سلامتی و استحکام بھی نظریہ اسلام ہی میںہے تحریک پاکستان کاجب آغاز ہوا تو دو قومی نظریے کے مخالفین نے ایسے فتوے جاری کیے تھے کہ قومیں مذہب سے نہیں وطن سے بنتی ہیں اس پر فرزند کشمیر مصور پاکستان ڈاکٹرمحمد اقبال نے برملا اظہار کیا تھا جب یہ آواز اٹھی کہ ہم پاکستان کی پ نہیں بننے دینگے علماء جماعت اہلسنت سے اتفاق رائے سے اعلان کیا کہ ہم قیام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور جو شخص مسلم لیگ اور قیام پاکستان کیلئے اپنا ووٹ استعمال نہیں کرے گا ہم اسکا نمازجنازہ بھی ادا نہیں کرینگے اور اسے مسلمانوں کے قبرستان میں بھی دفن نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی صدر اور مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین ممبر اسمبلی پیر عتیق الرحمن فیض پوری نے مقامی ہوٹل میں کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی ،مولانا عبدالحدید یونی ،علامہ محمد عبدالغفور ہزاروی ،علامہ محمود شاہ گجراتی اور دیگر مشائخ و علماء نے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور پاکستان کے قیام کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح سے جب یہ سوال کیا کہ پاکستان میںاب کونسا قانون اور آئین ہو گا تو بانی پاکستان نے کہاکہ پاکستان میں وہ قانون اور آئین ہو گا جو محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیا ہے بد قسمتی سے قائد کو زیادہ موقع نہ ملا اور بعد میں آنے والی قیادت نے اس بات پر توجہ دی جس پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا سانحہ مشرقی پاکستان ایک افسوس ناک دن تھا جب دشمن پاکستان دنیاکے نقشے پر قائم سب سے بڑی مملکت کو 2لخت کیا گیا اور مشرقی پاکستان الگ کیا گیا 1973میں خد اکا کرم ہوا کہ پارلیمنٹ نے متفقہ آئین منظور کیا جو 73کا آئین کہلاتا ہے اس آئین میں پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام قرارد یا گیا اور پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا اس آئین میں درج تھا کہ ملک کے آئین و قانون کو 7سال کے اندر اسلام کے سانچے میں ڈالا جا ئیگا اگر یہ آئین برقرار رہتا تو 7سال کے اندر ملک کے اندر اسلامی نفاذ کا اطلاق ہو جاتا آج ایک بار پھر سازشی عناصر بلو چستان ،سندھ ،کراچی ،سرحد مختلف نوعیت کے مسائل پیدا کرکے پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش کررہے ہیں پاکستان صوبائی علاقائی لسانی بنیادوں پر نہیں صرف نظریہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہو اہے اور اس کی بقاء و سلامتی کا راز مکمل اسلامی قوانین میںمظہر ہے ملک میں اسلامی نظریاتی کونسل موجود ہے مقتدر علماء موجود ہیں اسلامی شریعت اسلامی معیشت ،اسلامی معاشرت تمام مکاتب فکر میں بڑا اختلاف نہیں پایا جاتا اہل سنت و الجماعت ملک کی غالب اکثریت ہے جنہوں نے قیام پاکستان کیلئے کردار ادا کیا اور آج استحکام پاکستان کیلئے بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہے حکومت کو پاکستان کے استحکام کیلئے جو ضروری تقاضے ہیں انہیں پورا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ جماعت اہل سنت اللہ تعالیٰ کو خالق و مالک وحدہ لا شریک سمجھتی ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے اس جہاں میں آنے والے تمام انبیاء اور مرسلین پر ایمان رکھتی ہے قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے جس پر ہمرا ایمان ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اہل سنت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات جو مومنوں کی مائیں ہیں اور تمام صحابہ کرام کا ادب و احترام اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کے اندر اہل سنت و الجماعت کا سیاسی پلیٹ فارم جمیعت علماء جموںوکشمیر اور غیر سیاسی مذہبی پلیٹ فارم جماعت اہل سنت جموں وکشمیر ہے جس کے امیر مفتی اعظم کشمیر علامہ مفتی مولانا محمد اعظم چشتی اور ناظم اعلیٰ پیر وجاہت حسین گردیزی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم استحکام پاکستان کشمیر کی آزادی نظام مصطفی کا نفاذ اور تقدس کے تحفظ اور پوری ملت کی حفاظت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر جماعت اہل سنت ضلع بھمبر کے صدر غلام مصطفی طیب،جماعت اہل سنت کے مرکزی نائب صدر مولانا غلام رسول جلالی ،ضلع میرپور کے صدر مولانا علامہ قاری ذوالفقار احمد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں ممبر اسمبلی پیر عتیق الرحمن فیض پوری نے زمیندارہ ہاؤس بھمبر میں جاکر سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کے انتقال پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی ریاست جموں وکشمیر کی ہر دلعزیزشخصیت تھے انہوں نے ریاست جموںوکشمیر کی بہتری اور تحریک آزدی کشمیر کیلئے بڑا موثر کردار ادا کیا وہ بہت بڑے آدمی تھے انکی عظیم یادیں ہمیشہ رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں آزادکشمیر کے معروف سینئر صحافی راجہ کفیل احمد کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،ملک شوکت اعوان ،طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکر م ،عزیزالرحمان ناز،مرزا ندیم اختر ،انصر زمان ،جہانگیر پاشا،سلیم ساگر ،فیصل صغیر شمیم،ظہور احمد رضا،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق ،وسیم نذر،راجہ وحید مراد،مرتضیٰ گیلانی ،چوہدری محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی غریبوں اور مظلوموں کیلئے مسیحا تھے ہمیشہ ظلم ،جبر اور ناانصافی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی غریبوں اور مظلوموں کیلئے مسیحا تھے ہمیشہ ظلم ،جبر اور ناانصافی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ان کی وفات سے غریب مظلوم ایک درد دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی دھندڑ ،محمد اسلم بنڈالوی یوکے نے کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم انصاف اور عدل پسند تھے آزادکشمیر کی سیاست کے اندر روادرای اور وضع داری اور کرپشن سے پاک سیاست کو فروغ دیا ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ضلع بھمبر کے اندر سے برادری ازم کو ختم کرنے میں انکا بنیادی رول ہے مرحوم کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست کے اندر جو خلاء پیدا ہو اہے اس کو پر کرنے میں کافی ٹائم لگے گا انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل دے۔