مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھولیکی میں نالوں، نالیوں اور سولنگ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، ٹھیکیدار کی طرف سے مختلف گھروں سے پانچ پانچ سو روپے کی وصولی کا سلسلہ جاری، اہل علاقہ کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے نواحی گائوں بھولیکی میں نالوں نالیوں اور سولنگ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔
جس میں ٹھیکیدار انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کے ساتھ ساتھ مختلف گھروں سے پانچ پانچ سو روپے بھی وصول کر رہا ہے، ٹھیکیدار اپنے منظور نظر افراد کے گھروں اور تک سولنگ لگا رہا ہے جبکہ اپنا اثر رسوخ نہ رکھنے والے افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اہلیان بھولیکی نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور و دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جب اس سلسلہ میں پبلک ہیلتھ کے سب انجیئنرعارف کا موقف جاننے کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔