بھمبرکی خبریں 16.7.2013 part-2

بھمبر میرپور روڈ پر پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر میرپور روڈ پر پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی پلی پر بااثر افراد کا قبضہ پلی کو دونوں اطراف سے بند کر دیا بارشی پانی سے ارد گرد کے رہائشی مکانات سمیت لاکھوں روپے سے تعمیر ہونیوالی سڑک کو شدید نقصان عوام علاقہ کا شدید احتجاج محکمہ شاہرات سے بند پلی کھلوانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر میر پور روڈ پر کھمب کے مقام پر نکاسی آب کیلئے بنی پلی پر مقامی بااثر افراد نے قبضہ کرکے پہلی کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے جس کے باعث مون سون کی شروع ہونے والی بارشوں کا پانی بند ہوجانے سے بارشی پانی اردگرد کے رہائشی مکانات میںداخل ہوجانے سے شہریوں کا نقصان ہورہا ہے جبکہ 1کلومیٹر کے لگ بھگ لاکھوں روپے سے تعمیر ہونیو الی سڑک پانی میں ڈوبی رہنے کے باعث بردگی اور شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی سمیت عام راہگیروں اور علاقہ کے رہائشیوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ کے مکینوں سمیت عام راہگیروں اور مذکورہ روڈ پر سفر کرنے والے والوں نے محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے بند پلی کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر کشمیری قوم کو اپنے قوت بازو اور پالیسی اور کمان کے تحت عوامی مزاختمی اور سفارتی سیاسی محاذوں پر اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر کشمیری قوم کو اپنے قوت بازو اور پالیسی اور کمان کے تحت عوامی مزاختمی اور سفارتی سیاسی محاذوں پر اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا تاکہ کشمیری قوم اپنی آزادی کی منزل حاصل کرسکے ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنان موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادی پسند جماعتوں کو موجودہ صورتحال میں باہم متحد ہو کر کشمیری قوم کیلئے بہتر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا آزادی کی تحریکوں میں بحران آتے رہتے ہیں موجودہ صورتحال میں جبکہ پاکستانی حکمران کشمیر کاز سے ہٹ کر اپنے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں کشمیری قوم ان پر تکیہ کرنے کی بجائے خوداپنی تحریک جاری رکھیں انہوںنے کہاکہ عارف شاہد شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اس بات٥ کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری لیڈر کو گھر کے سامنے قتل کیاگیا لیکن ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جو کہ تشویش ناک ہے فریڈم موومنٹ ریاستی تشخص کی بحالی وقار اور عزت کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے انہوںنے کہاکہ فریڈم موومنٹ عوامی حقوق کی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے دریں اثناء انہوںنے یہاں بھمبر میں پریس نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سردار لیاقت حیات اور ان کے ساتھیوں کی غیر مشروط رہائی حق کی فتح ہے حقوق مانگنا جرم نہیں اوران کا قصور صرف اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرناتھا لیکن بدلے میں قید و بند کی صعوبتیں ناقابل برداشت ہیںانہوںنے کہاکہ فریڈم موومنٹ ریاست کی آزادی وحدت کی بحالی فلاحی معاشرے کے قیام کیساتھ ساتھ عوامی حقوق کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خودساختہ مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیںدینگے پرائس کنٹرول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے مہنگے داموںاشیاء صرف فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خودساختہ مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیںدینگے پرائس کنٹرول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے مہنگے داموں اشیاء صرف فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں شہری بھی تعاون کریں اور گراں فروشی کرنے والوں کی نشاندہی کریں سخت کارروائی کرینگے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلاس میں،اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف،چیف آفیسر چوہدری فیاض ،افسر مال چوہدری نزاکت علی ،ڈاکٹر تصور چیمہ ،نائب ناظم زراعت چوہدری شبیر ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ،راجہ بدر ایڈووکیٹ،سردار سرفراز ،عاطف اکرم نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا محمد اشرف جاپانی مرکزی راہنما پیپلزپارٹی کے چچا مرزا محمد رفیق انتقال کر گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرزا محمد اشرف جاپانی مرکزی راہنما پیپلزپارٹی کے چچا مرزا محمد رفیق کے انتقال پر ڈاکٹر امتیاز احمد ،مرزا ندیم اختر،باؤ اشفاق شاہرات ،مرزا زبیر ،مرزا رفیق ،چوہدری ارشد ،عاطف اکرم ،ملک شوکت حسین ،شیراز پرویز مشتاق ،رومان رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی ہے۔