بھمبرکی خبریں 1.7.2013
Posted on July 1, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
غریب محنت کش کا 15سالہ بیٹا ساتویں جماعت کا طالبعلم احمد ظفر 3روز سے لاپتہ گھر سے دوکان پرآیا لیکن اس کے بعد ابھی تک واپس نہ آیا
بھمبر: غریب محنت کش کا 15سالہ بیٹا ساتویں جماعت کا طالبعلم احمد ظفر 3روز سے لاپتہ گھر سے دوکان پر آیا لیکن اس کے بعد ابھی تک واپس نہ آیا تھانہ بھمبر میں رپورٹ درج کروا دی گئی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے غریب محنت کش شیخ ظفر اقبال کا 15 سالہ جوان بیٹا احمد ظفر جوکہ ساتویں جماعت کا طالبعلم بھی ہے 3روز قبل دوپہر کے وقت گھر سے دوکان پرآیا لیکن اس کے بعد سے اب تک گھر واپس نہ آیا ہے جسکی تلاش جاری ہے گھر والوں نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سٹی تھانہ بھمبر میں درج کروا دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے فنڈز میرپور منتقل کرنا بھمبر کے عوام کیساتھ زیادتی اور ظلم ہے وزیر اعظم بھمبر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے باز آجائیں
بھمبر: بھمبرکے فنڈز میرپور منتقل کرنا بھمبر کے عوام کیساتھ زیادتی اور ظلم ہے وزیر اعظم بھمبرکے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے باز آجائیں بھمبرکے فنڈز واپس نہ کیے گئے تو بلا جماعت بھمبرکے عوام حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے سٹی صدر مشتاق احمد کاشر ،پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد مکہال ،جماعت اسلامی کے راہنما انتظار سلیم گیٹو ،لبریشن لیگ کے ضلعی صدر چوہدری کلیم الفتح نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2 سالوں کی حکومت میں بھمبر کے اندر کوئی ڈویلپمنٹ نہ کروائی ہے اور نہ ہی کوئی قابل ذکر کام کیا ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت سے قبل شروع ہونے والے منصوبوں کے فنڈز موجود ہ حکومت بھمبر سے میرپور منتقل کر کے بھمبر کے عوام کیساتھ انتہائی ظلم وزیادتی کررہی ہے 3سالوں سے بھمبر کی بڑی سڑکیں اکھڑی پڑی ہیں جس سے لوگوں کی گاڑیاں تباہ وبرباد ہو گئی ہیںحکومت ان جاری منصوبوں کو مکمل کروانے کی بجائے ان کے فنڈز بھمبر سے میرپور منتقل کررہی ہے چوہدری عبدالمجید ضلع بھمبر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیںیوں لگتا ہے کہ وزیراعظم بھمبرآزادکشمیر کاحصہ نہیں سمجھتے جسکی وجہ سے گزشتہ 2سالوں کی حکومت میں بھمبر کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ اگرحکومت نے بھمبر کے منتقل شدہ فنڈز فی الفور واپس نہ آئے تو ہم حکومت کیخلاف بلا جماعت احتجاجی تحریک شروع اور بھمبرکے عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ناقص اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے ملاوٹ خوروں اور منافع خوروں کیخلاف میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ کا آپریشن
بھمبر: ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ناقص اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے ملاوٹ خوروں اور منافع خوروں کیخلاف میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ کا آپریشن کلین اپ رمضان المباک سے قبل گرینڈ آپریشن اپ پر منافع خوروں اور ملاوٹ خوروں کوہزاروں روپے جرمانے عائد نیز منوں کے حساب سے ناقص اور مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا تفصیلات کیمطابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری ولید اشرف کی ہدایت کی روشنی میں میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ ،ویٹنری آفیسر ڈاکٹر جہانگیر ،سینٹری انسپکٹر ظفرضیاء ،ٹیکس انسپکٹر محمد الیاس و دیگر عملہ بلدیہ نے علی الصبح میرپور روڈ ،گجرات روڈ اور سماہنی روڈ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی حدود میں سپلائی ہونے والے گوالوں کو رفوک لیا ویٹنری آفیسر ڈاکٹر جہانگیر نے دودھ چیک کیا تودودھ ملاوٹی ثابت ہو ا جس سے میونسپل مجسٹریٹ نے بھاری جرمانوں کے علاوہ دودھ تلف کرنے کے احکامات بھی صادر کر دیے بدیں وجہ ملاوٹ خور گوالوں میں تھر تھلی مچ گئی اور باقی ماندہ گوالوں نے شہر نہ آنے میں عافیت سمجھی منوںدودھ تلفی اور بعض ملاوٹ خوروں کے شہر نہ آنے کی وجہ سے شہر میں دود ھ کی قلت ہو گئی بعد ازاں گوشت کی دوکانوں پر بھی پڑتال کی گئی ناقص صفائی پر قصابوں کو جرمانہ بھی عائد کر دیا جبکہ بدوں لائسنس حدود بلدیہ میں دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کو موقع پر پیشہ وارانہ لائسنس بھی جاری کروائے دریں اثناء میونسپل مجسٹریٹ نے سینٹری انسپکٹر کو ہدایات جاری کی کہ قصابوں اور گوالوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے تاکہ ملاوٹ خوروں کاناطقہ بند ہو سکے عوامی سماجی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوہدری ولید اشرف کو ملاوٹ خوروں کیخلاف آپریشن کلین اپ پر خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر: پیپلزپارٹی کے راہنماحیدر علی کاشر کو تحصیل زکوة وعشر کا چیئرمین تعینات کرنا پیپلزپارٹی کی حکومت کا احسن اقدام ہے انکی تعیناتی سے بھمبر میںپیپلزپارٹی مزید مضبوط اور بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنماؤں مامون جباربٹ ،مزمل جباربٹ ،عبدالستار بٹ،استاد فاروق احمد ،چوہدری سلیم اللہ ،وقاص اسلم وکی ،راجہ انیس اکبر ،عبدالحسن آزاد، محمدعلی ،چوہدری یاسرنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے متحرک کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میںایڈ جسٹ کررہی ہے جس سے حکومت اور جماعت کی نیک نامی میںاضافہ ہورہا ہے حیدر علی کاشر پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیںآزادکشمیر بھر میںنوجوانوں کو متحرک اور منظم کرنے میں انکا اہم کردار ہے چیئرمین تعینات کرنے پر ہم پیپلزپارٹی کی ریاستی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوںنے بروقت درست اور بہتر فیصلہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ ہم حیدر علی کاشر کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی مضبوطی کیلئے کام جاری رکھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرپولیس نے طالبہ زیادتی کیس کا دوسرا ملزم محمد نویدبھی گرفتار کر لیا
بھمبر: بھمبرپولیس نے طالبہ زیادتی کیس کا دوسرا ملزم محمد نویدبھی گرفتار کر لیا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 6روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاتفصیلات کیمطابق بھمبرپولیس نے گزشتہ روز سٹی انسپکٹر فیض الرحمن عباسی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کس دعورہ میں رات کے وقت چھاپہ مارکر طالبہ زیادتی کیس میںنامزد ملزم محمد نوید ولد محمد انور ساکن ٹھل تھلہ کو گرفتار کر لیا طالبہ زیادتی کیس کا یہ دوسرا نامزد ملزم ہے جسے گرفتار کیاگیا ہے ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 6روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے دوران تفتیش ملزم سے کیس کے متعلق اہم انکشافات کی امید کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید دورہ بھمبرکے دوران صحافیوںکے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کریں
بھمبر: وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید دورہ بھمبرکے دوران صحافیوںکے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کریں پریس کلب کی بلڈنگ ،رہائشی کالونی ،انفارمیشن آفس کے قیام اور 5لاکھ روپے فنڈ دینے کے اعلان کو عملی جا مہ پہنائیںان خیالات کااظہار کشمیرپریس کلب کے صدر راجہ نعیم گل نے کشمیر پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بھمبرکے صحافی انتہائی نامساعد حالات کے اندر اپنی صحافتی ذمہ درایاں ادا کررہے ہیںحکومت آزاد کشمیر دیگر اضلاع کی طرح بھمبرکے صحافیوں کو سہولیات دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے دورہ بھمبرکے دوران کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران پریس کلب کی بلڈنگ اوررہائشی کالونی کی تعمیر ،انفارمیشن آفس کے قیام اور 5لاکھ روپے فنڈزدینے کااعلان کیا تھا جس پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیںہو ابھمبرکے صحافیوںکے مشترکہ طور پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے مطالبہ کیا ہے کہ دورہ بھمبر کے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کریں اجلاس میںطارق محمود ثاقب،عزیز الرحمن ناز ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طارق شاکر ،ملک شوکت حسین ،عاطف اکرم ،مرزاندیم اختر،قاضی انصرزمان ،سلیم ساگر ،فیصل صغیرشمیم ،جہانگیر پاشا،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق، عابد زبیر ،مرتضیٰ گیلانی ،ارشد محمود غازی ،راجہ وحید مراد، چوہدری محمدارشد سمیت دیگرنے شرکت کی۔