بھمبرکی خبریں 15.7.2013
Posted on July 15, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر میں طوفانی بارش ندی نالوں میں شدید طغیانی سڑکوں کے پشتے بہہ گئے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر میں طوفانی بارش ندی نالوں میں شدید طغیانی سڑکوں کے پشتے بہہ گئے بھمبر سماہنی روڈ اور کئی لنک راستے بند متعدد علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تفصیلات کیمطابق بھمبر اور گردو نواح میں رات گئے شروع ہونے والی طوفانی بارش نے نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا شدید بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی اور برساتی نالوں کا پانی آبادی والے علاقوں میں داخل ہو گیا جبکہ بھمبر شہر کے متعدد محلوں میں بلدیہ کے خاکروبوں کی طرف سے نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بارش کاپانی کئی گھروں اور دوکانوں میں بھی داخل ہوگیا جس سے شہریوں کا قیمتی سامان خراب ہوجانے سے لا کھوں کا نقصان ہو گیا تیز بارش کے باعث بھمبر سماہنی روڈ ،بھمبر میرپور روڈ کئی ایک مقامات پر ریت ،پتھراور مٹی کا کیچڑ روڈ پر آجانے کے باعث بند ہو گئے جبکہ کئی ایک نواحی علاقوں کو جانیوالی سڑکیںبھی لینڈ سلائیڈنگ ہو جانے کے با عث اکثر مقا ما ت سے بند ہو گئیں محلہ قاسم آباد ،کھمب ،گلشن رسول کالونی اور لوئر سیرلہ کے مکین بھی راستے بند ہونے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوجانے کے باعث گھروں میںمحصور ہو کر رہ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں مون سون کی بارشوں نے ٹھیکیدار وںاور محکمہ شاہرات کی کرپشن کے پول کھول دیئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبرمیں مون سون کی بارشوں نے ٹھیکیدار وںاور محکمہ شاہرات کی کرپشن کے پول کھول دیئے ایک ماہ قبل مکمل ہونے والی بڑھنگ لنک روڈ مون سون کی پہلی بارشوں کے سا تھ ٹوٹ پھوٹ کی شکار ٹھیکیدار اور ایکسین ناقص تعمیر کروا کر کمیشن کھاتے رہے حکام بالا اس بے قا عد گی کا نوٹس لیں ایک ہفتہ کاٹائم دیتے ہیں و ر نہ محکمہ شا ہرات کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا ان خیالات کا اظہار بڑھنگ کے راجہ فہیم اختر ،عرفان علی ،حاجی بشیر ،خادم حسین اور مقصوداقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ شاہرات کے تعاون سے ایک ماہ پہلے تعمیر کی گئی بڑھنگ لنک روڈ مو ن سو ن کی پہلی بارشوں کو نہ جھیل سکی اور ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو گی راجہ فہیم اختر نے صحافیو ں کو بتا یاکہ اس روڈ پر تقریباً 88لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گی جس کا10فیصد بھی کی روڈ کی تعمیر پر نہ لگایا گیا بلکہ اعلیٰ سیاسی شخصیت تک کمیشن پہنچایا گیا متعلقہ ٹھیکیدار اور ایکسین وقت چوہدری محمد حنیف نے اس روڈ میں بے دھڑک کرپشن کی انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کاموں پرمختص ہونیوالی رقم عوام کے دیے گئے ٹیکسوں سے نکالی جاتی ہے لیکن اعلیٰ حکومتی شخصیات اور ادارے ان میں سر عام بددیانتی کر رہے اور ناقص تعمیرات کر کے اپنے ذاتی خزانے بھرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،وزیر شاہرات چوہدری محمد رشید سے مطالبہ ہے کہ وہ بڑھنگ لنک روڈ میں ہو نے والی کرپشن کانوٹس لیں اور کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو بڑھنگ روڈ بلاک کرکے احتجاج کرینگے اور اسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ شا ہرا ت اور حکومت آزادکشمیر پر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی کے بحران کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) توانائی کے بحران کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہیں کیونکہ موجودہ سسٹم کے اندر توانائی کے بحران کاحل ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارے حکمرانوں کے مفادات عوام کی فلاح سے متضاد ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیا انہوں نے توانائی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جن حکمرانوں نے انتہائی کڑی شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کیا ہے کس طرح ممکن ہے کہ وہ حکومت مہنگائی ،بے روزگاری کوروک سکے گی بجلی کے بحران کا واحد حل نجکاری کی بجائے تمام پلانٹس کو قومی ملکیت میں لینے میں ہے کیونکہ عرصہ میں جس طرح سے نجی کمپنیوں یعنی شخصیات کو نوازا گیا ہے وہ انتہاکی قابل شرمندگی ہے کتنی بدقسمتی ہے کہ قرضہ حکومت پاکستان لے ہے اور قرض پاکستانی ادا کرے اور منافع وہی نجی کمپنیوں کے مالکان لیں اس لیے موجودہ نظام توانائی بحران کو حل نہیں کرسکتا کیونکہ نجی کمپنیوں کے مالکان کون ہیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیںہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیںغیر ریاستی باشندوں کی بھرمار بھمبر پولیس کی غفلت کے با عث بھمبر میں سیکورٹی رسک بن گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبرمیںغیر ریاستی باشندوں کی بھرمار بھمبر پولیس کی غفلت کے با عث بھمبر میں سیکورٹی رسک بن گئی بھمبرکے شہریوں اور عوام علاقہ کا شہر میں غیر ریاستی باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کااظہار اعلیٰ حکام نوٹس لیں عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر اور گردونواح کے علاقوں میں غیرریاستی باشندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے متعدد افغانی قبیلے اور دیگر شہروں سے آکر غیر ریاستی باشندے آباد ہورہے ہیںجومختلف مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور غیر قانونی کاروبار کررہے ہیں شہر میں غیرریاستی باشندوں کی بھرمار سے بھمبر سیکورٹی رسک بن گیا ہے بھمبر پولیس کی طرف سے آنکھیں موند لینے پر بھمبرکے شہریوں نے شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی بھمبر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماہنی سرسالہ لڑائی جھگڑا کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیاگیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی سرسالہ لڑائی جھگڑا کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیاگیا متعدد ملوث ملزمان کو سزائیں و جرمانے تفصیلات کیمطابق سماہنی سرسالہ کے مشہور لڑائی جھگڑے کے مقدمے کا گزشتہ روز سول جج سماہنی نے فیصلہ سناتے ہوئے خلیل احمدکو تحصیل فوجداری 337 کے تحت 3سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ جبکہ ذوالقرنین ،اظہر اقبال کو ایک ایک سال سزا اور10ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں مقدمے کے دیگر فریق مبشر ظفر اور مبشر نذیر کو اشتہاری جبکہ 2ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا۔