بھمبرکی خبریں 4.7.2013
Posted on July 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ضلع بھمبر کے ترقیاتی کام ٹھپ بلات کی عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکیداروں نے کام بند کرنے کی دھمکی دیدی
بھمبر: حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ضلع بھمبر کے ترقیاتی کام ٹھپ بلات کی عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکیداروں نے کام بند کرنے کی دھمکی دیدی بھمبر برنالہ اور بھمبر سماہنی روڈ کے فنڈز خالق آباد میرپور منتقل ہونے کی وجہ سے تعمیر ادھوری رہ گئی بھمبر کے فنڈز واپس بھمبر کیے جائیں بھمبرکے سیاسی وسماجی حلقوں کامطالبہ تفصیلات کیمطابق حکومت آزادکشمیر کی دوسالوں سے ضلع بھمبر کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جا ری ہے بھمبرکے فنڈز میرپور منتقل کیے جارہے ہیں حکومت کی عدم توجہ اور دلچسپی کی وجہ سے ضلع بھمبر کے تمام ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہو گئے ہیں بھمبربرنالہ اور بھمبر سماہنی مین سڑکوںکی تعمیر کاکام بھی ٹھیکیداروں کی بلات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہوگیا بھمبربرنالہ روڈ 10کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر ٹھیکیدار نے کی لیکن ابھی تک اس کو مکمل ہونے والے کام کا بل نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے ٹھیکیدار نے مزید کارپٹ روڈ کی تعمیر روک دی ہے اس طرح دیگر ٹھیکیداروں کو بھی ماہ جون میں بلوں کی ادائیگی نہ ہو سکی بلکہ حکومت نے بھمبر کی سڑکوں کی رقم میرپور منتقل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جس سے میرپور کی روڈ تو بن جائے گی لیکن بھمبر کی سڑکیں ادھوری رہ جائیںگی بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبرکے فنڈز وزاپس بھمبر منتقل کیے جائیں اور تعمیر اتی منصوبوں میںبھمبر کو بھی شامل کیا جائے اوربھمبر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بندکیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر طالبہ ذیادتی کیس پولیس کارروائی لائق تحسین ہے SHOکاکردار قابل ستائش ہے
بھمبر: بھمبر طالبہ ذیادتی کیس پولیس کا رروائی لائق تحسین ہے SHOکا کردار قابل ستائش ہے ایسے اقداما ت سے عوام علاقہ میں پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہو گا تفصیلات کے مطابق ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس خان اور سٹی پولیس سٹیشن بھمبر کے SHOسر دار فیض الرحمن عباسی کی جراتمندا نہ کاوشوں اور فرائض کے احسن انداز میں ادا ئیگی کے با عث بھمبر طا لبہ زیا دتی کے تین ملز ما ن گر فتا ر ہو گئے ہیں جس سے نہ صرف متا ثر ہ فریق کی تشویش ختم ہوئی ہے بلکہ عوامی حلقوں میں اطمینان کا اظہار سامنے آیا ہے قانون شکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے اور اس کیس اہم ملزان کی گرفتاری کے بعد انہیں کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کے لئے کی گئی SHOکی کار کر دگی کو بھی عوامی حلقوں نے سراہا تے ہوئے SHOفیض الرحمن عباسی کو زبردست خراج تحسین پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پولیس اس کیس کی شفاف تفتیش کے بعد مقدمہ کی فائل و مسل مضبوط کر کے اس کا چا لان عدالت میں پیش کرے گی جس سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملے گی اور قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے نوجوان راہنما آصف رزاق پر قاتلانہ حملہ آوار ملزمان کوفی الفور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے
بھمبر: پیپلز پارٹی کے نوجوان راہنما آصف رزاق پر قاتلانہ حملہ آوار ملزمان کوفی الفور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین تحصیل زکوة عشر چوہدری حیدر علی کاشر ،راجہ انیس اکبر ،وقاص اسلم وکی ،چوہدری ناصر منظور نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سماہنی میں پیپلز پارٹی کے سرگرم نوجوان راہنما چوہدری آصف رزاق پر مخالفین کا قاتلانہ حملہ انتہائی بزدلانہ اور شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان پر امن ہے انہیں پر امن ہے رہنے دیا جائے پولیس آصف رزاق پرقاتلانہ حملہ کرنے والا ملزمان کوفی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اگر ملزمان کوفی الفور گرفتارنہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی اور یوتھ کے کارکنان راست اقدام اٹھانے مجبور ہو نگے۔