بحراسود میں نیٹو کے سات رکن ملکوں کی بحری مشقیں

Training

Training

صوفیا (جیوڈیسک) بلغاریہ نے امریکا سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ بحر اسود میں بحری مشقیں شروع کردی ہیں۔ بلغاریہ کے علاوہ 6 نیٹو رکن ممالک بحری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

دس روزہ بریز 2014 نامی ان مشقوں کا مقصد نیٹو اتحاد کی مضبوطی اور علاقائی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہردم تیار رہنا ہے۔ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں ان مشقوں کو اہمیت دی جارہی ہے

تاہم بلغاریہ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا فیصلہ کئی ماہ قبل یوکرین تنازع شروع ہونے سے پہلے ہو چکا تھا۔ بحری مشقوں میں جنگی جہاز، طیارے اور ہیلے کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔