اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کرتوت ساری دنیا کو بتائیں گے۔ کل بھوشن یادیو تک قونسلر رسائی کی بھارتی درخواست پر دفتر خارجہ نے غور شروع کر دیا ہے۔
را کی جانب سے ایرانی سرزمین کے استعمال پر ایران سے رابطہ بھی کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ کل بھوشن یادیو تک قونسلر رسائی کی بھارتی درخواست موصول ہو چکی ہے۔ را ایجنٹس کے ایرانی سرزمین کے استعمال پر ایران کیساتھ رابطے میں ہیں۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات کسی ایک واقعے کی نظر نہیں ہونے چاہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔