بھمبرکی خبریں 25.02.2013

جموںوکشمیر پر قابض افواج کے ظلم و بربریت سے انسانیت شرم سار ہے
بھمبر(جی پی آئی)جموںوکشمیر پر قابض افواج کے ظلم و بربریت سے انسانیت شرم سار ہے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے انسانیت سوز تشدد سے شہید ہونے والے کوٹلی کے بے گناہ نوجوان محمدعلی مرتضی کا جسد خاکی ظلم و بربریت کے بھیانک نشانات کا کھلا ثبوت ہے کشمیر فریڈم موومنٹ اس اندوہناک المیہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہم ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر اس اندوہناک اقدام کیخلاف آواز اٹھائیں گے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ زون کے صدر چوہدری غلام حسین نے موومنٹ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ کوٹلی میں شہید محمد علی مرتضی کے اہل خانہ اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندگان اور وکلا سے ملاقات کرکے ظلم و بربریت کے مرتکب اہلکاران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کیلئے حکمت عملی میں معاونت کرینگے کشمیر فریڈم موومنٹ کے سیکرٹری امورخارجہ سردار آفتاب خان انسانی حقوق کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی اور بیہمانہ قتل کی بین الاقوامی تحقیقات اور پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کیطرف سے آزادجموںوکشمیر اور گلگت بلتستان میں دیگر سیاسی کارکنان کیخلاف کاروائیوں کی روک تھام کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل ایشیئن ہیومن رائٹس فورم اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارہ کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے اجلاس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بے گناہ عوام کی اجتماعی قید میں رکھنے کی بھارتی افواج اور ریاستی انتظامیہ کی پالیسی کی شدید مذمت کی گئی مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے جسد خاکی کی کشمیر واپسی کیلئے جاری سفارتی و سیاسی جدوجہد کو مزید وسعت دینے کی حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا اجلاس سے مرکزی سینئر نائب صدر کشمیر فریڈم موومنٹ حاجی محمد یاسین ،سردار گلفراز طاہر،چیف آرگنائزرمظہر اقبال بٹ ،زاہد حسین ،اظہر احمد اور سردارآفتا ب خان نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر پولیس نے آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرنے والے عادی شرابی کو گرفتار کر لیا
بھمبر (جی پی آئی)بھمبر پولیس نے آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرنے والے عادی شرابی کو گرفتار کر لیا میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا تفصیلات کیمطابق بھمبرشہر میں آدھی رات کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر کوٹھی موڑ سڑک پر غل غپاڑہ کرنے والے عادی شرابی عبدالمالک ولد عبدالرزاق سکنہ شیر جنگ کالونی بھمبرکو گرفتار کر لیا میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم کیخلاف شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ ملزم عادی شرابی ہے اور کئی بار پولیس کے ہتھے چڑھ چکا ہے اور کئی بار پولیس سے فرار بھی ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ سٹی سکول بھمبر کو آزادکشمیر کا مثالی ادارہ بنانا میرا خواب ہے اپنی تعیناتی کے بعد سکول میں طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
بھمبر( جی پی آئی)گورنمنٹ سٹی سکول بھمبر کو آزادکشمیر کا مثالی ادارہ بنانا میرا خواب ہے اپنی تعیناتی کے بعد سکول میں طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں سٹی سکول کے طالبعلم وجیہہ الحسن نے آزادکشمیر کے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی حال ہی میں سیرت کانفرنس میں بھی پہلی دو پوزیشنیں بھی سٹی سکول کے طلبا نے حاصل کیں ان خیالات کااظہار گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر کے ہیڈ ماسٹر محمد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سٹی سکول بھمبر میں اس وقت اساتذہ کی بہترین ٹیم کام کررہی ہے انشا اللہ آنے والے امتحانات کے اندر ہمارے سکول کا بہترین رزلٹ آئے گا پچھلے سال امتحانات میں تعلیمی بورڈ میرپور میں سٹی سکول کے 26طلبا نے میٹرک کا امتحان پاس کیا جب سے ادارہ قائم ہو اہے اتنی تعداد میں پہلی مرتبہ طلبا نے میٹرک کا متحان پا س کیا ہے انہوں نے کہاکہ میں نے جب سکول کا چارج سنبھالہ تو اس وقت سکول میں طلبا کی تعدادایک سو کے قریب تھی آج تعداد200کے قریب ہے آنے والے دنوں میں طلبا کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسانیت کی خدمت کرنے والے دنیا اور آخرت میںکامیابی حاصل کرتے ہیں
بھمبر( جی پی آئی)انسانیت کی خدمت کرنے والے دنیا اور آخرت میںکامیابی حاصل کرتے ہیں چنار فری ڈائیلاسز سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہاہے مخیر حضرات کو دل کھول کر ان کی مدد کرنی چاہیے اپنی طرف سے فری ڈائیلاسز سنٹر کیلئے نقد 25000روپے دیتاہوں ان خیالات کااظہار ساتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرمیں چنار فری ڈائیلاسز کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر صدرکشمیر دوست انجمن چوہدری غلا م احمد،پروفیسر اصغر شاد ،عتیق الرحمان برسالوی ،جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصر شریف بٹ ،ڈاکٹرمحمدوقاص منظور،یاسر لطیف بھی موقع پر موجود تھے انہوں نے کہاکہ زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہے نفسانفسی کے دور کے اندرنسانیت کی خدمت اور اس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے لوگ عظیم ہیں اور یہی لوگ دنیا اور آخرت میںکامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ بھمبر جیسے پسماندہ علاقے کے اندر جدید ترین سہولتوں سے آراستہ فری ڈائیلاسز سنٹر کا قیام احسن اقدام ہے آج یہاں آکر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوئی ہے انشا اللہ فری ڈائیلاسز سنٹر کیساتھ تعاون جاری رکھونگا آخر میں چوہدری حق نواز نے فری ڈائیلاسز کیلئے 25000روپے نقد صدر تنظیم کو دیئے۔