بھمبر کی خبریں 5.05.2013
Posted on May 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھارت دنیا کا دہشت گرد ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں سب سے سرفہرست ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت دنیاکادہشت گرد ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں سب سے سرفہرست ہے بلوال جیل میں قید پاکستانی ثناء اللہ پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک ہے فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کااظہار بھمبرکے معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے کیا انہوں نے کہاکہ بلوال جیل میں قید ثناء اللہ پت قاتلانہ حملہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کاکام ہے جنہوں نے ایک سابق بھارتی فوجی کو استعمال کرتے ہوئے ثناء اللہ پر قاتلانہ حملہ کروایا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ایک عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے بین الاقوامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیکر اس کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں انہوں نے کہاکہ بھارت جارحیت کی وجہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑا ہوا ہے اگر بھارت کو دہشت گرد ی کی کارروائیوں سے نہ روکا گیا تو جنوبی ایشیاء میں کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ نے بنایا تھا اب پاکستان کو مسلم لیگ ہی بچائے گی 11مئی کو ملک بچانے کا سنہری دن اور موقع ہے پاکستان کے غیور اور محب وطن پاکستان کو بچانے کیلئے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر تحصیل بھمبرکے صدر راجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان کے اندر وفاق کی علامت ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ،بقاء اور استحکام کیلئے کام کیا پاکستان کو موجودہ مسائل اور مشکلات سے بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ 11مئی پاکستان کی تاریخ کااہم ترین دن ہے جس دن پاکستان کے غیور اور باشعور عوام اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعے بڑی تبدیلی لائیںگے 11مئی کو غیور اور باشعور پاکستان چوروں ،لٹیروں کااحتساب کریں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے محب وطن قیادت کا انتخاب کریں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان بنایا تھا اور اب پاکستان کو مسلم لیگ ہی بچائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے پاکستان کے اندر آمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنان نے عملی طور پر جانوں کے نذرانے پیش کیے آمدہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کااظہار سلطان یوتھ فورس کے مرکزی صدر حیدرعلی کاشر نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیںپیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے عوامی حقوق اور جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی بے شمار قربانیاں ہیں پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیںمشکل وقت میں معاہدے کرکے ملک سے فرار ہونے والوںکو عوام خوب جانتے ہیں 11مئی کو پاکستان کے باشعور اور غیور عوام جمہوریت اور اعتدال پسند جماعت پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے۔