بھٹہ خشت پر بھوسہ کا استعمال۔کم پیمائش اور غیر میعاری اینٹیں مہنگے دامو ں میں فروخت
Posted on February 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : بھٹہ خشت پر بھوسہ کا استعمال۔کم پیمائش اور غیر میعاری اینٹیں مہنگے داموں میں فروخت کی جارہی ہیں بھٹہ مالکان ٹیکس بھی ادا نہیںکرتے۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میںقائم بھٹہ خشت مالکان اینٹوں کی پکائی کے دوران لکڑی کے استعمال کی بجائے بھوسے کا استعمال کر رہے ہیں جس سے ناصرف اینٹوںکی پکائی ٹھیک نہیں ہوتی۔
بلکہ کے دوسری جانب جانوروںکے لئیے بھوسہ بھی کم پڑرہاہے اطلاع کے مطابق اینٹوںکا پیمانہ بھی میعارسے کم اور اینٹیں غیر میعاری تیار کی جا رہی ہیںعوامی سماجی اور شہری حلقوںنے ضلعی انتظامیہ سے فی الفورنو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com