بھمبرکی خبریں 22.04.2013
Posted on April 22, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پاکستان کے محب وطن اور باشعور نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے محب وطن اور باشعور نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں عمران رہبر ہیں جبکہ زرداری اور میاں رہزن ہیں 11مئی چوروں ،لٹیروں اور قومی مجرموں کے احتساب کا دن ہو گا ان خیالات کااظہار بھمبرکے معروف سیاسی و سماجی راہنما انتظار سلیم گٹو نے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوام اور نوجوانوں کی طاقت سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کہنے والے الیکشن سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں عمران خان غریب اور پسے ہوئے طبقے کی آوازبن چکے ہیں جنہوں نے تھانہ کچہری کی سیاست کا رخ عوامی خدمت کی طرف موڑ دیا ہے کرپٹ اور لوٹ مار کے نظام کا راستہ روک دیا ہے پاکستان کے محب وطن اور باشعور عوام اور نوجوان جوملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں وہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کرین 11مئی کو ووٹ کی پرچی کی طاقت سے چوروں ،لٹیروں اور قومی مجرموں کا احتساب کریں انہوں نے کہاکہ 11مئی کادن تحریک انصاف کی کامیابی کا دن اور نئے پاکستان کے قیام کا دن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ KIRF 28اپریل سے10مئی تک کے آئی آر ایف کمیونٹی ہسپتال جاتلاںمیرپورمیں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ لگائے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ KIRF 28اپریل سے10مئی تک کے آئی آر ایف کمیونٹی ہسپتال جاتلاںمیرپورمیں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ لگائے گی کٹے ہونٹ، کٹے تالو اور جلے ہوئے مریض فوری رجسٹریشن کروائیں ان خیالات کا اظہارکشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز ذوالفقار حیدر راجہ نے آزاد کشمیربھر کے دورے کی بعد یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کے آئی آر ایف کی ٹیم نے خورشید آباد،فاروڈ کہوٹہ، پلنگی،محمودگلی،عباسپور، ہجیرہ،راولاکوٹ، کھائیگلہ،پا نیولہ، آزادپتن، ارجہ، دہیرکوٹ، کوہالہ،مظفرآباد،پٹہکہ، جورا، کنڈل شاہی، آٹھمقام، شاردہ، کیل، گڑھی دوپٹہ،ہٹیاںبالا، چناری، چکوٹھی، چکار، سدھن گلی، باغ،تتہ پانی، نکیال، ڈونگی، کھوئی رٹہ، چڑھوئی، گلپور، سہنسہ، کوٹلی، بلوچ، بیٹھک اعوان آباد، تراڑکھل، پلندری، پنجیڑی، بھمبر، سما ھنی، چوکی، پونا، پیر گلی، جاتلاں، چیچیاں، منگلا، میرپور، خالق آباد، کاکڑہ ٹائون، اسلام گڑھ، چکسواری، ڈڈیال اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے اور ان تمام علاقوںمیںبینرز آویزاں کر لیے ہیں انھوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر کی سو فیصد بنیادی صحت کے مراکز، رورل ہیلتھ سینٹرز، تمام تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے انچارج عملے کو خصوصی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیںجس میں ان سے انکے علاقوں میں موجود مریضوں کی رجسٹریشن کی گزارش کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے اس کیمپ کے لیے210سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ KIRFکی ٹیم نے پورے آزاد کشمیر کے چپے چپے پر اپنا پیغام پہنچا دیا ہے اور اس سال یعنی 2013 میں ہمارا ادارہ 300سے زائد مریضوں کے مفت آپریشنز اور پلاسٹک سرجری کرے گاانھوں نے کہا کہ تمام مریض 26اپریل تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بھر میں بد امنی ،مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر میں بد امنی ،مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا دہست گردی اور توانائی کے بحران نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیاہے عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف تحریک انصاف میدان عمل میں آگئی ہے 11مئی کو پاکستان کے عمران خان کو کامیاب کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ان خیالات
کااظہار تحریک انصاف کے صدر چوہدری محمد صادق آف چھپراں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور پی پی کے حکمرانوں نے اپنے اپنے ادوار حکومت کے اندر کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور پاکستان کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک انصاف کا قیام عمل میں لا کر نئے پاکستان کی بنیاد ڈال دی ہے اور اس پاکستان کے عوام کے غضب شددہ حقوق واپس دلائیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی سونامی پشاور سے کراچی تک ظالمانہ نظام کو خست و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر قانون دان سردارصدیق ایڈووکیٹ و سینئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ کا باغ سے ممبر آزادجموںوکشمیر بار کونسل کا ممبر منتخب ہونا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر قانون دان سردارصدیق ایڈووکیٹ و سینئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ کا باغ سے ممبر آزادجموںوکشمیر بار کونسل کا ممبر منتخب ہونا نیک شگون ہے آزادجموںوکشمیر بارکونسل جو کہ بلا شبہ ریاست کے وکلاء کا سپریم ادارہ ہے اسکی جدید بنیادوں پر استوار کرینگے اور آزادجموںوکشمیر وکلاء کی بہتری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ان توقعات کااظہار ممتاز قانون دان سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے کیا بعد ازاں چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کے آفس چیمبر میں سردار صدیق ایڈووکیٹ اور راجہ سجاد ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقر پر چوہدری بشارت حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری نجیب ایڈوکیٹ ،چوہدری ظفرمحمود ایڈووکیٹ ،چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری پیپلزلائرز فورم مرزامظہر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی بھمبر چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28 اپریل کو بھمبرمیں گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں ریڈ فاؤنڈیشن ایک دن میں تین ورلڈ ریکارڈ بنائے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 28اپریل کو بھمبرمیں گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں ریڈ فاؤنڈیشن ایک دن میں تین ورلڈ ریکارڈ بنائے گی تقریب غیر سیاسی ہو گی تقریب کا مقصد تعلیمی شعور کو اجاگر کرنا ہے سرکاری اور دیگر پرائیویٹ اداروں کے طلباء اور اساتذہ بھی تقریب میں شرکت کرینگے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کے آفیسر اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 28اپریل کو ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک دن میں تین ورلڈ ریکارڈ بنائے جائیںگے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے آزادکشمیر میں یہ پہلی تقریب ہو گی جس میں ریڈ فاؤنڈیشن کے ہزاروں طلباء کیساتھ ساتھ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے طلباء اور اساتذہ بھی شرکت کرینگے تقریب کے انعقاد سے پوری دنیا میں بھمبرکا نام روشن ہو گا اور اس سے تعلیمی اور سپورٹس کی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی سرکاری اور دیگر پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو نظم و ضبط سیکھنے کا موقع ملے گا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے پروگرام سے معاشرے کے اندر تعلیمی شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے ضلع بھمبر کے عوام اور اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی سیرت النبی کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام 27اپریل کو بھمبرمین سیر المجاہدین کانفرنس منعقد ہوگی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی سیرت النبی کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام 27اپریل کو بھمبرمین سیر المجاہدین کانفرنس منعقد ہوگی مولانا عطاء اللہ کا خصوصی خطاب ہو گا تفصیلات کیمطابق مرکزی سیرت النبی کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام 27اپریل بروز ہفتہ بعد ازنماز عشاء سبحانی ٹیکسی اسٹینڈ سماہنی چوک بھمبرمیں عظیم الشان سیرة امام المجاہدین کانفرنس منعقد ہو گی کانفرنس کی صدارت مفتی اویس خان ایوبی کرینگے جبکہ مولانا عطاء اللہ آف سکھر کا خصوصی خطاب ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ ضلع بھمبر کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدارتی امید وار سردار عارف شاہین منعقد ہو ا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اساتذہ ضلع بھمبر کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدارتی امید وار سردار عارف شاہین منعقد ہو ا جس میں اساتذہ کے آمدہ انتخابات کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی گئی جس کے لیے تینوں تحصیلوں بھمبر/سما ہنی /برنالہ کے نمائندگان سے طویل مشاورت کے بعد ضلعی سطح پر متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ ضلع بھمبر میں سابق ضلعی صدر چوہدری غلام غوث سردار عارف شاہین گروپ سے ضلعی صدرکا الیکشن لڑیں گے اساتذہ ضلع بھمبر کے کثیر اساتذہ باصلاحیت ،نڈر ،بے باک اوربے لوث خدمت کے پیش نظر ان کے حق میں فیصلہ دیا ہے ١٦مئی کو ہونے والے انتخابات میں سردار عارف شاہین گروپ کامیابی کا سورج طلوع ہوگا صرف رسمی کارروائی باقی ہے ایک طرف مراعات یافتہ طبقہ ہے اور دوسری طرف وہ استاد ہیں جن کے میرٹ وسنیارٹی کا قتل کیا گیا اساتذہ باشعورہیں اساتذہ آزاد کشمیر اب ریٹائر ہونے استاد کے جانسے میں نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر قانون دان چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ آف کوہل کی بیٹی روما منیر نے ایلمنٹری بورڈ بھمبر کے سالانہ نتائج میں آٹھویں جماعت کے امتحانات میں826نمبرات حاصل کرکے ضلع بھمبر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
بھمبر(دسٹرکٹ رپورٹر)سینئر قانون دان چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ آف کوہل کی بیٹی روما منیر نے ایلمنٹری بورڈ بھمبر کے سالانہ نتائج میں آٹھویں جماعت کے امتحانات میں826نمبرات حاصل کرکے ضلع بھمبر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی سیاسی و سماجی تعلیمی حلقوں اور وکلاء برادری کا خراج تحسین تفصیلات کیمطابق ایلمنٹری بورڈ ضلع بھمبرکے سالانہ امتحانات برائے سال 2012-13کے نتائج کیمطابق
سینئر قانون دان چوہدری محمدمنیر اللہ ایڈووکیٹ آف کوہل کی بیٹی روماء منیر نے ضلع بھمبرمیں آٹھویں جماعت کے امتحانات میں826نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی روماء منیر ویژن ماڈل سکول دھیری وٹاں کی طالبہ ہے ضلع بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعلیمی سیاسی سماجی اور وکلاء برادری نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب کااجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب کااجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ممتاز قانون دان چوہدری جاوید اقبال برسالوی ایڈووکیٹ کو پیپلزلائرز فورم کا ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا ہے کہ موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھمبرکے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمان ناز ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،سلیم ساگر ،ظہور احمد رضا ،مرزاندیم اختر،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،عاطف اکرم ،فیصل صغیرشمیم ،یاسین تبسم ،عابد زبیر،شیراز پرویز مشتاق،وسیم نذر،مرتضیٰ گیلانی ،ارشد محمود ،ارشدمحمود غازی سمیت دیگرنے شرکت کی۔