بھمبرکی خبریں 4.04.2013

آئی جی آج ایک روزہ دورے پر بھمبر آئیں گے پولیس دربار سے خطاب اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کرینگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی آج ایک روزہ دورے پر بھمبر آئیں گے پولیس دربار سے خطاب اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کرینگے تفصیلات کیمطابق آزادکشمیر میں نئے تعینات ہونے والے آئی جی رانا الطاف مجید آج ایک روزہ دورے پر بھمبرآئیں گے شیڈول کیمطا بق دن 12بجے بھمبر پہنچیں گے یہاں انہیں SPآفس میں محکمانہ بریفنگ دی جائے گی عوامی وفود اور صحافیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے بعد میں پولیس لائن بھمبر میں پولیس دربار سے خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے ٹرانسپورٹر راجہ عطاء الرحمن سہیل تاجر راہنما راجہ عطاء المنعم خان کی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکے ٹرانسپورٹر راجہ عطاء الرحمن سہیل تاجر راہنما راجہ عطاء المنعم خان کی والدہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نمازہ جنازہ کے بعد جنگلات والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنماؤں،سول سوسائٹی ،وکلاء ،تاجروں،صحافیوں ،سرکاری ملازمین ، عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت پسند عوامی لیڈر تھے جنہوں نے ساری زندگی پسے ہوئے طبقات کو حقوق دلانے ،عوام کو آزادی رائے کا حق اورامید کا پیغام دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت پسند عوامی لیڈر تھے جنہوں نے ساری زندگی پسے ہوئے طبقات کو حقوق دلانے ،عوام کو آزادی رائے کا حق اورامید کا پیغام دیا اور پہلی مرتبہ عوام کو احساس دلایا کہ طاقت کا سرچشمہ وہ ہیں انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا انشاء اللہ انکی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف نے پیپلزہاؤس بھمبرمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلع بھر سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید نے اپنی غیر معمولی ذہانت ،خداداد صلاحیتوں اور ترقی پسندانہ طرز احساس اور سفارت کاری سے عالمی سطح پر پاکستان کو روشناس کروایا انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید آمریت کیخلاف علم بغاوت بلند کیا اور عوام کی خاطر جان کی قربانی دے دی مگر آمر کے سامنے نہیں جھکے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پاکستان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے مرد حریت صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے انشاء اللہ پاکستان کے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی شہیدوں کے خون کے صدقے دوبارہ حکومت بنائے گی اورشہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائے گی تقریب کے آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ مال کے پٹواری نے ملی بھگت کرکے آباؤ اجدادسے لیکر ہمارے زیر قبضہ ملکیتی رقبہ پر کسی اور کی گرداوری لگا دی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ مال کے پٹواری نے ملی بھگت کرکے آباؤ اجدادسے لیکر ہمارے زیر قبضہ ملکیتی رقبہ پر کسی اور کی گرداوری لگا دی ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر واقع کا نوٹس لیکر انصاف دلائیں اور متعلقہ اہلکاروں کیخلاف کاررائی کریں 1ٹانگ سے معذور سکول ٹیچر کی دہائی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبرکے نواحی گاؤں بڑھنگ کے رہائشی 1ٹانگ سے معذور سکول ٹیچر عنصر محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے دادا رحمداد خان نے 1970میں بڑھنگ میں نمبر خسرہ 1032،1030اور 1038سے
رقبہ تعدادی 86کنال خریدا تھا جوکہ ہمارے قبضہ میں ہے اور ہم اسے کاشت کرتے چلے آرہے ہیں ہمارے زیر قبضہ ملکیتی رقبہ خسرہ نمبر 1032سے محکمہ مال کے پٹواری نے ملی بھگت کرکے الفت حسین وغیرہ کے نام گرداوری لگا دی ہے اور ریکارڈ مال میں 1986درج کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس نقل گرداوری 1997اور2001موجود ہے جس پر ہمارے علاوہ کوئی شخص قابض نہ ہے پٹواری حلقہ محمد لطیف نے الفت حسین سے ساز باز کرکے ہمارے قیمتی زرعی رقبہ کی جعلی گرداوری لگا دی ہے سکول ٹیچر عنصر محمود نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ریکارڈ مال کی چھان بین کرکے جعلی گرداوری کی منسوخی کے احکامات صادر فرمائیں اور ریکارڈ مال میں ردوبدل کرنے والے پٹواری کیخلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ آئندہ محکمہ مال کا کوئی اہلکار ریکارڈ مال میں ردو بدل نہ کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PYO ضلع بھمبرکے زیر اہتمام بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 34ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب کاانعقاد وارڈ نمبر 3 عمر کالونی میں کیا گیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) PYO ضلع بھمبرکے زیر اہتمام بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 34ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب کاانعقاد وارڈ نمبر 3عمر کالونی میں کیا گیا تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی تقریب میںPYOکے سینکڑوں کارکنان کی شرکت تفصیلات کے مطابق PYOضلع بھمبرکے زیر اہتمام بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 34ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PYOکے مرکزی راہنما و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عمر ریاض ساگر نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو عوامی لیڈر تھے جنہوں نے معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کے تحفظ کا بیڑا اٹھایا انہوںنے آمریت کیخلاف کلمہ حق بلند کیا جس کے نتیجے میں انہیں عدالتی قتل کے ذریعے تختہ دار پر بھی لٹکا دیا گیا انہوں نے کہاکہ بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک عہد ساز شخصیت تھے تاریخ کبھی بھی انہیں فراموش نہیں کرے گی بھٹو شہید نے عوام کو
اظہار رائے کی آزادی ،اعتماد ،مقام اور حیثیت دیکر انہیں انکی طاقت سے روشناس کروایاشہید بھٹو نے عوام کو بیدار کیا انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ انہوں نے آمریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کا راستہ ہموار کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اصولی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے جمہوری روایات اور عوامی خدمت کی جو مشعل بھٹو شہیدنے جلائی تھی وہ رہتی دنیا تک روشن رہے گی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنے خون سے اسکی آبیاری کرتے رہے گے اس موقع میں ضلع صدرPYOچوہدری صابر حسین ،سٹی صدر چوہدری عدیل قربان ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل حنیف ،قادر سبحانی ،چوہدری یاسر محمود اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اہتمام پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی وسماجی راہنماچوہدری محمد حنیف اور قاری عدنان انجم کی تائی محترمہ گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیاسی وسماجی راہنماچوہدری محمد حنیف اور قاری عدنان انجم کی تائی محترمہ گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان ھل سماہنی میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنماؤں،سول سوسائٹی ،وکلاء ،صحافیوں ،سرکاری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔