بھمبرکی خبریں17.06.2013
Posted on June 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر(جی پی آئی ) بھمبر سماہنی روڈ پر معیاری اور تیزی سے کام ہو رہا ہے محکمہ شاہرات کی طرف سے بلات کی عدم ادائیگی اور تارکول فراہم کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹھیکیدار کا نقصان ہورہا ہے ان خیالات کااظہار بھمبر کے معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد عارف عرف کا، چوہدری منور حسین، مرزا حسیب نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر سماہنی روڈ کے اوپر محکمانہ کوڈ کی مطابق کام جاری ہے سڑک کا کام آخری مرحلہ میں ہے اب صرف تارکول ڈالنا باقی ہے تارکول محکمہ شاہرات کی طرف سے نہ ملنے کی وجہ سڑک کی تعمیر میں تاخیر واقع ہو رہی ہے جس سے ٹھیکیداروں کا بھی نقصان ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو بروقت مکمل کروانے کیلئے فی الفور ٹھیکیدار کو تارکول فراہم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارا لحق ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ روانہ
بھمبر (جی پی آئی ) سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارا لحق ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ روانہ برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر مرکزی راہنما
پیپلز پارٹی چوہدری انو ارالحق گزشتہ روز ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ رونہ ہو گئے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران مختلف شخصیا ت سے ملاقاتیں اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قا ئد اعظم کی ریز ی ڈیڈ نسی پر حملہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک فعل ہے
بھمبر ( جی پی آئی ) قائد اعظم کی ریزی ڈیڈنسی پر حملہ انتہا ئی افسوسناک اور شرمنا ک فعل ہے بولان میڈ یکل کا لج میں حملہ اور معصو م طالبات کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیا انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے حملہ میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھاہے بولان میڈیکل کالج میں حملہ کرنے اور معصوم طالبات کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کوفی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دہشت گر دانہ کا رروائی کر کے پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم کی تکمیل کر رہے ہیں انہوں نے کہ پیپلز پارٹی دہشت گر دانہ کا رروائی کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام حکومت کوئٹہ حکومت کی نالائقی ہے قائد اعظم جیسی شخصیت کی یاد گار رہائش پر حملہ
بھمبر(جی پی آئی )پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کی زیارت ریذیڈنسی پر حملہ اسلام حکومت کوئٹہ حکومت کی نالائقی ہے قائد
اعظم جیسی شخصیت کی یاد گار رہائش پر حملہ اصل میں حکومتی رٹ کا چیلنج ہے انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسند اور بزدل لوگ ہی قتل و غارت گری کی اور قومی نقصان جیسے حملے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ زیارت ریذیڈنسی پر حملہ سے قبل اسکا تحفظ یقینی ہونا چاہیے تھا اگر یہ اہم مقام فوج کے حوالے ہوتا اوراسکی سیکورٹی ہوتی تو یہ قومی وقار جس طرح مجروح ہوانہ ہوتا انہوں نے کہاکہ ریذیڈنسی پر حملہ اصل میں پاکستان قوم پر حملہ ہے آرمی چیف اسکا نوٹس لیں وگرنہ کل حالات مزید خراب ہونگے جسکی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا
بھمبر( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا بجٹ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھر پور ریلیف فراہم کیا گیا ہے انتہائی مختصر وقت میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر ہم وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ملک کے اندر سے مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن ،لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ کی حکومت بھرپور اور عملی اقدامات اٹھائے گی انہوںنے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم کی ریذیڈنسی پر حملہ کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے بولان میڈیکل کالج اور قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کی ہم شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیں حکومت ان حملوں میںملوث ملک دشمن افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگی حکومت نے متوازن بجٹ پیش نہیںکیا
بھمبر(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگی حکومت نے متوازن بجٹ پیش نہیںکیا بلکہ غریب اور متوسط طبقہ پر ہی سارا بوجھ ڈالا گیا ہے عوام پہلے ہی غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری، ناخواندگی، پانی وبجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت کا سامنا کررہے ہیں چاہیے تویہ تھاکہ مسترد شدہ حکومت اور نئی ٹیک اور کرنی والی حکومت کے درمیان عوام واضح فرق محسوس کریں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے موجودہ وفاقی بجٹ پر اظہار رائے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلا شبہ موجودہ وفاقی حکومت کوبجٹ خسارہ، افراط زر اور امن امان کی خراب صورتحال اور ناموافق حالات کی وجہ سے سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ایسے گھمبیر مسائل ورثے میںملے ہیں لیکن پاکستان کی عوام نے بھی تو میاں نوازشریف کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں انکی مرضی و منشاء کیمطابق قومی اسمبلی کی سیٹیں دی ہیں اس لیے چاہیے تو یہ تھا کہ عوام پر برائے راست سیلز ٹیکس لگانے کی بجائے ملک میں بڑے بڑے مگر مچھوں پر ٹیکس لگایا جاتا جو عالیشان محلوں میں رہتے ہیں لگژری گاڑیوں کی ان کے پاس بھرمار ہے انکم ٹیکس وہ اس لیے اد انہیں کرتے کہ ان کی آمدن بظاہر نظرنہیں آتی کیونکہ وہ بلیک مارکیٹ کے شہزادے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سابقہ دو تہائی اکثریت والی حکومت کا جب تحتہ الٹا گیا تو عوامی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا تھا اس کی بنیادی وجہ بھی مہنگائی ہی بنی تھی اس لیے میاں نواز شریف کو لال بجھکڑ وں سے بچنا ہو گا جوکہ غریب اور متوسط طبقے کو ہی مہنگائی کے مزید بوجھ تلے دبانا چاہتے ہیں اسطرح نہ تو بجٹ خسارہ کم ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے بلکہ مزید نفرتیں ہی جنم لے سکتی ہیں اسلیے ملک کو درست ٹریک پر لانے کیلئے بروقت درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید ٹیکس لگا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھیننے کی روش نہ بدلی گئی تو یہ خام خیالی ہے کہ یہ حکومت بھی پہلی ھکومت کی باری کا تسلسل رہ سکے گی عوامی بغاوت کے سامنے دنیا کی کوئی طاقت زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتی۔