بھمبرکی خبریں Feb 27, 2013

جمعیت العلماء ہند کی طرف سے افضل گورو کی شہادت کو درست بھارتی فیصلہ قرار دینے سے دو کروڑ کشمیریوں اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈ م موومنٹ کے نوجوان رہنما ڈاکٹر اعجاز کشمیری نے کہا کہ جمعیت العلماء ہند کی طرف سے افضل گورو کی شہادت کو درست بھارتی فیصلہ قرار دینے سے دو کروڑ کشمیریوں اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ جمعیت مذہبی بنیادوں پر نہیں انسانی بنیادوں پر ہی مذمت کر دیتی جس طرح ارون دھتی رائے کر رہی ہیں ۔ جمعیت کے اس فیصلے سے اتحاد بین المسلمین کی حامی قوتیں شدید اضطراب میں ہیں ۔ بھارت نے جس طرح بغیر ثبوت کے اور پھر اہل خانہ سے ملاقات کروائے بغیر افضل گورو کو پھانسی دی ہے کوئی بھی انسان اس کو درست نہیں کہہ سکتا لیکن جمعیت کا فیصلہ نا قابل فہم ہے بین الاقوامی سطح پر بھی سیکولر مسلم طاقتوں کی وجہ سے او آئی سی امت کے اتحاد کی حقیقی روح سے محروم ہے ۔ اگر دنیا کا ہر مسلمان امت کا فرد ہے تو کشمیر ی بھی وہی کلمہ پڑھتے ہیں جس کی داعی ساری امت ہے ۔ اگر جمعیت اپنے پرانے کانگریسی شناسائوں کی ناراضگی مول نہیں لے سکتی تھی تو خاموشی اختیار کرتی اوریہ جمعیت کے اپنے امیج کے لئے بھی بہتر ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے ہمیشہ غریب کی دادرسی جبکہ مظلوم اور پسماندہ طبقات کی آواز بن کر ابھرے ان کی وفات سے پورا خطہ سوگوار ہو گیا ہے مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة وعشر و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی ،ممبر چوہدری خادم حسین نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم غریب پرور ،خداترس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھے سیاست کے علاوہ سماجی ،رفاعی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے عوام کے حقوق کی نگہبان تھے حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر تھے ابکی پوری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی نے بلا تحصیص علاقہ و برادری پورے خطے کے عوام کی خدمت کی ہے مرحوم کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیںگی اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والی کمی پوری زندگی محسوس ہوتی رہے گی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری منیر اللہ کی چیئرمین تحصیل زکوة سماہنی تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے انکی تعیناتی سے حلقہ سماہنی کے غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری منیر اللہ کی چیئرمین تحصیل زکوة سماہنی تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے انکی تعیناتی سے حلقہ سماہنی کے غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا موصوف علاقہ سماہنی کی ہر دلعزیزاور درددل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے ہمیشہ رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انکی بحیثیت چیئرمین تحصیل زکوة تعیناتی پروزیر مال چوہدری علی شان سونی کے خصوصی شکر گزار ہیں ان خیالات کااظہار حلقہ سماہنی کی ممتاز شخصیات چوہدری قمر چوکی ،چوہدری مشتاق احمد،حاجی محمد رفیق بانڈی،چوہدری منور ،چوہدری جاوید اور طاہر محمود چوہدری سرسالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر محمد خالد جاوید پرنسپل گورنمنٹ انٹر سائنس دھندڑ کلاں کی ریٹائرمنٹ پر2مارچ بروز ہفتہ کو کالج ہال میں الوداعی تقریب منعقد ہوگی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پروفیسر محمد خالد جاوید پرنسپل گورنمنٹ انٹر سائنس دھندڑ کلاں کی ریٹائرمنٹ پر2مارچ بروز ہفتہ کو کالج ہال میں الوداعی تقریب منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریاست کے عوام کو میرٹ انصاف اور قانون کی فراہمی نہیں ہو رہی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریاست کی قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ریاست کے ہر فرد کو سیاسی و سماجی حقوق فراہم کرے کیونکہ ریاست کا رشتہ اپنے ہر فرد کیساتھ ماں کی طرح کا ہوتا ہے لیکن آج ہم اس رشتہ کو مشکوک ہوتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ ریاست کے عوام کو میرٹ انصاف اور قانون کی فراہمی نہیں ہو رہی اور معاشرتی ناانصافی ،جبر ،ظلم و بربریت عروج پر ہیں اور یہی ریاست کی سب سے بڑی ناکامی کی دلیل ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے تاجروں ،بے روز گار نوجوانوں اور فریڈم موومنٹ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس ملک کا سیاستدان جو پارلیمنٹ کا ممبر ہوتے ہوئے لوکل باڈیز کاکام کرے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ ملک میں لوکل باڈیز کا الیکشن ہونے دے جو کبھی اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیںہونے دیگا یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین بلدیاتی الیکشن میں نہ تو دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی وہ دوران اقتدار بلدیاتی الیکشن کروا کر نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم حکومتی انصاف سے تو محروم ہیں لیکن معاشرتی ناانصافیاں عروج پر دیکھ رہے ہیں ذات پات نے برادری ازم اور اقرباء پروری کی بد ترین صورت اختیار کر لی ہے جس سے ملک طبقاتی نظا م لپیٹ میں آگیا ہے جس نے لوٹ کھسوٹ کی شکل اختیار کر لی ہے اس موقع پر سٹی صدر مشتاق احمد کاشر،سلیم اکبر جرال،محمد طارق ،ملک شوکت آزاد،ڈاکٹرطارق شاکر،رومان رضا،چوہدری خالد حسین ،محمد طارق،ظہیر عباس ٹھاکر،یاسین تبسم ،سلیم ساگر،حوالدار محمد اکرم ،ڈاکٹرعبدالشکور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف روٹی ایک ماہ کے دورے پر وطن پہنچ آئے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف روٹی ایک ماہ کے دورے پر وطن پہنچ آئے جیالوں نے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا تفصیلات کیمطابق پاکستان پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی گزشتہ روز ایک ماہ کے دورہ پر برطانیہ سے اسلام آباد پہنچ آئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے جیالوں،دوست احباب نے والہانہ استقبال کیا اورچوہدری محمد یونس کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گاڑیوں کے ایک جلوس کیساتھ بھمبر بروٹی لایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ڈیرھ سال کے عرصہ نے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریکارڈ کرپشن کی قومی خزانہ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کی رخصتی کا وقت قریب ہے خطے کے عوام مسلم کانفرنس کو اقتدارمیں دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اسماعیل خالد نے کیا انہوں نے کہاکہ غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد خطے میںلوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے آزادخطے کے وسائل اور عوام کے فنڈز کو پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے غیر ریاستی افراد کو کشمیر کے اندر زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر ریاستی افراد کو کشمیر میں آباد کر کے تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کی متنازعہ حیثیت کو کمزور کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے حکمرانوں نے آادخطے کے اندر کرپشن ،اقرباء پروری ،رشوت اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے حکومتی اور عوامی مسائل کو پاکستان میں الیکشن میں کامیابی کیلئے استعمال کیا جا رہاہے جتنی کرپشن پیپلزپارٹی نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں کی ہے گزشتہ 64سالوں میں اس کی مثال نہ ملتی ہے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں کو رخصت کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر خوراک چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے گزشتہ روز سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت کی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر خوراک چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے گزشتہ روز سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت کی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یپلزپارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے چوہدری عبدالمجید کو آذادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ان ہاؤس تبدیلی اپوزیشن کے دیوانے کا خواب ہے ان خیالات کااظہار وزیر خوراک آزادکشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے گزشتہ روز بھمبر میں زمینداروں ہاؤس میں کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی انقلابی اور جمہوریت پسند جماعت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے غیر جمہوری اقدامات کی ہمیشہ نفی کی ہے آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت نے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ریکارڈ ڈویلپمنٹ کروائی ہے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کروائے ہیں جس کا براہ راست عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیاہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو پیپلزپارٹی کی ڈیڑھ سال کی ریکارڈ کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی اور آذادکشمیر میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ان ہاؤس تبدیلی کی افواہیں پھیلا رہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں اپنی آئنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرپور ڈویژن میں بجلی چوری میں چیف انجینئر برقیات منیر احمد قریشی ملوث ہے

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)میرپور ڈویژن میں بجلی چوری میں چیف انجینئر برقیات منیر احمد قریشی ملوث ہے محکمہ برقیات میں چھپی ایسی کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو محکمہ برقیات اور حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنماؤں چوہدری شوکت علی،چوہدری کامران علی ،مرزا عامر حسین نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ میرپور ڈویژن میں بجلی کا چوری کا دھندہ عروج پر ہے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر منیر احمد قریشی خود بجلی چوری کرواتے ہیں اور اس کام کیلئے انہوں نے ہر علاقے کے اندر ٹیم بنا رکھی ہے جوبجلی چوری کرواتے ہیں اور چیف انجینئر کو باقاعدگی سے حصہ پہنچاتے ہیں جبکہ بجلی چوری کی رقم غریبوں کے بلات میں ڈال کر اس خسارہ کو پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے چیئرمین احتساب بیورو اورمحکمہ برقیات کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات کے اندر موجو دکالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو براہ راست بجلی چوری میں ملوث ہیں جو حکومت اور محکمہ برقیات کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔