بھمبر کی خبریں Feb 28, 2013

محکمہ شجر زراعت بھمبر نے شجر کاری مہم کیلئے عوام الناس کو پھلدار پودوں کی فروخت شروع کر دی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ شجر زراعت بھمبر نے شجر کاری مہم کیلئے عوام الناس کو پھلدار پودوں کی فروخت شروع کر دی تفصیلات کیمطابق محکمہ زراعت بھمبر نے موسم بہار 2013کی شجر کاری مہم کیلئے کسانوں اور عوام الناس کو پھلدار پودوں آم ،مالٹا،کینو ،لیموں امرود سمیت گلاب ،چنبیلی ،رات کی رانی سمیت دیگر سایہ دار درختوں کی فروخت شروع کردی ہے کسانوں اور عوام کی ایک بڑی تعدادپودوں کی خریداری کیلئے مصروف عمل ہے عوام الناس کی طرف سے بڑی تعداد میں پودے خریدنے میں دلچسپی ،ذوق اور شوق کا بھرپور اظہار ہو رہا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنے پر ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنے پر ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 6مارچ کو پنجاب سے پیپلزپارٹی کے کارکنان مظفرآباد کے جلسہ عام میںبھرپور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر صوبہ پنجاب کے سابق صدر غلام حسین آف دھریا نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سالہ اور اقتدار میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے پیپلزپارٹی کے کارکنان سیاسی ومعاشی استحصال کیا پیپلز پارٹی کے کارکنان کیخلاف انتقامی کاروائیاںہوتی رہی دوسری طرف کرپشن ،اقرباء پروری اور لوٹ مار سے پیپلزپارٹی کی بد نامی ہو ئی ہے جیالے آزادکشمیر بھر اور مہاجرین مقیم پاکستان میں پیپلزپارٹی کے جیالے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی پارٹی کارکنان کش پالیسیوں سے سخت نالاںہیں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیپلزپارٹی کے کارکنان کیساتھ ہونے والی زیادتیوں اور انتقامی کاروائیوں کیخلاف آواز بلند کرکے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں انہوںنے کہاکہ 6مارچ کو مظفرآباد میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے میں پنجاب سے پیپلزپارٹی کے کارکنان بھرپور شرکت کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر کی اچانک حادثاتی موت پرآج ضلع بھمبر میں عام تعطیل ہو گی

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر کی اچانک حادثاتی موت پرآج ضلع بھمبر میں عام تعطیل ہو گی تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر جو کہ گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں خالق حقیقی سے جاملے تھے انکی وفات پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اس موقع پر تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اکستان میں صحافیوںکا قتل عام انتہائی افسوس ناک ہے حکومت پاکستان صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میں صحافیوںکا قتل عام انتہائی افسوس ناک ہے حکومت پاکستان صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے صدرپریس کلب میران شاہ کے قتل پر آزادکشمیر بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ملک شوکت حسین ،ناصر شریف بٹ ،طارق محمود ثاقب نے بھمبر میں صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں عاطف اکرم،جہانگیر پاشا،قاضی انصرزمان،سلیم ساگر ،ظہور احمد رضا،فیصل صغیر شمیم ،مرزاندیم اختر ،عزیزالرحمان ناز ،یاسین تبسم ،عابد زبیر،شیراز پرویز مشتاق،وسیم نذر ،مرتضیٰ گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے روکنے کیلئے ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ہم ایسے واقعات سے نہ تو ڈرتے ہیں اور نہ ہی ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹیں گے قلم کی حرمت کی پاسداری حق وسچ لکھنے کیلئے ایسی قربانیاں دیتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد اقبال چوہدری آف سیری بنڈالہ کے بڑے بھائی چوہدری محمد مشتاق گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد اقبال چوہدری آف سیری بنڈالہ کے بڑے بھائی چوہدری محمد مشتاق گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان سیری بنڈالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی ،کاروباری شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرانشاہ میں ملک ممتاز کے اندوہناک قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسے آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیتے ہیں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میرانشاہ میں ملک ممتاز کے اندوہناک قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسے آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیتے ہیں ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ نے ملک ممتاز کے قتل کے واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اگر قانو ن کی حکمرانی ہوتی تو اسطرح پاکستان میں صحافیوں کا مسلسل قتل عام نہ ہوتاآج تک کوئی قاتل گرفتار نہ ہو سکا بلکہ صحافیوں کے قتل کے گواہوں کو بھی قتل کر دیا جا تاہے ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان میں رول آف پاور کی حکمرانی ہے رول آف لاء کی حکمرانی نہیں ہے ڈاکٹر ممتاز کے اہل خانہ کیلئے فنڈز کے قیام کا مطالبہ کیا نوشہرہ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری حوالدارچوہدری محمد اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے اے بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری ظفراقبال دھمیال نے ملک ممتاز کے قتل کو انصاف کا قتل قرار دیا اور بالخصوص کراچی اور خیبر پختون خواہ میں موجودہ جاری دہشت گردی کو صحافیوں کے قتل کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور ملک ممتاز کے اہل خانہ کیلئے حکومتی امداد کو مطالبہ کیا اور جرنلسٹس تنظیموں کو ایسے واقعات میں جان بحق ہونے کیلئے مستقل فنڈز قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

PSFآزادکشمیر چیئرمین ضیاء القمر کی قیادت میں مکمل طور پر متحد و متفق ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)PSFآزادکشمیر چیئرمین ضیاء القمر کی قیادت میں مکمل طور پر متحد و متفق ہے اور پاکستان کے آمدہ الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں گے ان خیالات کااظہار PSFجامعہ کشمیر کے چیئرمین نوید آزاد،PSFضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری محمد علی عمیر ،راشد منیب ،اکمل اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہPSFایک نظریاتی اور انقلابی طلباء تنظیم ہے جو آزادکشمیر کے اندر ایک بڑی منظم قوت بن چکی ہے آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو الیکشن میں کامیابی دلانے میں PSFکے کارکنان کا بھی بڑاعمل دخل ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی الیکشن مہم چلانے اور انکی کامیابی کیلئے PSFآزادکشمیر کے کارکنان چیئرمین ضیاء القمر کی قیادت میں تیزی سے ترقی ک ررہی ہے آزاد کشمیر کے اندر مضبوط ومنظم طلباء تنظیم کے طور سامنے آئی ہے۔

 Department Agriculture Bhmbr

Department Agriculture Bhmbr