بھمبر تا سماہنی روڈ کے مکمل نہ ہونے سڑک پر خاکہ مٹی ڈالنے کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں عوام اور گاڑیاں شدید متاثر

بھمبر : بھمبر تا سماہنی روڈ کے مکمل نہ ہونے سڑک پر خاکہ مٹی ڈالنے کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں عوام اور گاڑیاں شدید متاثر تفصیلات کیمطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھمبر تا سماہنی روڈ پر کام کچھوے کی چال سے رواں دواں ہے سڑک پر پڑے میٹریل اور مٹی ہونے کی وجہ سے کیچڑ کھڑا ہو جاتا ہے۔

جس سے راہگیروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹروں نے وزیر شاہرات چوہدری محمد رشید اور وزیر مال چوہدری علی شان سونی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سڑک کی پختگی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔