بھمبر کے نواحی گاؤں سوکاسن میںقبر کشائی میڈیکل بورڈ نے مقتول اظہر محمود کی موت کی وجہ جاننے کیلئے DNA ٹیسٹ کیلئے مختلف نمونے حاصل کر لیے
Posted on September 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: بھمبر کے نواحی گاؤں سوکاسن میں قبر کشائی میڈیکل بورڈ نے مقتول اظہر محمود کی موت کی وجہ جاننے کیلئے DNA ٹیسٹ کیلئے مختلف نمونے حاصل کر لیے قبرکشائی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فرائض چوہدری نزاکت حسین نے اداکیے تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل بھمبر کے نواحی گاؤں سوکاسن میں وفات پا جانے والے اظہر محمود کی بیوی نے ڈپٹی کمشنر بھمبر کو درخواست کہ اس کے خاوند کو اس کے سسرال والوںنے زہردے کر مارا ہے۔
خاوند کی موت کی وجہ جاننے کیلئے قبر کشائی کی درخواست کی تھی جس پرڈپٹی کمشنر بھمبر نے قبر کشائی کا حکم دیا اور DHO ڈاکٹر طارق محمودکی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جبکہ افسر مال چوہدری نزاکت حسین کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مقرر کیا گیا۔
گزشتہ روز افسر مال چوہدری نزاکت حسین کی نگرانی میں پولیس بھاری نفری کی موجود گی میں مقتول اظہر اقبال کی قبر کشائی کی گئی میڈیکل بورڈ نے ڈیڈ باڈی سے DNA ٹیسٹ کیلئے مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے جسکی لیبارٹری رپورٹ کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو گی۔